Tag Archives: جنوبی افریقہ

فخر زمان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں؟



پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان تیزی سے صحت یاب ہو رہے اور ان کے گھٹنے کی انجری میں بہتری آ رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیزی سے روبہ صحت فخر زمان آج ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے اور اس دوران ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ٹریننگ سیشن اور فٹنس ٹیسٹ کے بعد فیصلہ ہو گا کہ فخر زمان اگلے میچز کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز مکمل آرام کیا اور آج چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ جنوبی افریقہ کے ٹیم آج چنئی پہنچے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ نے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی



جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل کی ترتیب بدل کر رکھ دی۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پروٹیز اس بار متعدد ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے پہلے ہی میچ میں سری لنکا کے خلاف 400 سے زائد رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سب بڑا رنز تھا۔

نیدر لینڈ کے ہاتھوں شکست کے باوجود افریقی ٹیم کا مورال ڈائون نہیں ہوا  اور اس نے 5 میں سے 4 میچز میں 300 سے زیادہ رنز بنائے اور فتح اپنے نام کی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف جنوبی افریقہ نے رنز کے انبار لگائے ۔

4 میچز جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پرآگئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا گیاہے۔

چار میچز میں سے دو فتوحات کے ساتھ آسٹریلیا چوتھے نمبر ہے جبکہ پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے اور بنگلہ دیش پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں ہے ۔

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو رنز کے پہاڑ تلے دبا کر149 رنز سے شکست دے دی



جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو149 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے  383 رنز کا پہاڑجیسا ہدف  دیا جس کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم  دبائو میں آگئی اور اس کی 6 وکٹیں 100 سے بھی کم رنز ہر گئی تھیں ۔

بنگلہ دیشی بلے باز اننگز کے آغاز سے ہی شکست خوردہ نظر آئے اور ان کے رویے میں جیت کا جذبہ نظر نہیں آرہاتھا تاہم محمود اللہ کی سنچری نے بنگلہ دیش کی لا ج رکھ لی ، محمود اللہ نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، بنگلہ دیشی ٹیم 233 رنز بنا سکی۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مقررہ 50 اوورز میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر382 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کوئن ڈی کوک نے 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 140 گیندوں کاسامنا کیا،15 چوکے اور7 شاندار چھکے لگائے۔

مارکرم نے 60 اور کلاسین نے 49 گیندوں پر90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں دو چکے اور8 چھکے شامل تھے۔

ڈیوڈ ملر نے 15 گیندوں پر34 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور4 چھکے شامل تھے۔

انگلینڈ ٹیم کو جنوبی افریقہ سے شکست پر سابق کپتان ناصر حسین برس پڑے



انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے ورلڈ کپ کے میچ میں 229 رنز سے شکست پر اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

جنوبی افریقا کے ہاتھوں انگلینڈ ٹیم کو شکست پر ناصر حسین نے کہا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ غلط تھا اس کے علاوہ ٹیم میں جو 3 تبدیلیاں کی گئیں وہ بھی نہیں ہونے چاہیے تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں جو تبدیلیاں کی گئیں ان کی وجہ سے سب کچھ ہی بدل کر رہ گیا۔

ناصر حسین نے ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ ٹیم میں اعتماد نظر نہیں آ رہا، اب ایونٹ میں 3 شکستوں کے بعد کیسے واپسی ہو سکتی ہے۔

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو رنز کے پہاڑ تلے دبا دیا،229 رنز سے شکست



ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ہنریچ کلاسن، ریزا ہینڈرکس اور مارکو جینسن کی جارحانہ بیٹنگ کے بعد باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 229 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو کوئنٹن ڈی کوک نے میچ کی پہلی ہی گیند پر چوکا رسید کیا لیکن اگلی ہی گیند پر وہ ریس ٹوپلی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد ریزا ہینڈرکس کا ساتھ دینے راسی وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 124 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔اس مرحلے پر عادل رشید نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے ڈوسن کی 60 رنز کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ورلڈ کپ میں پہلا میچ کھیلنے والے ریزا ہینڈرکس نے 75 گیندوں پر تین چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی باری کھیلی لیکن اس سے قبل کہ وہ سنچری بناتے، عادل رشید نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ہینڈرکس کو چلتا کردیا۔

قائم کپتان ایڈرن مرکرم کے ہمراہ کلاسن نے میدان سنبھالا اور دونوں کھلاڑیوں نے 59 رنز کی شراکت بناتے ہوئے اسکور 233 رنز تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر پروٹیز کو یکے بعد دیگرے نقصان پہنچا اور ٹوپلی نے 42 رنز بنانے والے مرکرم کے بعد ڈیوڈ ملر کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔37ویں اوور میں 243 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کی بڑے اسکور کی امیدیں ماند پڑتی نظر آرہی تھیں لیکن وکٹ پر آنے والے نئے بلے باز مارکو جینسن نے کلاسن کے ہمراہ اگلے چند اوورز میں میچ کا نقشہ بدل دیادونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش باؤلرز کو تختہ مشق بنا دیا اور چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے 76 گیندوں پر 151 رنز کی شراکت بنائی اور جنوبی افریقہ کو مضبوط مقام تک پہنچا دیا۔

کلاسن نے 67 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے اور جب وہ آؤٹ ہوئے تو اسکور بورڈ پر 394 رنز کا مجموعہ جنوبی افریقہ کی برتری کا ثبوت پیش کررہا تھاتاہم اس بڑے اسکور کا اصل سہرا جینسن کے سر رہا جنہوں نے صرف 42 گیندوں پر 6 فلک بوس چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی باری کھیلی۔جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو صرف 18 رنز کا آغاز فراہم کیا ہی تھا کہ جونی بیئراسٹو باؤنڈری پر کھڑے ڈوسن کو کیچ دے بیٹھے۔

جنوبی افریقہ کا جو روٹ پھنسانے کا منصوبہ کارگر رہا اور وہ لیگ سلپ میں کھڑے ڈیوڈ ملر کو کیچ دے کر مارکو جینسن کی وکٹ بن گئے۔جینسن نے عمدہ یٹنگ کے بعد شاندار باؤلنگ کا بھی مظاہرہ کیا اور اپنے اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر ڈیوڈ ملان کی قیمتی وکٹ حاصل کر لیایک عرصے کے بعد انگلش ٹیم میں واپس آنے والے گزشتہ ورلڈ کپ کے ہیرو بین اسٹوکس اپنی واپسی کو یادگار نہ بنا سکے اور ٹیم کو بیچ منجدھار چھوڑ کر چلتے بنے اور اس طرح انگلینڈ کی ٹیم 67 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھیجوز بٹلر نے روایتی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 15 رنز بنائے اور ہیری بروک کے ہمراہ اسکور 67 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر وہ جیرالڈ کوئٹزے کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنےایک گیند بعد ہی کوئٹزے نے ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے ہیری بروک کو ایل بی ڈبلیو کیا تو انگلش ٹیم 68 رنز پر تمام مستند بلے بازوں کی خدمات سے محروم ہو چکی تھی

عادل رشید نے بھی معاملے کی نزاکت کو نہ سمجھتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلنے پر ہی اکتفا کیا اور 10 رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ ٹوپلی آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کی ٹیم 100 کے مجموعے پر 8 وکٹیں گنوا چکی تھی

اس مرحلے پر گس ایٹکنسن کا ساتھ دینے مارک وُڈ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے شاٹس کھیلنا شروع کردیےشکست واضح نظر آتے ہوئے انگلینڈ کے ٹیل اینڈرز نے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی حکمت عملی اپنائی اور نویں وکٹ کے لیے 33 گیندوں پر 70 رنز کی شراکت قائم کی لیکن کیشپ مہاراج نے 35 رنز بنانے والے ایٹکنسن کو آؤٹ کر کے بالآخر دفاعی چیمپیئن ٹیم کی بساط 170 رنز پر لپیٹ دیمارک وُڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ریس ٹوپلی انجری کے سبب بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکے

نیدرلینڈز سے شکست کھانے والی جنوبی افریقہ نے عالمی کپ میں شان دار انداز میں واپسی کرتے ہوئے میچ میں 229 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن سنبھال لی۔

یہ ورلڈ کپ میں رنز کے اعتبار سے انگلینڈ کی سب سے بڑی شکست ہے۔

انگلینڈ کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب 170 رنز پر ٹیم آؤٹ ہوئی تو میچ میں 28 اوورز کا کھیل باقی تھا

سنچری بنانے والے کلاسن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلوی بیٹنگ لائن ڈگماگئی



کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دسویں  میچ میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 311 رنز بنائے ۔

جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کی ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری  کی بدولت جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کے سامنے کینگروز بری طرح ناکام ہوگئے اور ابتدائی6 وکٹیں80 سے بھی کم سکور پرگئیں جبکہ پوری ٹیم 177 رنز بناکرپویلین لوٹ گئی اور پروٹیز نے میچ 134 رنز سے جیت لیا۔

لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

جنوبی افریقی کھلاڑی بھارتی شہر کا نام لینے میں لڑکھڑاگئے، ویڈیو وائرل



نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم پہنچے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو بھارتی شہر کا نام لینے میں مشکل کا سامنا رہا۔

جنوبی افریقا کیکرکٹرز بھارت کے شہر تھیرووننتھا پورم کا نام بمشکل ہی لے پائے اور کھلاڑیوں کے شہر کا نام لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں کیرالہ کے شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے تاہم اس دوران بیشتر کھلاڑی شہر کا نام نہ پکار سکے جبکہ کئی نے مضحکہ خیز انداز میں نام لیا۔

جنوبی افریقی کرکٹرز کیشو مہاراج، ربادا اور لنگی نگیدی درست انداز میں نام لینے میں کامیاب ہوئے لیکن اینرخ کلاسن کئی بار کی کوشش میں بھی نام نہ پکار سکے۔دوسری جانب کرکٹر کلاسن شہر کا پرانا نام تریوندرم لینے میں کامیاب ہو گئے۔

جمعہ کو بارش کی وجہ سے جنوبی افریقا اور افغانستان کا میچ تھیرووننتھاپورم میں نہیں ہوسکا تھا۔