Tag Archives: فیلڈنگ

کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کے خلاف آسٹریلوی بیٹنگ لائن ڈگماگئی



کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دسویں  میچ میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 311 رنز بنائے ۔

جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کی ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری  کی بدولت جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کے سامنے کینگروز بری طرح ناکام ہوگئے اور ابتدائی6 وکٹیں80 سے بھی کم سکور پرگئیں جبکہ پوری ٹیم 177 رنز بناکرپویلین لوٹ گئی اور پروٹیز نے میچ 134 رنز سے جیت لیا۔

لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

بھارتی صحافی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے



بھارت کے ممتاز صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور بولنگ پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وکرانت گپتا نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت جس طرح کی فیلڈنگ اور بولنگ کر رہی ہے اس سے اس سے بڑی ٹیموں سے جیتنا مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم پر جب بھی کوئی حریف دبائو ڈالتا ہے تو یہ دفاعی انداز میں چلی جاتی ہے۔

وکرانت گپتا کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے میچز میں اسپنرز کا بہت اہم کردار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپن اٹیک میں کمزوریاں ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان نے اوورز کیوں نہیں کروائے یہ سمجھ نہیں آ سکا۔