Tag Archives: pia

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر، مزید 29 پروازیں منسوخ



پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر ہے، پیر کے روز بھی پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں ۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242منسوخ کی گئی جبکہ کراچی سے لاہور کیلئے پی آئی اے کی پرواز 304، 305، ملتان کیلئے پی کے 331، دبئی کیلئے پی کے 214 اور سکھر کیلئے پی کے 536، 537 منسوخ ہوئیں۔

شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے سکھر کیلئے پی کے 631، 632، القسیم پی کے 167، دبئی پی کے 233 منسوخ کی گئی جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ کیلئے پی کے 841 منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کیلئے پی کے 217 اور 118 منسوخ ہوئیں۔

سیالکوٹ سے دمام کیلئے پرواز پی کے 243، کویت سٹی پی کے 240 اور شارجہ کیلئے پی کے 210 منسوخ ہے، ملتان سے دبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 221، 222 اور القسیم پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

گلگت، سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوگئیں



گلگت اور سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے پی آئی اے کی آج 6 پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔

پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق پروازیں پی کے 601 اور 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوں گی۔

اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں۔

خیال رہے پی آئی اے میں ہنگامی صورتِ حال کی وجہ سے کئی روز سے پروازیں منسوخ تھیں، منسوخی کی وجہ سے سیکڑوں ملکی، غیرملکی سیاہ اسکردو اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں۔

پی آئی اے کی 30 سے زائد پروازیں منسوخ



پی آئی اے کی 30 سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4دو طرفہ، کراچی سے تربت کی دو اور لاہور کی 3پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح کراچی سے سکھر اور کراچی سے کوئٹہ کی دو طرفہ 4 جبکہ دمام سے کراچی کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی ۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کوئٹہ کی دو، اسلام آباد سے دبئی کی دو اور وفاقی دارالحکومت سے بھی ابوظہبی کے لئے دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے گلگت کے لئے دو طرفہ 4، اسلام آباد، کوئٹہ اور سکردو بھی کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد سے گلگت اور سکھر کیلئے آنے جانے کی 4 اور دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔

ملتان سے ریاض کی پی کے 2جبکہ دبئی کی ایک پرواز منسوخ کی گئی ، شارجہ سے ملتان کی پرواز پی کے 294منسوخ کردی گئی، سیالکوٹ سے شارجہ کے لئے دو طرفہ دونوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔

پشاور سے ریاض اور شارجہ کے لیے دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اسی طرح دبئی اور ابوظہبی سے پشاور کی پروازیں پی کے 217، پی کے 218 منسوخ کر دی گئیں۔

خیال رہے مالی بحران سے جڑا ایندھن کا مسئلہ تاحال برقرار ہےجس کی وجہ سے مزید پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

پی آئی اے آپریشن جاری رکھنے کیلئے 25ارب کی فوری ضرورت



پی آئی اے کو قرض ادائیگی اور آپریشن جاری رکھنے کیلئے 25 ارب روپے کی فوری اشد ضرورت ہے ۔

موقر قومی اخبار کی خبر کے مطابق پی آئی اے ایک سنگین مالی بحران میں ڈوبی ہوئی ہے جس کے تحت اس نے اپنا آپریشن جاری رکھنے کیلئے ایس او ایس کا مطالبہ کیا ہے ۔

وزارت خزانہ کے لیے اب تک آئی ایم ایف کو فنڈ پروگرام کے تحت مزید مالیاتی جگہ فراہم کرنے پر راضی کرنا مشکل رہا ہے اور حتیٰ کہ اپنے کام کو جاری رکھنے کے لیے ملکی بینکوں سے مزید قرضے لینے کے لیے بینکوں کے لیے ضمانتیں فراہم کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

صرف نیشنل بینک آف پاکستان کے 100 ارب روپے سے زائد کے بقایا قرضے ناقابل وصول قرضوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔

بینک آف پنجاب اور دیگر کمرشل بینکوں کے دیگر قرضے بھی ناقابل وصول قرضوں میں تبدیل ہوجائیں گے جو کہ بینکنگ سیکٹر کے لیے شدید پیچیدگیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

بظاہر پی آئی اے کو تقریباً 800 ارب روپے کے واجبات کی بھی ضرورت ہوگی۔ ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ پی آئی اے کو درپیش مشکل صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ایئر لائنز نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ کیا ہے۔

لہٰذا بین الاقوامی پروازوں کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہونے جا رہا ہے اگر پی آئی اے آنے والے دنوں میں مالی مشکلات اور پروازوں کی منسوخی کا شکار رہی۔

ایک اور عہدیدار نے کہا کہ حکومت نے نجکاری کے لیے ایک آر ایف پی طلب کیا اور کسی غیر ملکی ممکنہ خریدار کی صورت میں سرمایہ کار اپنی تمام کمائی ملک سے باہر بھیجنے کو ترجیح دے گا۔

لہٰذا بہترین آپشن ملکی اور غیر ملکی خریداروں کی شمولیت کے ساتھ جوائنٹ وینچر (مشترکہ شراکت داری) منصوبہ تلاش کرنا ہو گا تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے جیت کی صورت حال پیدا ہو سکے۔

مالی بحران، پی ایس او نےپی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی کم کردی، کئی پروازیں منسوخ



پی ایس او نے پی آئی اےکو ایندھن کی فراہمی میں کمی کر دی جس سے قومی ائیرلائن کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ائیر لائن کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ملک بھر کے ائیرپورٹس سے پی آئی اے کی 25 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں

ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور ائیر پورٹس سے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ایک سال میں پی آئی اے کی ہزاروں پروازیں منسوخ، اربوں کا خسارہ



کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کو ایک سال میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے سے 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔

پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2021 میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک 23 ہزار 636 پروازیں شیڈول تھیں جن میں سے 4 ہزار 305 پروازیں منسوخ ہونے سے قومی ایئرلائنز کو 19 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جنوری 2021 میں 260 اور فروری میں 273 پروازیں منسوخ ہوئیں، مارچ میں 274، اپریل میں 343 اور مئی میں 538 فلائٹس کینسل ہوئیں۔

جون کی بات کی جائے تو 496، جولائی میں 420 اور اگست میں سب سے زیادہ 603 پروازوں کو منسوخ کیا گیا اسی طرح ستمبر میں 316، اکتوبر میں 375، نومبر میں 201 اور دسمبر میں منسوخ پروازوں کی تعداد 206 رہی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے پلاننگ کے فقدان کے باعث 18 فیصد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی،کئی پروازیں متاثر



کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کو فیول کی فراہمی بند کردی جس کے باعث پروازیں متاثر ہوگئیں۔پی ایس او اورپی آئی آئی میں واجبات کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ملتان، سکھر اور گلگت ائیرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی۔پی آئی اے ترجمان نے پروازیں منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے نے پیر کو آپریٹ ہونے والی 14 پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملتان سے کراچی، اسلام آباد اور گلگت سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو پی ایس او کو شیڈول کے مطابق 65 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں، انتظامیہ نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت سے مدد مانگی ہے۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق فوری طور پر 7 ارب روپے کی ضرورت ہے وزارت ہوابازی کو متعدد خطوط لکھے ہیں مگر کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔دوسری جانب پی آئی اے کی پروازیں نہ چلنے سے نجی ائیرلائنز نے اندرون ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پی آئی اے کا آپریشن مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ، ادارے نے فوری طور پر7ارب روپے مانگ لیئے



کراچی(این این ئی)پی آئی اے کا بحران بدترین صورتحال اختیار کرگیا، آپریشن مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے، ادارے کو کو فوری7 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو اس وقت بدترین بحران کا سامنا ہے۔ فنڈز نہ ملنے کے باعث پی آئی اے فلائٹ آپریشن بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ادارے کو فوری طور 7 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بینکوں کی طرف سے حکومتی گارنٹی کے باجود رقم جاری نہیں کی گئی۔ پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ کی جانب سے وزارت ہوابازی کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فوری فنڈز کی ادائیگی نہ ہوئی تو آپریشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔

ایاٹا سروسز بھی کسی بھی وقت عدم ادائیگی سے بند ہونے کا امکان ہے۔متن میں کہا گیا کہ دبئی ایئرپورٹ پر بھی گزشتہ دنوں فیول فراہمی بند کی گئی تھی۔ پی آئی اے کے جی ایم فنڈز مینجمنٹ نے ایوی ایشن ڈویژن کو بھی خط لکھ کرمدد کی اپیل کی ہے۔

اربوں کے خسارے میں چلنے والی پی آئی اے ملازمین کیلئے بونس اور انکریمنٹ کا اعلان



کراچی(این این آئی)ماہانہ بارہ ارب اور سالانہ 156 ارب روپے سے زائد کا خسارہ اورآپریشنل ضروریات پوری کرنے کیلئے رقم نہیں لیکن پھر بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ملازمین کیلئے بونس انکریمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق پی آئی اے کا ملازمین کیلئے بونس انکریمنٹ کااعلان کیا گیا ہے ، جس کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔

جاری لیٹر کے مطابق اضافہ31مارچ2023کی تنخواہ کے5سے10فیصدپرمشتمل ہوگا، بونس کا اطلاق 2022 میں ادا کئے گئے بونس کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ جبکہ بونس کااعلان مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیاگیاہے۔

بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 کے دوران مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق اکتوبر2023سے قبل کمپنی چھوڑنے کانوٹس دینے والے ملازمین بونس کے اہل نہیں ہوں گے1اپریل2022سے30 ستمبر2023کے دوران میں نئے بھرتی،ترقی یاتنخواہ میں اضافہ پانے والے ملازمین بھی اس انکریمنٹ کے اہل نہیں،جن ملازمین کے تادیبی کیس زیرالتوا ہیں وہ بھی بونس کے اہل نہیں ہوں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ایف بی آر کی بھی نادہندہ نکلی



کراچی(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کے مالی معاملات مزید سنگین ہوگئے۔

قومی ایئر لائن ایف بی آر کی بھی نادہندہ نکلی، پی آئی اے نے وعدہ کے باوجود اکتوبر میں ایف بی آر کو ایک روپے کی بھی ادائیگی نہیں کی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے مالی معاملات مزید سنگین رخ اختیار کر گئے۔

پی آئی اے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا بھی نادہندہ نکلی۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے وعدہ کرکے اکتوبر کے مہینے میں ایف بی آر کو ایک روپے کی بھی ادائیگی نہیں کی۔

قومی ایئر لائن نے اکتوبر میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 4 ارب روپے ادا کرنے تھے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے ایف بی آر کو 75 کروڑ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے کے سبب ستمبر میں پی آئی اے کے اکائونٹس منجمد کردیئے گئے تھے

کراچی، لاہور، اسلام آباد سے 13 پروازیں منسوخ



کراچی (این این آئی)کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 302 اور پی کے 303 جبکہ ایئر سیال کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ ہو گئیں۔

ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کے درمیان پرواز پی ایف 143 اور پی ایف 144 جبکہ سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 503 منسوخ کر دی گئی۔

سیرین ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز ای آر 505 اور ایئر سیال کی اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی ایف 746 منسوخ کر دی گئی۔

ایئر سیال کی لاہور سے کراچی کے لیے پرواز پی ایف 146 جبکہ اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی ایف 718 اور پی ایف 719 منسوخ کر دی گئی۔

باٹک ایئر ملائیشیا کی کوالالمپور سے لاہور کی پرواز سی ڈی 131 منسوخ کر دی گئی۔

جہاز کے 18 ٹائروں میں سے ایک ٹائر نمبر سات پنکچر تھا ، مدینہ ملتان پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز کے معائنے کے دور ان انکشاف



کراچی (این این آئی)مدینہ سے ملتان پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 کی لینڈنگ کے بعد بوئنگ 777 طیارے کے معائنے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ہوائی جہاز کے 18 ٹائروں میں سے ایک ٹائر نمبر سات پنکچر تھا اور طیارے نے مبینہ طور پر اسی پنکچر ٹائر کے ساتھ لینڈنگ کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طیارے نے ملتان سے مدینہ کیلئے پرواز پی کے 715 کے طور پر جمعہ کی شام 7 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہونا تھا مگر تکنیکی بنیادوں پر اس کی روانگی روک دی گئی اور لاہور سے طیارے کا نیا ٹائر منگوایا گیا۔

عمرے کے مسافر 9گھنٹے 16 منٹ تک ملتان ائیرپورٹ پر اذیت کا شکار رہے، یہ پرواز ہفتے کی صبح چار بج کر 56 منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی جبکہ اس طیارے نے مدینہ سے کراچی کے لیے پرواز آپریٹ کرنا تھی۔

ملتان ائیرپورٹ سے روانگی میں تاخیر کی وجہ سے مدینہ سے کراچی کی پرواز پی کے 747 کی روانگی میں 10 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی اور کراچی کے عمرہ زائرین کو مدینہ ائیرپورٹ پر غیر معمولی انتظار کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ رجسٹریشن اے پی بی ایچ وی کا حامل 16 سال پرانا یہ وہی بوئنگ 777 طیارہ ہے جو 14 اور 15 ستمبر کو ملتان ائیرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار رہا۔

اسی طیارے میں 18 ستمبر کو بھی جدہ ائیرپورٹ پر فنی خرابی پیدا ہوئی اور 28 ستمبر کو جدہ ائیرپورٹ سے لاہور کے لیے روانگی کے وقت بھی طیارے میں آتشزدگی ہوئی جس بنا پر طیارہ 30 ستمبر تک جدہ ائیرپورٹ پر کھڑا رہا۔