Tag Archives: ورلڈ بینک

مشکلات کا شکار ملکی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن



مشکلات کا شکار پاکستانی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، اور شرح نمو میں بھی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان کی شرح نمو مالی سال 2024 کے لیے 3.5 فیصد تک بہتر ہو گئی ہے جو 2023 کے لیے 0.3 فیصد تھی۔

اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں اگست 2023 تک پاور جنریشن میں 14 فیصد، ڈیزل سیل میں 11 فیصد اور پیٹرول سیل میں 8 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اعدادوشمار میں پاکستانی برآمدات کے حوالے سے بھی حوصلہ افزا خبر ہے کہ ستمبر 2023 میں پاکستان کی ملکی برآمدات 1.15 فیصد سے بڑھ کر 2.40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ (پی پی ایل) کی شرح نمو میں جو اضافہ دیکھنے میں آیا وہ ریکارڈ 42 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ کاٹن کی پیداوار 72 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جب کہ چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ماہ ستمبر کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 48.2 فیصد تک کم ہوا ہے جبکہ 2 ماہ کے عرصے میں ڈالر کی قدر میں 50 روپے سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان کے عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدے کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں، آئی ایم ایف، بین الاقوامی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے پاکستان کو مجموعی طور پر 1.4 ارب ڈالر ملیں گے۔

عالمی بینک نے پاکستان کے نجکاری کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے



اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کے نجکاری کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دئیے۔

عالمی بینک کے مطابق سیاسی مداخلت یا عدالتوں میں کیسز سے نجکاری کا عمل متاثر ہوگا، پاکستانی حکومتی کمپنیوں کا منافع جنوبی ایشیائی ممالک میں سب کم ہے۔

پاکستانی حکومتی کمپنیوں کا 2014 میں منافع جی ڈی پی کے0.8 فیصد تھا اور 2020 میں سرکاری کمپنیوں کے نقصانات جی ڈی پی کے 0.4 فیصد کے برابر تھے۔

عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کا نجکاری پروگرام 2007 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے رک گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے پاکستان اسٹیل ملز اور ریکوڈک فیصلوں سے پاکستان کاعالمی سطح پر معاہدوں کی پاسداری نہ کرنے والے ملک کے طور پر ابھرا۔

عالمی بینک کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سرمائے پاکستان قانون سے نجکاری میں مزید تاخیر ہوئی۔

پاور سیکٹر اداروں کی نجکاری لیبر یونین کی وجہ سے نہ ہو سکی جب کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے بعد بھی کارکردگی عدم اطمینان بخش رہی۔

عالمی بینک نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بھی نجکاری پروگرام پر متفق نہیں ہیں اور دوسرے ممالک کی حکومتی کمپنیوں کو نجکاری پرعدالتوں میں کیسز کا امکان ہے۔

حکومت کمپنیوں کے حصص کو اسٹاک مارکیٹ لائے اور شفاف نجکاری کرے۔

عالمی بینک نے پاکستان میں 50 ہزار سے کم کمانے والوں پرٹیکس لگانے کی شرط واپس لے لی



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان میں 50 ہزار سے کم کمانے والوں پرٹیکس لگانے کی شرط واپس لے لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق عالمی بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پسماندہ تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین برآمد کنندگان سے زیادہ ٹیکس دیا حتی کہ رئیل سٹیٹ ، امیر ترین برآمد کنندگان کے 3 ماہ کے مشترکہ ٹیکس سے زیادہ ٹیکس دیا۔

50 ہزار سے کم تنخواہوں پر ٹیکس کی سفارش 2019 کے اعدادوشمار پر مبنی تھی جو اب واپس لے لی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں 50 ہزار سے کم کمانے والوں پر انکم ٹیکس عائد نہیں ہے جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ کمانے والوں پر پرائم ٹیکس کی شرح 35 فیصد ہے۔