Tag Archives: طیب اردوان

غزہ میں انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں: ترک صدر کا دوٹوک پیغام



ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل اور فلسطین میں جنگ پر مغربی ممالک کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ صدر نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مغرب کو کشیدگی کم کرنے کیلیے اقدامات کرنے چاہئیں، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ ترکیہ فلسطینیوں کو مدد فراہم کرنے کیلیے سرگرم ہے۔
دوروز قبل پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کے ارکان سے خطاب میں ترکیہ صدر نے غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو ’قتلِ عام‘ کے مترادف قرار دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بھی اخلاقیات ہوتی ہیں اور اسرائیلی حملے ان کی خلاف ورزی ہے، لوگوں کو ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے روکنا اور گھروں پر بمباری کرنا جنگ نہیں ہے بلکہ قتلِ عام ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حماس کا حملہ فلسطینیوں کے خلاف برسوں کی ناانصافیوں کی وجہ ہے، امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
خیال رہے کہ ترکیہ ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت میں سامنے آتا رہا ہے اور یورپی یونین اور امریکا کی طرح حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیتا۔

بغاوت کے راستے بند کردیئے،یورپی یونین سے کوئی توقعات نہیں، اردوان



انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ بغاوت کے راستے بند کردیئے ۔
ترک پارلیمان کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انقرہ میں دہشت گردی کرنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوگئے، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ آور مارے گئے، شہرمیں دہشت گردی کی یہ آخری لہر ہے، ترکیہ دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا، دہشت گرد کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
ترک صدر نے کہا کہ نئے پارلیمانی سیشن کے لیے نیا آئین ترجیح ہے،ترکیہ مہنگائی کے خلاف کوششیں جاری رکھے گا، ترکیہ کی ترقی کیلئے بہت کام کیا گیا ہے، اب ہم ایسے ملک میں نہیں رہتے جہاں پارلیمان ختم کرکے بغاوت کی جائے، ہماری ذمہ داری ہے کہ شہری نئے آئین کے لیے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کویورپی یونین سے کوئی توقعات نہیں ہیں۔