Tag Archives: نسیم شاہ

فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دبئی کو میں دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

گولڈن ویزہ ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے نسیم شاہ نے لکھا کہ جس ملک کو میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں اس کا گولڈن ویزہ ملنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اس سے قبل نسیم شاہ کے علاوہ افتخار احمد، شاداب خان کے علاوہ متعدد پاکستانی کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل چکا ہے۔

یاد رہے کہ نسیم ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہونے کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کے کندھے کی سرجری ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ: نسیم شاہ کی عدم موجودگی قومی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قرار



کرکٹ کے عالمی مقابلے کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی عدم موجودگی کو پاکستان کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نسیم شاہ کی کمی سوچ سے بھی زیادہ محسوس ہو گی۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بیٹنگ کا انحصار کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان پر ہو گا کیوں کہ فخر زمان کبھی کبھار پرفارم کرتے ہیں۔

اسکاٹ اسٹائرس نے کہاکہ پاکستانی ٹیم کی میچوں میں فتح کے لیے ضروری ہو گا کہ چوتھے سے چھٹے نمبروں تک بیٹرز بہترین کارکردگی دکھائیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجرڈ ہونے کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے کندھے کی سرجری کی گئی ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا عمل مکمل



قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری انگلینڈ میں ہوئی ہے۔ اب نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتوں تک آرام کریں گے اور پھر ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر کو ایشیا کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف ہو گئی تھی۔ جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے ان کے کندھے کی سرجری تجویز کی تھی اور یوں وہ ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے۔

اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کے آپریشن کا امکان



لاہور (این این آئی)ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجرڈ ہونے والے قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کے لیے کہا گیا ہے۔

امید کی جارہی ہے کہ فاسٹ بولر کو مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ کے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بھی نسیم شاہ کی صحت کے حوالے سے بتایا تھا۔

انضمام الحق کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں نسیم کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہ ہونے پر نسیم نے سوشل میڈیا پر بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ بوجھل دل کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں کہ میں ورلڈ کپ میں نہیں ہوں گا، میں مایوس ہوں لیکن میرا یقین ہے کہ یہ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

نسیم شاہ نے لکھا کہ ان شا اللہ بہت جلد دوبارہ میدان میں ہوں گا، تمام فینز کا شکریہ جنہوں نے مجھے دعاں میں یاد رکھا۔واضح رہے کہ ایشیاکپ میں بھارت سے میچ میں آخری اوور ادھورا چھوڑ کر میدان سے باہر جانے والے پیسر نسیم شاہ کا دبئی میں اسکین ہوا تھا۔

نسیم شاہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پرافسردہ، مداحوں کے لیے خاص پیغام



لاہور ( این این آئی)بھارت میں ہونے والے عالمی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

فاسٹ بالرنسیم شاہ انجری کے باعث باہر ہونے پر افسردہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان کے بعد افسردہ نسیم شاہ نے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔

فاسٹ بالر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، میں مایوسی کے ساتھ بتارہا ہو کہ ورلڈ کپ میں نماندگی کرنیوالی اس حیرت انگیز کا حصہ نہیں بن سکا جو ہمارے ملک کی نمائندگی کرے گی۔

نسیم شاہ کے مطابق، میں مایوس ہو لیکن مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔کرکٹر نے دعاں کے لیے اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بہت جلد میدان میں اتریں گے۔