Tag Archives: کریک ڈائون

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، 13 ہزار 621 افراد گرفتار



ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، اب تک جن لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ واجبات کی وصولی کے لیے بھی ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق یکم ستمبر سے 8 اکتوبر تک بجلی چوروں کے خلاف مجموعی طور پر 27 ہزار 381 مقدمات درج کیے گئے اور اس دوران 13 ہزار 621 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یکم ستمبر سے 8 اکتوبر تک بجلی چوروں سے 17.67 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔

اب تک ہونے والی کارروائیوں میں لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سرفہرست ہے، لیسکو میں اب تک بجلی چوری کے خلاف 12 ہزار 778 مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ 4587 افراد کو گرفتار کر کے 4.61 ارب روپے کی وصولی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گیپکو میں 1473 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 779 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں اور ان سے 51 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔

فیسکو ریجن میں کارروائیوں کے دوران 2358 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور اس دوران گرفتاریاں 1932 ہوئی ہیں جبکہ وصولی کی رقم 70 کروڑ ہے۔

آئیسکو نے 349 مقدمات درج کر کے 263 بجلی چوروں کو گرفتار کیا ہے اور ریکور ہونے والی رقم 38 کروڑ ہے، جبکہ میپکو نے بھی 5 ہزار 856 مقدمات درج کرتے ہوئے 4 ہزار 688 گرفتاریاں کی ہیں اور 1.90 ارب روپے کی رقم وصول کر لی ہے۔

اسی طرح پیسکو میں 3 ہزار 8 مقدمات درج ہوئے ہیں اور گرفتار ہونے والوں کی تعداد 1017 ہے۔ اس دوران بجلی چوروں سے 3.17 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں۔ جبکہ ٹیسکو قبائلی علاقہ جات میں 57 مقدمات درج کر کے 16 گرفتاریاں کی گئی ہیں جبکہ وصول ہونے والی رقم 6 کروڑ روپے ہے۔

6 ہزارغیرملکی اسلام آباد چھوڑگئے



اسلام آبادمیں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈائون کے نتائج سامنے آناشروع ہوگئے۔
نگران حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کوواپسی کے لئے 3 اکتوبر تک کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔ ڈیڈ لائن کے بعد ایسے تمام غیرملکیوں کوگرفتارکیاجائے گا جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے۔
اسلام آبادپولیس غیرقانونی طورپرمقیم افغان شہریوں کے خلاف بھی بڑے پیمانے پرکارروائیاں کررہی ہے۔
خبررساں ادارے این این آئی کے مطابق اسلام آبادسے 398 غیرملکیوں کوگرفتارکیاگیا اوران کے خلاف مختلف تھانوں میں 43 مقدمات بھی درج کرائے جاچکے ہیں۔ ان غیرملکیوں میں اکثریت افغان باشندوں کی ہے ۔
اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یواین ایچ سی آر کے مطابق پاکستان میں موجودافغان مہاجرین کی تعداد37 لاکھ سے زیادہ ہے جن میں سے 10 لاکھ سے زیادہ مہاجرین ایسے ہیں جن کے پاس شناختی دستاویزات نہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، اب تک 10 ہزار افراد گرفتار



ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 10 ہزار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکریٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بتایا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

اعداد و شمار شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف اب تک 23 ہزار 152 مقدمات درج ہوئے اور 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

راشد لنگڑیال نے کہاکہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کیے گئے ہیں اور اس دوران 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران حیسکو میں 2 ارب 69 کروڑ روپے ریکور ہوئے جبکہ پیسکو میں کریک ڈائون کے دوران 2 ارب 42 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

راشد لنگڑیال نے بتایا کہ 75 فیصد مجموعی چوری کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا سے صرف 725 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈالر 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا



کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی۔

ہفتہ وار کرنسی رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.38 فیصد اضافہ ہوا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق بھی صرف 0.09 فیصد رہ گیا۔

کریک ڈاؤن سے خوفزدہ اسمگلرز نے ڈالر کی فروخت کے لیے مارکیٹ کا رجوع کیا جس سے ڈالر کا ریٹ انٹربینک میں 7 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 11 ہفتے کی کم ترین سطح پر ہے۔

اس وقت ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 288 روپے سے نیچے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 288 روپے میں دستیاب ہے۔

کرنسی ایکسچینج کے کاروبار سے منسلک افراد کا خیال ہے کہ اگر کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رہا تو ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہو گی۔

وزارت صحت کا ڈریپ کو جعلی آن رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم



اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے ڈریپ کو جعلی آن رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ہدایت کی ہیں کہ ایسی تمام ادویات کی سیل سٹوریج اور ڈسٹری بیوشن فوری طور پر بند کی جا ئیں،ان رجسٹرڈ جعلی ادویات میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

مارکیٹ میں نگرانی کا دائرہ کار بڑھایا جائے جس میں ڈسٹری بیوٹر فارسی میڈیکل سٹور اور ہول سیل بازار شامل ہیں ۔عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جارھے ہیں۔