Tag Archives: پاک بھارت میچ

شعیب ملک نے بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دےدیا



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بابر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو جائیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے بابراعظم کو ٹیم میں بطور بیٹر کھیلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی کپتانی میں بہتری نہیں آ رہی۔

اس کے علاوہ سابق کپتان اظہر علی نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران مڈل اوورز میں سلو بیٹنگ پر بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم اور اور محمد رضوان نے دفاعی انداز اپنایا حالانکہ اس وقت ٹیم کو فائٹ کرنے کی ضرورت تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جانب سے دفاعی انداز اپنانے پر بھارتی بولرز کو موقع مل گیا کہ وہ کم بیک کریں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کون کس پر بھاری؟ماہر علم نجوم کی بڑی پیشگوئی



ورلڈ کپ 2023ء کا اہم ترین میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جائیگا۔

ماہر علم نجوم محمد علی زنجانی نے بڑے میچ پرپیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا کر نئی روایت ڈال سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے روز گرہن لگا ہوا ہو گا اور بھارتی کپتان روہت شرما پاکستانی کپتان بابراعظم پر بھاری ہوں گے۔

دوسرہ کامن قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اہم میچ میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور حریف ٹیم کو شکست دیں گے۔ ہم نے پہلے بھی بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ آج کے میچ کے لیے فیورٹ کوئی بھی نہیں، دونوں ٹیمیں برابر ہیں، ٹاس کا آج کے میچ پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے صحافیوں سے کیا وعدہ کیا؟



کرکٹ کا عالمی مقابلہ بھارت میں جاری ہے، اور آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت احمدآباد کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے صحافیوں سے وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ بھارت کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تو پھر ان کے ساتھ سیلفی لیں گے۔

اس سے قبل پاکستان ایونٹ کے 2 میچز کھیل چکا ہے جن میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کوئی متاثرکن نہیں رہی، تاہم شاہین شاہ آج کے میچ کے لیے پراعتماد ہیں کہ وہ 5 وکٹیں لے اڑیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کی نریندرامودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران رپورٹرز نے شاہین شاہ سے فرمائش کی کہ وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے صحافیوں کو جواب دیا کہ اگر بھارت کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہو گیا تو ضرور سیلفی لوں گا۔

کرکٹ ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بارش کا کتنا امکان؟



کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے دوران بارش کا امکان ہے تاہم اس سے میچ میں خلل نہیں پڑے گا چونکہ بارش کا امکان صرف 35 فیصد ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والے میچ کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ورلڈ کپ کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے کے دوران احمدآباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ تماشائیوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ہوٹلوں پر کمروں کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے اور ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شائقین کرکٹ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹس کی فروخت شروع



نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاک بھارت میچ کے مزید ٹکٹس کی فروخت شروع کر دی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے پاک، بھارت میچ کیلئے مزید 14 ہزار ٹکٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا بڑا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔