پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اتوار کے روز مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ملاقات میں وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اورنئے سیاسی سفر کی مبارکباد پیش کی ۔
ملاقات کے موقع پر سابق ایم پی اے وجیہہ قمر کاکہناتھا کہ نواز شریف اورشہباز شریف کی قیادت پرمکمل اعتماد کرتی ہوں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے