Tag Archives: پی ٹی آئی

بیلٹ پیپر سے  بلے کانشان ختم کرنا عوامی امنگوں کی توہین ہو گی: پی ٹی آئی



پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انتخابی نشان کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا

کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے انتخابات سے قبل ملک میں انتخابی ماحول پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے “ بلے“ کے انتخابی نشان کے حوالے سے 3 اگست 2023 کے زبانی اعلان کے بعد تحریری فیصلے کے بلا تاخیر اجراء کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک کی ایک سیاسی قوت ہے جبکہ بلے کا انتخابی نشان عوامی امنگوں کی علامت ہے۔

کور کمیٹی نے کہا کہ تکنیکی وجوہات پر ”بلے“ کے نشان کو بیلٹ پیپر سے ہٹانے یا تحریک انصاف کو اس سے محروم کرنے کی کوشش ووٹ کے حق، انتخاب کی شفافیّت اور جمہوریت کیخلاف سازش ہوگی جسے قوم کسی طور قبول نہیں کرے گی۔

سابق ایم پی اے وجیہہ قمرپی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل



پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اتوار کے روز مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ملاقات میں وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اورنئے سیاسی سفر کی مبارکباد پیش کی ۔

ملاقات کے موقع پر سابق ایم پی اے وجیہہ قمر کاکہناتھا کہ نواز شریف اورشہباز شریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کرتی ہوں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے

 

ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ، شدید گرما گرمی


Featured Video Play Icon

پی ٹی آئی کے  سینئر رہنما کی بھارتی فوجی آفیسران سے ملاقات



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالصمد یعقوب کی بھارتی فوجی آفیسرز سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ملاقات 25 اکتوبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔

ملاقات پاکستان میں ہندوستان کے ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر ہردامن سنگھ گل،کیپٹن راجیو کمار اور عبدالصمد یعقوب کے درمیان ہوئی۔سکیورٹی ماہرین کے مطابق 9 مئی کے تناظر میں یہ ملاقات انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

یاد رہے کہ عبدالصمد یعقوب پی ٹی آئی کا سینئر فاؤنڈنگ لیڈر اور ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر ہے۔

پی ٹی آئی دور میں سرکاری وسائل ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کے لئے استعمال ہوتے رہے،ثبوت سامنے آگئے



پی ٹی آئی دور میں سرکاری سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیے جانے کے ثبوت سامنے آگئے ۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں  عمران خان کا مذموم بیانیہ پھیلانے اور اداروں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے لئے  خیبر پختونخوا کے بجٹ میں  870 ملین روپے رکھے گئے ۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں مختص کی گئی یہ رقم سرکاری سوشل میڈیا ٹیموں میں شامل ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو دی جاتی تھی جنہیں مذموم پروپیگنڈا آگے پھیلانے کاٹاسک سونپا گیا تھا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سیاسی مقاصد، پراپیگنڈہ مہم اور غلط معلومات کے لیے استعمال کیا گیا، سوشل میڈیا ٹیم میں شامل ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار سے 40 ہزار روپے تھی۔

پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں شامل پہلے سے موجود 800 اکاؤنٹس کی تحقیق کی گئی، 72.5 فیصد اکاؤنٹس کا2021ء سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف سیاسی جھکاؤ نہیں تھا تاہم جون 2022ء کے بعد 86 فیصد اکاؤنٹس نے اپنا سیاسی جھکاؤ تبدیل کیا۔

ان 86 فیصد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا بیانیہ پوسٹ کرنا شروع کیا گیاجس کے تمام دستاویزی ثبوت بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے 9 مئی کے واقعات میں کارکنان اور عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا گیا۔

 اسرکاری پیسے سے   ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کے لئے استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکائونٹس کی تمام تفصیلات، اکائونٹس چلانے والے تمام نوجوانوں  کے نام اور ایڈریس،،سوشل میڈیا لنک، فالورز کی تعداداور شیئر کئے جانے والے مواد کی تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں

سابق وزیر فضل شکور پی ٹی آئی چارسدہ کے ضلعی صدر سمیت گرفتار



پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے سابق وزیر صوبائی وزیر قانون فضل شکور خان اور پی ٹی آئی چارسدہ کے ضلعی صدر عزیز خان کو گرفتار کرلیا گیا۔
سابق وزیر قانون فضل شکور خان اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کے خلاف 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور دونوں کو مختلف مقدمات کا بھی سامنا ہے ۔
بدھ کے روز ایڈیشنل سیشن جج چارسدہ نصرت ناز کی عدالت میں 9 مئی حملوں سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فضل شکور خان اورضلعی صدر عزیز خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جس پر انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

قتل کیس: پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر کا جسمانی ریمانڈ منظور



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان کو قتل کے الزام میں پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفتیشی آفیسر نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ محمود جان پر الزام ہے انہوں نے زمین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کیا ہے۔

تفتیشی آفیسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور اب تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔

عدالت نے تفتیشی آفیسر کی استدعا پر ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

مراد سعید، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری



انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے طلب کیے جانے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزمان جہاں نظر آئیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کے لئے رضامند، نگران حکومت سے رابطہ،صدر سے کردار ادا کرنے کی استدعا



پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے سیاسی مفاہمت کے لئے رضا مندی ظاہر کردی ۔
پاکستان میں عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی کوششوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے اس حوالے سےنگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی ملاقات کو ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جارہاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مرتضیٰ سولنگی اور شفقت محمود کی ملاقات میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد، سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی قومی مفاہمت ممکن نہیں ۔ پی ٹی آئی کو برابری کی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کے مواقع نہیں مل رہے،انتخابی مہم چلانے کی اجازت بھی نہیں جبکہ دیگر جماعتوں کو جلسے اور جلوسوں کی کھلی آزادی ہے ۔ ایسے ماحول میں کرائے گئے انتخابات کی کوئی ساکھ اور قبولیت نہیں ہو گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انتخابات کے صاف شفاف انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ شفقت محمود اور نگران وزیراطلاعات سے ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے
تمام سیاسی جماعتوں سے ایک دوسرے کے لئے گنجائش پیدا کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔
منگل کے روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی نے ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی کے ساتھ بھی ایک اہم ملاقات کی ہے ۔
ذرائع کے مطابق 40 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں صدر مملکت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو آزادی کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کا راستہ ہموار کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔

شاہ محمود نے جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے عدالت العالیہ سے استدعا کی ہے کہ 9 اکتوبر کا ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، اس کے علاوہ آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق عدالت سے کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکا جائے، شاہ محمود نے موقف اختیار کیا ہے کہ بغیر کسی نوٹیفکیشن میرا جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے اس لیے عدالت اوپن ٹرائل کے لیے ہدایت جاری کرے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیرسٹرتیمور ملک اور فائزہ اسد کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ہے۔

مراد سعید کو فرار کروانے پر رشتے داروں کیخلاف مقدمہ درج



پشاور:پشاور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو مبینہ طور پر فرار کرانے پر ان کے برادر نسبتی سمیت دیگر رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ارشد خان کے مطابق مراد سعید ناصر باغ کی حدود میں واقع ایک گھر میں مبینہ طور روپوش تھے، پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے برادر نسبتی نے پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے مراد سعید کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے کہاکہ مراد سعید کے رشتہ داروں نے پولیس سے تکرار اور گالم گلوچ بھی کی جبکہ چھاپہ مار ٹیم پر پتھرائو بھی کیا۔انہوں نے بتایاکہ مراد سعید پولیس چھاپے سے چند منٹ پہلے فرار ہوئے۔
ایس پی ورسک کے مطابق مراد سعید کو فرار کرانے پر ان کے برادر نسبتی سمیت دیگر رشتہ داروں کے خلاف تھانا ناصر باغ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ متعلقہ گھر میں مراد سعید کے 2ملازم بھی موجود تھے اور چھاپے کے دوران مراد سعید کی گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

سائفر کیس: جیل ٹرائل کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنائیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل کے بجائے عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کی استدعا کر رکھی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کچھ روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوسری جانب آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ دے رکھی ہے۔