آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان دوران زخمی ہوگئے۔
پاکستان کی طرف سے دیئے گئے271 رنز کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو شاداب خان پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔
شاداب خان فیلڈنگ کےدوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا
آل راؤنڈر شاداب خان کچھ دیر آرام کے بعد دوبارہ فیلڈنگ پر آئے لیکن ان سر کی انجری بہتر نہ ہوسکی۔
پاکستان ٹیم نے کنکشن قانون کے تحت میچ میں شاداب خان کے متبادل کی درخواست کی جسے میچ ریفری نے منظور کرلیا، میچ ریفری کی منظوری کے بعد اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
اسامہ میرنے بولنگ بھی کروائی اور اپنے پہلے ہی اوور میں پاکستان کو تیسری کامیاب دلائی اور8 اوورز میں 45 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ایک کیچ بھی پکڑا۔