Tag Archives: شاہین آفریدی

شاہین آفریدی نے تیز ترین 100 وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا



قومی کرکٹرکے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولرزکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

شاہین نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جب کہ  آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کیا۔

ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

 

شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ کے دو ریکارڈ بھی نام کر لئے



پاکستان آسٹریلیا سے ورلڈ کپ کااہم میچ تو نہیں جیت سکا البتہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے دو نئے ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف 10 اوورز میں 54 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے کم رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں اس سے قبل نیوزی لینڈ کے اسپنر مچ سینٹنر نے بھی ہالینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں تاہم انہوں نے 59 رنز دیے تھے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے اپنے سسر شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کاا ریکارڈ بھی برابر کردیاہے
بنگلور میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کینگروز کے اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے سنچریوں کی بدولت 259 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پاکستان نے اختتامی اوورز میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت میچ میں واپسی کی۔
شاہین شاہ آفریدی نے اس سے قبل 2019 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف35 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ورلڈ کپ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے تھے۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے تین بیمار کھلاڑی فٹ ہوگئے



ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے اہم میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئےاچھی خبرآگئی، قومی کرکٹ ٹیم تین کھلاڑی صحت مند ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ، عبد اللہ شفیق اور زمان خان تینوں صحت یاب اور زمان خان فٹ ہوگئےہیں۔ گزشتہ روزپریکٹس سیشن میں سلیمان علی آغاز آئے تھے تاہم انہیں پھربخارہوگیاامکان ظاہرکیاجا رہاہےکہ وہ آسٹریلیا کیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان کا بھی آج ٹیسٹ ہوا ہے انہیں ایک ہفتے کا مزیدآرام کرنےمشورہ دیا گیا ہے،وہ آسٹریلیا اور افغانستان ٹیم کیساتھ میچ میں دستیاب نہیں ہونگے

ہرشابھوگلے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ناقابل اعتبار قرار دے دیا



نئی ہلی: بھارت کے مشہور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ 2023 کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کے لیے کپتان بابر اعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی ایک طرح سے بابر اعظم سے زیادہ اہم ہے کیوں کہ اگر شاہین ایشیا کپ میں شروعات کے 10 اوورز میں وکٹیں نہ لیتے تو آپ دیکھ سکتے کہ پھر کیا ہوتا، اگر پاکستان کو پاور پلے میں وکٹیں نہ ملیں تو ان کی بولنگ سائیڈ مختلف ہوجاتی ہے، پاکستان ٹیم کیلئے نسیم شاہ کی غیر موجودگی بھی ایک بہت بڑا خلا ہے۔
ہرشا بھوگلے نے کہا کہ پاکستانی اسپنرز کو اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں پاکستان کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہوگی کہ کیا پاکستان کے اوپنرز اچھا کھیل پیش کرپائیں گے؟ یا پھر کیا پاکستان کے اسپنرز مڈل اوورز میں اچھی گیند کرسکیں گے؟ بھارتی کمنٹیٹر نے کہاکہ کرکٹر فخر زمان میں اگرچہ کچھ مسئلہ ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے پاس ایک بہترین اوپننگ کمبینشن ہے، امام الحق نے دیر سے ہی سہی لیکن اچھی کارکردگی دکھائی ہے تاہم جب ان کے پاس عبد اللہ شفیق جیسا کرکٹر موجود ہے تو وہ اسے کیوں نہیں کھلاتے؟ اگر مستقل طور پر عبداللہ شفیق اور امام الحق کو اوپننگ دی جائے تو بابر اعظم ایک مختلف کرکٹر بن کر سامنے آتے ہیں جس میں کوئی شک نہیں ہے۔
ہرشا بھوگلے نے اپنی گفتگو میں پاکستان کے مڈل آرڈرز بیٹرز کیلئے غیر یقینی جیسے الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد اور سعود شکیل اچھے کرکٹر ہیں تاہم کیا آپ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ان پر بھروسہ کر سکتے ہیں؟ ہم دیکھنے کیلئے منتظر ہیں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔ بھارتی کمنٹیٹر نے کہاکہ پاکستان کے اسکواڈ کیلئے جن3 اسپنرز کو منتخب کیا گیا ہے وہ بیٹنگ بھی کرسکتے ہیں، شاداب ان میں ایک اچھے بیٹر ہیں، نواز بیٹنگ کر سکتے ہیں۔