Tag Archives: #pmln

ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ، شدید گرما گرمی


Featured Video Play Icon

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر نجی ٹی وی کے صحافی پر ن لیگی کارکنان کا تشدد


Featured Video Play Icon

ن لیگ کے عہدوں پر تبدیلی کا امکان



عام انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مختلف عہدوں پر تبدیلی کا امکان ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس حوالے سے تنظیمی عہدیدوں میں تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آنے والے دنوں میں مشاورت کے بعد فیصلے متوقع ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ، ن لیگ نے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا



پاکستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اور انتظامی اخراجات میں کمی، آمدنی،محصولات میں اضافہ، ٹیکس کے نظام میں بنیادی اصلاحات،برآمدات میں اضافے کے لئے فوری اور ہنگامی نوعیت کے اقدامات ایجنڈے میں شامل ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب ، توانائی (بجلی گیس) کی قیمتیں کم کرنا، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی انتظام کاری ایجنڈا میں شامل ہے۔

نوجوانوں اور خواتین کے لئے روزگار کے مواقع، زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب اورنظام عدل وانصاف میں اصلاحات کرنا بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

فلسطینیوں کی شہادت کے سوگ میں نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں نئے ترانے کے اجرا ء کی تقریب منسوخ



لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری سے 500سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے سوگ میں پارٹی قائد نواز شریف کی آمد کے سلسلے میں نئے ترانے کے اجرا ء کی تقریب منسوخ کر دی ۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک تقریب میں پارٹی ترانہ جاری کرنا تھا۔شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطینیوں سے یکجہتی اور بے گناہوں کی شہادتوں پر افسوس کے اظہار کے طور پر تقریب منسوخ کی گئی۔

علاوہ ازیں اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں پانچ سو سے زائد معصوم فلسطینی جانوں کی شہادت سے صدمے کا سامنا ہے ۔

شہید ہونے والوں میں زیادہ تر بیمار بچے، خواتین اور بوڑھے تھے،اسرائیل کی نسل پرست ریاست بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کی بدترین نسل کشی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم کے ارتکاب کی حوصلہ افزائی کرنے والے بھی اس قتل عام میں برابر کے مجرم ہیں جنہیں تاریخ کبھی نہیں بھولے گی۔

(ن) لیگ کا پارٹی ڈسپلن مزید سخت، پالیسی پر تنقید ناقابل قبول



لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے بڑوں کی لاہور میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں پارٹی ڈسپلن کو مزید سخت کر دیا گیا، پارٹی نے نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل اہم رہنما اصول وضع کیے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق تمام رہنمائوں کو پارٹی میٹنگز میں ہر قسم کی تنقید اور اختلاف رائے کی مکمل آزادی ہو گی۔

پارٹی رہنما اجلاس کے اندر اٹھائے گئے اختلافی نکات کو باہر کسی بھی پلیٹ فارم پر بیان نہیں کریں گے۔(ن) لیگی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی کی کسی بھی پالیسی پر تنقید ناقابل قبول تصور ہو گی۔

فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے رہنمائوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خلاف ورزی کرنے والے پارٹی رہنما کو پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس دیا جائے گا، شوکاز نوٹس کا جواب موصول ہونے پر انکوائری کمیٹی بنا کر مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

پارٹی پالیسیوں پر کھلے عام تنقید کرنے والے رہنمائوں کو انتخابات میں ٹکٹ دینے سے انکار بھی کیا جا سکتا ہے، اس ضمن میں پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے تمام پارٹی رہنمائوں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں چودھری نثار اور حالیہ دنوں میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پارٹی قیادت اور فیصلوں پر تنقید کر چکے ہیں، پارٹی میں ناراض رہنمائوں کا راستہ روکنے کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

آنے والی حکومت کو نگرانوں کی پالیسی پر چلنا پڑے گا:اسحاق ڈار



سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نگران حکومت کے روز کے کاموں پر قانون سازی کی گئی کیونکہ کوئی ملک 6،7 ماہ نگران سیٹ اپ کو محض حاضری لگانے تک محدود نہیں کرسکتا، یہ حکومت دو طرفہ فیصلوں، معیشت، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرپرفیصلےکرسکتی ہے، الیکشن ایکٹ میں روزانہ کے کاموں پر قانون سازی کی اس لیے اگلا سیٹ اپ نگران حکومت کے فیصلوں کو تسلیم کرے گا۔ جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر ضمانت کے لیے اپلائی کریں گے، میں نے ثاقب نثار سے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کر دیا تھا، میں نے واضح کیاتھا کہ آپ نے ہم سے زیادتی کی اورپاسپورٹ کینسل کیا۔ 2017 سے پاکستان آگے بڑھ رہا تھا، ساڑھے تین سال میں ہم پاکستان کو ایشیا میں آگے لائے، اگر دھرنا نہ ہوتا تو ملک کی معیشت مزید بہتر ہوتی، پاکستان 5 سال میں پانامہ ڈرامے سے 47 ویں اکانومی بن گیا، پاکستان کو مل کر سب نے آگے لےکر جانا ہے، پاکستان کو اب جی ٹوئنٹی کا رکن بنانے کا ہدف ہونا چاہیے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بینک اور ایکسچینج کمپنیاں ملک کی خاطر صحیح ڈگر پر چل رہی ہیں، پالیسی ریٹ ڈیمانڈ کے مطابق نہیں ہوتا، پی ڈی ایم کی حکومت تھی تو پالیسی ریٹ 28 پر لائے تھے، جب ہم نے حکومت چھوڑی تو عالمی معاہدوں پر عمل کررہے تھے، آئی ایم ایف کی چند شرائط پر اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کیا گیا تھا، آئی ایم ایف معاہدے کا دوسرا حصہ بروقت آگے بڑھنا چاہیے۔

لندن میں مظاہروں سے کچھ نہیں ہوگا،مظاہرے کرنے والے پاکستان جائیں،نواز شریف



سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے اور تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔
جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا چار سال میں کیا فائدہ ہوا ہے؟ مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جاکر کریں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ن لیگ نے ان کے قفید المثال استقبال کا اعلان کر رکھا ہے۔