پاکستان آسٹریلیا سے ورلڈ کپ کااہم میچ تو نہیں جیت سکا البتہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے دو نئے ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف 10 اوورز میں 54 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے کم رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اسپنر مچ سینٹنر نے بھی ہالینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں تاہم انہوں نے 59 رنز دیے تھے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے اپنے سسر شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کاا ریکارڈ بھی برابر کردیاہے
بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کینگروز کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے سنچریوں کی بدولت 259 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پاکستان نے اختتامی اوورز میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت میچ میں واپسی کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے اس سے قبل 2019 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف35 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ورلڈ کپ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے تھے۔
Tag Archives: پانچ وکٹیں
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے صحافیوں سے کیا وعدہ کیا؟
کرکٹ کا عالمی مقابلہ بھارت میں جاری ہے، اور آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت احمدآباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے صحافیوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ بھارت کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تو پھر ان کے ساتھ سیلفی لیں گے۔
اس سے قبل پاکستان ایونٹ کے 2 میچز کھیل چکا ہے جن میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کوئی متاثرکن نہیں رہی، تاہم شاہین شاہ آج کے میچ کے لیے پراعتماد ہیں کہ وہ 5 وکٹیں لے اڑیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کی نریندرامودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران رپورٹرز نے شاہین شاہ سے فرمائش کی کہ وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے صحافیوں کو جواب دیا کہ اگر بھارت کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہو گیا تو ضرور سیلفی لوں گا۔