Tag Archives: آصف زرداری

پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کیساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی،آصف زرداری



پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

سابق صدر مملکت سے زرداری ہائوس میں دوسرے روز بھی کارکنان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آصف زرداری کے ہمراہ میر منور تالپور، حاجی علی حسن زرداری، طارق آرائیں، غلام قادر چانڈیو اور ستار کیریو، عاشق زرداری ودیگر بھی موجود تھے۔ آصف  زرداری کو کارکنان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات سے متعلق تجاویز اور آرا دی گئیں۔انہوں نے کارکنان کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے کارکنان کی تجاویز کو بغور سنا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ  پیپلزپارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے، ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے۔ ملک کے ہر ضلع، تحصیل سے یونین کونسل کی سطح تک پی پی پی کے جیالے بھٹوازم کے نظریئے سے جڑے ہوئے ہیں۔

پیپلزپارٹی الیکشن میں ملک بھر سے کامیابیاں حاصل کریگی ،آصف زرداری



سابق صدر مملکت اورپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں انشا اللہ ملک بھر سے کامیابیاں حاصل کرے گی ۔

کارکنان پارٹی کی اصل طاقت ہیں، قیادت اپنے کارکن کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرداری ہائوس نواب شاہ میں کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے سیاست اور انتخابات سے متعلق کارکنان کی تجاویز اور آرا کو بھی سنا۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں انشا اللہ ملک بھر سے کامیابیاں حاصل کرے گی۔

آصف علی زرداری کی توشہ خانہ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر



پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کی توشہ خانہ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک آصف زرداری کی جانب سے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

نواز شریف کے ساتھ توشہ خانہ کیس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی بھی شریک ملزمان ہیں۔

نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی کامیابی ہے: آصف زرداری



سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سرکار دو عالم نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی کامیابی ہے۔

جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج کے اس عظیم دن کے موقع پر میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

آصف زرداری نے کہاکہ ہمیں ایسے معاشرے کے لیے کام کرنا چاہیے جہاں امن، صبر، برداشت کا ماحول ہو، ہمارے نبیﷺ محسن انسانیت بن کر دنیا میں تشریف لائے۔

سابق صدر مملکت نے کہاکہ مذہب کے نام پر فساد پھیلانے والوں کی ہمیں حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ؐ انسانیت کے عملبردار تھے، ہمیں ان کے احکامات پر عمل کرنا ہو گا۔