Tag Archives: ایران

اسرائیل بہت چھوٹا ہے ،ایران کے خلاف کوئی غلطی نہ کرے: ایرانی سفیر



ایرانی سفیر ڈاکٹررضا امیری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل بہت چھوٹا اور کمزورہےایران کے خلاف کوئی غلطی نہ کرے اور مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر ڈاکٹررضا امیری نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کے حملوں سے فلسطین کے ہسپتال اور مساجد بھی محفوظ نہیں، اسرائیل کی بربریت پہلےسے زیادہ بے رحم اور وسیع پیمانے پر ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ پر حملے بین الاقوامی،انسان دوست بلکہ جنگی اصولوں کےبھی منافی ہیں اور صہیونی مظالم پر عالمی طاقتوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

ڈاکٹر امیری نے خبردار کیا کہ اسرائیل بہت چھوٹا اورکمزور ہے ایران کےخلاف کوئی غلطی نہ کرے۔

انتڑویو میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ جتنےبھی اسلامی ممالک نے اسرائیل سےتعلقات استوار کیےانہیں ختم کریں،اسرائیلی پروڈکٹس پر پابندی لگائیں اوراقتصادی تعلقات ختم کریں ساتھ ہی تمام اسلامی ممالک اپنےبارڈرزکھولیں تاکہ فلسطینیوں کی امداد ہوسکے۔

اسرائیل پر پیشگی حملے گھنٹوں میں ممکن ہیں، ایران



تل ابیب(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خبردار کیا ہے اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اسرائیل پر پیشگی حملے سامنے آ سکتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بات ایک سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ۔

ایران کے حمایت یافتہ گروپ علاقے میں موجودگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ گروپ اسرائیل کو غزہ میں سب کچھ جو وہ چاہے گا کرنے کی کھلی چھٹی نہیں دیں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران اسرائیل کے خلاف جنگ میں جائے گا ؟

تو ان کا جواب تھا کسی بھی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا غزہ میں جو جنگی جرائم جاری ہیں ان سے کوئی خود کو الگ نہیں کر سکتا۔

ایران کے اعلی سفارتکار نے کہا اب ایران غزہ کے تحفظ میں ناکامی کے بعد ایران کو اپنے شہروں کا تحفظ کرنا ہوگا۔کیونکہ آج غزہ کو نہ بچایا گیا تو کل ہمارے شہروں پر بھی اسرائیل بمباری کرے گا۔

ایران نے غزہ کی صورت حال پر اسرائیل کو الٹی میٹم دے دیا



ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطین میں صورتحال بگڑی تو وہ خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو صرف امریکا کا سہارا ہے، ایک ہفتے کی جنگ سے یہ تو واضح ہو گیا کہ اسرائیل میں جنگ جیتنے کی سکت نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں حصہ لیا تو پھر اُن کے ایوان لرز اٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کئی صیہونی بستیاں القسام کی گرفت میں ہیں، اسرائیل کی جانب سے اگر راستہ نہ بدلا گیا تو مزاحمتی تحریکیں خطے کا نقشہ بدلنے کی سکت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کی صورت میں امریکا کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے دوحا میں امیر قطر تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات کی۔

امیر قطر اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات میں غزہ کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اس دوران غزہ میں خوراک، ادویات اور پانی کی سپلائی بند کرنے کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

خبردار! اگر زمینی حملہ کیا تو۔۔۔حماس نے جنگی تیاریوں ویڈیو جاری کر دی



فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کو غزہ پر زمینی حملے سے خبردار کیا ہے اور اپنی جنگی تیاریوں کی ایک ویڈیو جاری کر دی ہے۔

مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جو فرضی ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں ٹینکوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

دوسری طرف حزب اللہ بھی لبنان کے مقبوضہ علاقے شیبا فارمز میں اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہے اور فوجی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اِدھر امریکا اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہے اور دوسرا بحری بیڑا بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے مخالفین کو ایک پیغام دیا ہے۔

ایران نے بھی سلامتی کونسل کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر فلسطینیوں کی نسل کشی نہ روکی گئی تو حالات کسی کے کنٹرول میں بھی نہیں رہیں گے۔

دوسری جانب روس نے مطالبہ کیا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیل فلسطین جنگ بندی کے لیے قرارداد پر پیر کو ووٹنگ کرائے۔

غزہ پر حملے بند ورنہ نیا محاذ کھل سکتا ہے: ایران نے اسرائیل کو خبردار کر دیا



ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر حملے نہ روکے گئے تو جنگ کی صورت میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کا لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچنے پر لبنانی حکام اور حماس سمیت اسلامی جہاد کے نمائندوں نے استقبال کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے لبنان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے باعث جنگ کی صورت میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔