دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹک ٹا ک  15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنےکا فیچر لے آیا



ٹک ٹاک نے چند سیکنڈ کی ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

درحقیقت اس ویڈیو شیئرنگ ایپ کی مقبولیت نے دیگر کمپنیوں جیسے انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی مختصر ویڈیوز کے فیچر کو اپنانے پر مجبور کر دیا۔

ایک طرف جب دیگر کمپنیاں مختصر ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، وہیں دوسری جانب ٹک ٹاک اب زیادہ طویل دورانیے کی ویڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیار ہے۔

جی ہاں ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیوز کے دورانیے میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ویڈیو شیئرنگ ایپ میں 15 منٹ طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی ٹک ٹاک پر 10 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کی جا سکتی ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے بتدریج ویڈیوز کے وقت میں اضافہ کیا گیا ہے، پہلے 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کیا گیا اور جولائی 2021 میں یہ دورانیہ 3 منٹ جبکہ فروری 2022 میں 10 منٹ کیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved