Tag Archives: ٹک ٹاک

کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی ، پاکستان میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ ٹک ٹاک ویڈیوز حذف



ٹک ٹاک نے رواں سال 2023ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون )کے لئے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پرتقریباً ڈیڑھ کروڑ ویڈیوز حذف کی گئیں۔

دنیا بھر میں مجموعی طور پر10کروڑ 64لاکھ 76ہزار 32ویڈیوز حذف کی گئی، جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں جو تمام ویڈیوز کا تقریباً 0اعشاریہ 7فیصد ہیں۔

ان ویڈیوز میں سے 66440775 خود کار نظام کے ذریعے جبکہ 6750002 ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔

ٹک ٹا ک  15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنےکا فیچر لے آیا



ٹک ٹاک نے چند سیکنڈ کی ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

درحقیقت اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کی مقبولیت نے دیگر کمپنیوں جیسے انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی مختصر ویڈیوز کے فیچر کو اپنانے پر مجبور کر دیا۔

ایک طرف جب دیگر کمپنیاں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیوز کے دورانیے میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ میں 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ جبکہ فروری 2022 میں 10 منٹ کیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔