Tag Archives: گورنر سندھ

پیٹرول 40 نہیں 140 روپے کم ہونا چاہیئے،گورنرسندھ



کراچی(این این آئی) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دعا ہے مہنگائی بھی ختم ہو۔

میڈیا سے گفتگومیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پیٹرول چالیس نہیں ایک سو چالیس روپے کم ہونا چاہیئے.انہوں نے کہا کہ تین لاکھ روپے تنخواہ لینے والا بھی غریب ہے اور ڈالر نیچے آرہا ہے، دعا ہے مہنگائی بھی ختم ہو۔

اس مہنگائی کے طوفان میں کم سے کم تنخواہ ایک لاکھ ہونی چاہیے۔کامران ٹیسوری نے بتایا کل رات ان کا جہاز پہلے ائیرپاکٹ میں پھنسا ، اس سے نکلا توآندھی کی زد میں آگیا۔

ساتھ موجود نجی ائیرلائن کے پائلٹ نے کہا کلمہ پڑھ لے لیکن پائلٹ کی حاضر دماغی اور پروردگارکے کرم سے ہم محفوظ رہے ۔

کراچی ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا



کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچا، طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت دیگر مسافر سوار تھے جو سب کے سب محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائی جناح کا طیارہ بارش اور تیز ہواؤں کے باعث ایئرپورٹ کے رن وے کو چھونے کے بعد دوبارہ فضا میں بلند ہو گیا، پائلٹ نے اپنی مہارت سے طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا۔

طیارے سے اترنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ طیارہ حادثے سے محفوظ رہا اور ہم سب کو اللہ پاک نے نئی زندگی عطا کی ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں نے اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لایا ہے۔