Tag Archives: ممتاز زہرہ بلوچ

غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ خودمختار ملکی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے، ترجمان دفترخارجہ



دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ خودمختار ملکی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے۔

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) کے ایک بیان کے جواب میں کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے خودمختار ملکی قوانین اور قابل اطلاق بین الاقوامی اقدار اور اصولوں کے مطابق ہے۔

یو این ایچ سی آر نے پاکستانی حکام سے اپیل کی تھی کہ یکم نومبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ملک بدری کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر کا پریس بیان دیکھا ہے۔ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا منصوبہ (آئی ایف آر پی) ان کی قومیت اور اصل ملک سے قطع نظر، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر لاگو ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں قانونی طور پر مقیم یا رجسٹرڈ تمام غیر ملکی شہری اس منصوبے کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔

حکومت پاکستان ان لوگوں کے تحفظ اور حفاظت کی ضروریات کے حوالے سے اپنے وعدوں کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ لیتی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ لاکھوں افغان بھائیوں اور بہنوں کی میزبانی میں ملک کا گزشتہ 40 سالوں کا ریکارڈ اس کا ثبوت ہے۔

ترجمان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ترجیحی معاملے کے طور پر پائیدار حل کے سلسلے میں مہاجرین کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کو تیز کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مقصد کے لیے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

یکم نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار یا ملک بدر کیا جائے گا، افغان حکومت کو اعتماد میں لیاہے،ترجمان دفترخارجہ



پاکستان یکم نومبر سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار یا ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ ا بلوچ نے ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے فیصلے پر افغانستان کی عبوری حکومت کو اعتماد میں لیا ہے۔ غیر قانونی افغان تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ملک کی سیکورٹی اور معیشت کی خاطر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی افراد کو نکالنے کی پالیسی  صرف افغان شہریوں کے لیے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لیے ہے۔

یکم نومبر سے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ یا گرفتار کیا جائے گا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ افغان شہریوں کو اپنے ملک لے جائیں ۔ وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد افغان شہریوں کو متعلقہ ممالک بھجوایا جائے گا۔

غزہ کی صورت حال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر مشروط جنگ بندی چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فلسطین کی صورتحال پر تشویش ہے۔ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ غزہ کے  محاصرے کے باعث شہریوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ توقع ہے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جنگ بندی پر پیشرفت ہوگی