آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں نیدر لینڈ نے بنگلہ دیش کو87 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔
230 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم43 ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی
بنگلہ دیش کے اوپنر لٹن داس3 رنز، تنزید حسن15،مہدی حسن میراز35،نجم الحسین شانتو9،شکیب الحسن5 اور سینئربلے بازمشفیق الرحیم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمود اللہ 20، مستفیض الرحمان20، مہدی حسن17 اور تسکین احمد11 رنز بناسکے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نیدر لینڈ کی ٹیم مقررہ50 اوورز میں 229 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی ، نیدر لینڈ کی طرف سے سکاٹ ایڈورڈ نے 68 رنز بنائے،ویزلی بیریسی نے41 اور سائبرینڈ نے35 رنز بنائے ۔
بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد،شریف الاسلام ، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے دو وکٹیں جبکہ شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیموں نے چھ ،چھ میچ کھیلے ہیں جن میں سے بنگلہ دیش کو پانچ میچز میں شکست ہوئی جبکہ نیدر لینڈ نے دو میچ جیتے اور چار میں اسے شکست ہوئی ۔
پانچ شکستوں کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہونےوالی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔