Tag Archives: عماد وسیم

عماد وسیم نے بابر اعظم سے اختلاف سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی



قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کپتان بابر اعظم سے اختلاف سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

عماد وسیم ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں ان سے بابراعظم سے اختلاف سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سوال تو پیچیدہ ہے مگر اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، کیوں کہ ہمارے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل عماد وسیم نے کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب انسان ملک کے لیے کھیلتا ہے تو پھر ساری باتوں کو ایک طرف کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا کپتان بابراعظم کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے۔

ایونٹ میں افغانستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، عماد وسیم



اسلام آباد (این این آئی)آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے انگلینڈ کی بائولنگ کمزور ہے، ایونٹ میں افغانستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے انگلینڈ کی بائولنگ کمزور ہے، ایونٹ میں افغانستان کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا۔عماد وسیم نے کہا کہ کپتان بن گیا تو ٹیم میں کھیلنے کے لیے محمد عامر کو پہلی کال کروں گا۔

بھارت سے شکست پر قومی ٹیم کو تھوڑا نہیں زیادہ سوچنے کا مشورہ



کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہیں وہیں کرکٹرز ایکسپرٹس کی جانب سے بھی قومی ٹیم پر تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں۔

کرکٹ ایکسپرٹس نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستانی ٹیم صرف کمزور ٹیموں کے خلاف ہی پرفارم کر سکتی ہے۔

بابرالیون کو بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندربخت نے کہا کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بڑے سمجھے جانے والے بیٹرز ٹیسٹ کرکٹ سمجھ کر کھیلے، اس کے علاوہ شاہین آفریدی کا سوئنگ کہیں نظر نہیں آیا۔

سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ میں نیدرلینڈز اور سری لنکا والی پرفارمنس دکھانی چاہیے تھی مگر ہمارے بیٹرز نے چھکا مارنے کی کوشش ہی نہیں کی اور بولرز ٹی ٹوئنٹی والی بولنگ کر رہے تھے۔

قومی آل رائونڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے پچ کے حساب سے آدھے رنز بنائے، جبکہ محمد عامر نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ تھوڑا نہیں زیادہ سوچنے کی ضرورت ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ: محمد عامر اور عماد وسیم نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیئے



کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز آج بھارت میں ہونے جا رہا ہے، جہاں ہر کوئی اپنی اپنی فیورٹ ٹیموں کو لے کر تبصرے کر رہا ہے وہیں کرکٹ اسٹارز کی جانب سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کی جانب سے بھی اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے فیورٹ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کو جب بھی نظرانداز کیا جائے تو وہ شاندار کم بیک کرتی ہے۔

دوسری جانب قومی آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقا کو فیورٹ قرار دیا ہے کہ یہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر سکتی ہیں۔