Tag Archives: کرکٹ ورلڈ کپ

ہمیں آپ سے پیار ہے سر! بھارتی فین کی جانب سے قومی ٹیم سے محبت کا اظہار



قومی کرکٹ ٹیم کے بھارتی شہر احمدآباد پہنچنے پر ایک بھارتی مداح کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی مداح کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو احترام دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

جونہی پاکستانی ٹیم احمدآباد ایئرپورٹ پر پہنچتی ہے تو وہاں پر موجود بھارتی فین کی جانب سے بابراعظم، محمد رضوان اور شاداب خان کو سلام کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر بھارتی کرکٹ فین کہتا ہے کہ ہمیں آپ سے پیار ہے سر! ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔

بھارتی مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جہاں پاکستانی شائقین کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے وہیں بھارتی سوشل میڈیا صارفین اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ: شاہد آفریدی نے بابراعظم سے امیدیں وابستہ کر لیں



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کپتان بابر اعظم سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں جیت پر میں نے بابر اعظم کو مبارکباد دی ہے اور اعتماد دیا ہے کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ قومی کپتان بابراعظم آئندہ آنے والے میچوں میں ضرور پرفارم کریں گے۔

سابق کپتان نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف میچ میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا لیکن بابر اعظم ورلڈ کپ کے بڑے میچوں میں پاکستان کے لیے سینچری بنائے گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 14 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندرامودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی سورمائوں کا سامنا کرے گی۔

دفاعی چمپیئن انگلینڈ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست



دھرم شالہ : انگلینڈ نے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دیدی ، انگلینڈ کے364 رنز کے جواب میں بنگلہ دیشی 227رنز پر ڈھیر ہوگئی ، انگلش بیٹرڈیوڈ ملان نے 107 گیندوں پر16 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 140 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے ۔ بھارت کے دھرم شالا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کے اوپنرز نے شکیب الحسن کے فیصلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 115 رنز جوڑ دئیے۔ جونی بیئر اسٹو آئوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جو 59 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر بولڈ ہوئے تاہم اوپنر ڈیوڈ ملان اور تجربہ کار جو روٹ نے ایک اور طویل شراکت کرتے ہوئے ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کی۔ جوروٹ نے بھی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کو بڑے اسکور کی جانب گامزن کردیا، ان کی اننگز 68 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 82 رنز پر مشتمل تھی۔
365 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر گری جب تنزید حسن 14 رنز بناکر ریس ٹوپلے کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے اس کی اگلی ہی گیند پر ٹوپلے نے ہی مہیدی حسن کو صفر رنز پر پویلین بھیج دیا۔ بنگلادیش کی تیسری وکٹ بھی ٹوپلے کے ہی حصے میں آئی جب انہوں نے صرف 26 رنز پر ہی کپتان شکیب الحسن کو پویلین بھیج دیا اس کے بعد مہیدی حسن میراز بھی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ لٹن داس 76 رنز پر آئوٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ مشفیق الرحیم 51 اور توحید ردوئے 39 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ تسکین احمد 13 اور شریف الاسلام نے 12 رنز بنائے۔تاہم 365 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 48.2 اوورز میں227 رنز پر آئوٹ ہوگئی اور انگلینڈ نے میچ 137 رنز سے سے جیت لیا۔

چاہت فتح علی خان کا آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے گانا ریلیز



لاہور (این این آئی) پاکستانی سوشل میڈیا سٹار و گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے گانا ریلیز کر دیا ہے۔ گلوکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے تازہ ترین گانے کی جھلک شیئر کردی۔

گلوکار نے ویڈیو میں اپنے آپ کو دکھایا اور اسے خوشی سے رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جیتے گی بائی جیتے گی یعنی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے گی۔

جیسے ہی گانا شروع ہوتا ہے دھن لہروں کو پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف میچ کی طرف موڑ دیتے ہیں جس میں ”انشا اللہ جیتیں گے”،(اللہ کے فضل سے ہم جیتیں گے کا ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے قومی فخر کا احساس پیدا کرتے ہوئے کرکٹ کے جذبے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ویڈیو میں موجود موسیقی ہندوستانی دھنوں کی یاد دلاتی ہے، جو دونوں ملکوں کے ثقافتی کلچر کو یکجا کرتی ہے۔

پاکستانی ٹیم ہاتھ آئی فتح نہ سمیٹ سکی،دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست



پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں بھی شکست کھاگئی ۔
352 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 337 رنز بناسکی، بابراعظم نے 90 اور افتخار احمد نے 83 رنز بنائے۔
محمد نواز نے 50 اور فخرزمان نے 22 رنز اسکور کیے جبکہ حسن علی اور امام الحق نے 16 ،16 رنز بنائے۔
وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل 77 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48 ، 48 رنزکی اننگز کھیلی،جبکہ مارنس لبوشین نے 40 ، مچل مارش نے 31 اور اسٹیو اسمتھ نے 27 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہر صورت ورلڈ کپ جیتنا ہے: حریم شاہ کا بابر اعظم سے مطالبہ



پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ہر حال میں جیتنا ہے۔

کپتان بابر اعظم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر حریم شاہ نے لکھا کہ کپتان صاحب! ہر صورت میں ہمیں یہ ورلڈ کپ چاہیے۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1708110402997854564?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1708110402997854564%7Ctwgr%5E38b8b9f1fc9d29fddba2937d1783a57e411f24a8%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2544976%2F24

حریم شاہ کی اس ٹوئٹ کے بعد ایکس پر بحث شروع ہو گئی اور کچھ صارفین نے لکھا کہ یہ تو ایک دھمکی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس وجہ سے قومی ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔