Tag Archives: امریکی صدر

امریکہ کا اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف کارروائی سے باز رہنے کا انتباہ



اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ خفیہ طور پر اسرائیل پر زور دے رہی ہے کہ وہ لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کے خلاف فوجی مہم شروع نہ کرے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فلسطینی گروپ حماس کے ساتھ اسرائیل کا تنازعہ غزہ سے باہر نہ پھیلے۔
اس معاملے سے واقف دو اسرائیلی عہدیداروں نے ”ٹائمز آف اسرائیل“ کو بتایا کہ، ’امریکہ تسلیم کرتا ہے اسرائیل کو حزب اللہ کی طرف سے اپنی شمالی سرحد کو نشانہ بنائے جاننے کا جواب دینا چاہئے۔
’لیکن لبنانی گروپ کے بار بار حملوں اور یہ حقیقت کہ اسرائیل غزہ سے حماس کے حملے کا اندازہ لگانے میں ناکام رہا ہے، اس بات پر بحث میں شدت پیدا کرتی ہے کہ آیا اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف جنگ شروع کرنی چاہیے تاکہ بالادستی برقرار رہے؟
اسرائیلی حکام نے کہا کہ ’امریکہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی کارروائیوں کے خلاف اپنے فوجی ردعمل میں محتاط رہے، اور یہ وضاحت پیش کی کہ لبنان میں آئی ڈی ایف کی غلطی سے بہت بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’بائیڈن انتظامیہ کے حکام نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کو اشارہ دیا ہے کہ اگر حزب اللہ اسرائیل کے خلاف جنگ شروع کرتی ہے، تو امریکی فوج دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں IDF کے ساتھ شامل ہو جائے گی۔
تل ابیب نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیلی فوجی ٹھکانوں اور اسرائیلی قصبوں پر درجنوں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل، راکٹ اور مارٹر فائر کیے ہیں، جب کہ بندوق برداروں کو اسرائیل میں دراندازی کے لیے بھیجا ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے حزب اللہ کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے اسرائیل کے خلاف حملے جاری رکھے تو اسے ”مہلک“ جواب دیا جائے گا۔

امریکی صدرنے دورہ اردن منسوخ کردیا



واشنگٹن(این این آئی)صدر جو بائیڈن نے ہسپتال میں ہونے والی بمباری کے بعد اردن کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ایک اہلکار نے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے مشاورت کے بعد اور فلسطینی صدر عباس کی جانب سے اعلان کردہ سوگ کے دنوں کی روشنی میں صدر بائیڈن اپنا اردن کا سفر اور ان دونوں رہ نمائوں اور مصری صدر السیسی سے طے شدہ ملاقات ملتوی کر دیں گے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی ان رہ نمائوں سے ذاتی طور پر مشاورت کرنے کے منتظر ہیں۔ آنے والے دنوں میں ان میں سے ہر ایک کے ساتھ باقاعدہ اور براہ راست رابطے میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیل کو غزہ پر دوبارہ قبضے سے باز رہنے کا مشورہ دے دیا



امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ قبضہ کیا جاتا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔

اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ حماس کا وجود مٹانا ضروری ہے، میں غور کر رہا ہوں کہ جلد اسرائیل کا دورہ کروں۔

دوسری جانب صدر جوبائیڈن نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے بھی ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ حماس کی جانب سے جو کچھ کیا جا رہا ہے یہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی ترجمانی نہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی امریکی صدر جوبائیڈن کے موقف کی تائید کی۔

اِدھر امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ ایک بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے۔