معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں مسلسل شکستوں کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔
بھارت کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر شائقین کرکٹ شدید غم و غصے میں دکھائی دے رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر صارفین اپنی آرا کااظہار کررہے ہیں اورکپتان بابر اعظم سمیت سلیکشن کمیٹی کو شکست کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’’اور ہم ایک اور میچ ہار گئے ہیں‘‘۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں قومی ٹیم کی شکست کاذمہ دار کون ہے؟
حریم شاہ کی پوسٹ پرہزاروں افراد نے کمنٹس کئے اور شکست کی ذمہ داری کپتان بابراعظم سمیت سلیکشن کمیٹی پرڈالتے ہوئے نظرآئے۔
Tag Archives: حریم شاہ
بھارتی بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کروایا: حریم شاہ کا دعویٰ
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروایا گیا ہے جس وجہ سے وہ پرفارم نہیں کر سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر حریم شاہ نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کروایا اور اس کے لیے کالے علم کے ماہر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کی گئیں۔
حریم شاہ کے مطابق انہیں معتبر ذرائع سے اس خبر کا علم ہوا ہے۔
پاکستانی ٹک ٹاکر نے کہا کہ بھارتی بورڈ کی طرف سے ایسا کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے میچ میں انڈیا نے گزشتہ روز پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
ہر صورت ورلڈ کپ جیتنا ہے: حریم شاہ کا بابر اعظم سے مطالبہ
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ہر حال میں جیتنا ہے۔
کپتان بابر اعظم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر حریم شاہ نے لکھا کہ کپتان صاحب! ہر صورت میں ہمیں یہ ورلڈ کپ چاہیے۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1708110402997854564?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1708110402997854564%7Ctwgr%5E38b8b9f1fc9d29fddba2937d1783a57e411f24a8%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2544976%2F24
حریم شاہ کی اس ٹوئٹ کے بعد ایکس پر بحث شروع ہو گئی اور کچھ صارفین نے لکھا کہ یہ تو ایک دھمکی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس وجہ سے قومی ٹیم اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔