Tag Archives: pti

ن لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ، شدید گرما گرمی


Featured Video Play Icon

پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر



پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت یکم نومبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس کو ڈی لسٹ کردیا تھا۔

پی ٹی آئی دور میں سرکاری وسائل ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کے لئے استعمال ہوتے رہے،ثبوت سامنے آگئے



پی ٹی آئی دور میں سرکاری سوشل میڈیا ٹیمز کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیے جانے کے ثبوت سامنے آگئے ۔

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں  عمران خان کا مذموم بیانیہ پھیلانے اور اداروں کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے لئے  خیبر پختونخوا کے بجٹ میں  870 ملین روپے رکھے گئے ۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں مختص کی گئی یہ رقم سرکاری سوشل میڈیا ٹیموں میں شامل ان سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو دی جاتی تھی جنہیں مذموم پروپیگنڈا آگے پھیلانے کاٹاسک سونپا گیا تھا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو سیاسی مقاصد، پراپیگنڈہ مہم اور غلط معلومات کے لیے استعمال کیا گیا، سوشل میڈیا ٹیم میں شامل ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار سے 40 ہزار روپے تھی۔

پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں شامل پہلے سے موجود 800 اکاؤنٹس کی تحقیق کی گئی، 72.5 فیصد اکاؤنٹس کا2021ء سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف سیاسی جھکاؤ نہیں تھا تاہم جون 2022ء کے بعد 86 فیصد اکاؤنٹس نے اپنا سیاسی جھکاؤ تبدیل کیا۔

ان 86 فیصد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا بیانیہ پوسٹ کرنا شروع کیا گیاجس کے تمام دستاویزی ثبوت بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے 9 مئی کے واقعات میں کارکنان اور عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا گیا۔

 اسرکاری پیسے سے   ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کے لئے استعمال ہونے والے سوشل میڈیا اکائونٹس کی تمام تفصیلات، اکائونٹس چلانے والے تمام نوجوانوں  کے نام اور ایڈریس،،سوشل میڈیا لنک، فالورز کی تعداداور شیئر کئے جانے والے مواد کی تمام تفصیلات سامنے آگئی ہیں

مراد سعید، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری



انسداد دہشت گردی عدالت نے مراد سعید، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے طلب کیے جانے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

دیگر ملزمان میں شبلی فراز، فرخ حبیب، حماد اظہر، علی نواز اعوان، حسان خان نیازی، عمر سلطان اور کرنل محمد عاصم بھی شامل ہیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ ملزمان جہاں نظر آئیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کا12 نومبر کو کراچی میں بڑے سیاسی پاور شو کا فیصلہ



کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے12 نومبر کو کراچی میں بڑے سیاسی پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کابینہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں بارہ نومبر کو جلسے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کراچی کے اہم ذمہ داران، عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کا عوامی پاور شو نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائیگا۔

کراچی کابینہ کی مشاورت سے جلسے کی تاریخ 12 نومبر اور مقام گلستان جوہر ملینیم مال طے کیا گیا۔اجلاس میں کابینہ اراکین نے جلسے کی اجازت کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ اراکین نے جلسے کی بھرپور کامیابی کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کے عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے، مخالف جماعتوں کا کراچی فتح کرنے کا خواب چکنا چور ہوگا۔

تاریخی جلسہ پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے،کراچی کے عوام تیار ہوجائیں مخالفین کو بتائیں کہ آپ اپنے حقیقی لیڈر چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، جبری حالات میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی اکیلے نہیں، کراچی کے عوام نے ہر مشکل حالات میں بھی تحریک انصاف کی ہر کال پر لبیک کہا ہے۔

اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کرتے ہوئے کہا کہ راشد منہاس روڈ پر ہمارا جلسہ نہ صرف پارٹی کے اندر اتحاد کا ایک شاندار مظاہرہ ہوگا بلکہ ہمارے لیے عوام سے جڑنے کا ایک موقع بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی شہر کے لیے تبدیلی، ترقی اور خوشحالی کا پیغام دینے کے لیے پرعزم ہے۔ہم کراچی کے لوگوں کی جانب سے زبردست ردعمل کے منتظر ہیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کراچی نے باضابطہ طور پر کمشنر کراچی کو ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں ہمارے آنے والے پروگرام کی اجازت طلب کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مثبت جواب ملنے کیلئے پرامید ہیں، کیونکہ اسی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی الیکشن مہم کی اجازت دی گئی ہے، جنہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

انصاف اور مساوی سلوک کے جذبے میں، ہم سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں، اس جمہوری عمل میں برابری کا میدان یقینی بنانا چاہیے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ اس جلسے میں ہزاروں پی ٹی آئی کے حامیوں، پارٹی ممبران اور متجسس شہریوں کی شرکت متوقع ہے جو کراچی اور قوم کے لیے پی ٹی آئی کے وژن کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔ کراچی شہر کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس عظیم الشان جلسہ میں دعوت دیتی ہے۔

وفاق کے بعد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا



اسلام آباد(این این آئی)وفاق کے بعد کشمیر میں بھی پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

مقامی رہنما پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

بڑی تعداد میں پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتوں کے رہنما اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

تقریب میں صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین،سابق صدر سردار یعقوب، سردار عنایت اللہ عارف سمیت قیادت شریک ہوئی۔

سردارجمیل اختر، ڈاکٹر ریاست، سردار زبیر، سردار حفیظ سمیت دیگر رہنمائوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

چوہدری یاسین اور سردار یعقوب نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ نقصان چیئرمین پی ٹی آئی نے پہنچایا، جس کا انہیں خمیازہ بھتگنا پڑرہا ہے۔

بجلی بلوں پر ٹیکسز حکومت پاکستان ختم کرے۔پی پی رہنما سردار عنایت اللہ عارف نے کہاکہ پیپلزپارٹی ان رہنمائوں کی شمولیت سے مزید مضبوط ہوگی۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بات کی اوران کے مسائل ایسے ہی حل کرتی رہے گی۔تقریب میں بڑی تعداد میں کشمیری رہنما اور ورکر بھی شریک تھے۔

تحریک انصاف کا ایک اور نقصان: ملک سرفراز کھوکھربھی پارٹی چھوڑ گئے



پاکستان تحریک انصاف کے لاہور سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سرفراز حسین کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سرفراز حسین کھوکھر 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پی پی 173سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی کی وجہ سے پارٹی چھوڑ رہا ہوں، پی ٹی آئی کی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے باوجود پارٹی ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیے پر قائم ہے۔

سرفراز حسین کھوکھر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کا بیانیہ ملکی مفادکیلئے نقصان دہ ہے لہٰذا پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

ٹی وی شو میں مار کٹائی: شیر افضل مروت کی ضمانت منظور



سیشن کورٹ اسلام آباد نے ٹی وی شو جھگڑا کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

 شیر افضل مروت کے وکیل عادل قاضی نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر افنان اللہ نے پہلے ایک درخواست دی بعدازاں اور درخواست میں ایف آئی آر درج ہوئی، دوسری درخواست میں دھمکی کو بھی شامل کیا گیا، ٹوئٹس میں سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ انہوں نے شیر افضل مروت کو مارا، شیر افضل شوگر کے مریض ہیں۔

جج طاہر سپرا نے اس پر ریمارکس دیئے کہ اگر شیر افضل مروت شوگر کے مریض ہیں تو پروگراموں میں جانے کے بجائے شوگر کا علاج کروائیں۔

سینیٹر افنان اللہ کے وکیل کا موقف تھا کہ شیر افضل مروت کی ویڈیو بھی موجود ہیں جس میں انھوں نے تسلیم کیا کہ انھوں نے افنان اللہ کو مارا، لڑائی کے بعد افنان اللہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، عدالت اس بات کو بھی دیکھے کہ کس نے پہلے مارا، سینیٹر افنان اللہ نے ایف آئی آر کا اندراج کروا کر قانون کا غلط استعمال نہیں کیا، نیشنل ٹی وی پر سینیٹر افنان اللہ کو مارا گیا۔

شیر افضل مروت نے عدالت میں بیان دیا کہ سینیٹر افنان اللہ حلف پر کہہ دیں کہ میں نے دھمکی دی تو خود گرفتاری دے دوں گا جس پر جج نے شیر افضل کو کہا کہ عدالت کی بھی سنیں آپ ہر جگہ کو جاوید چودھری کا پروگرام بنانا شروع کر دیتے ہیں۔

عدالت نے ٹی وی شو میں جھگڑا کرنے کے کیس میں شیر افضل مروت کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

رانا ثنا کا بیان چیئرمین پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے ‘ ترجمان



لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کے سابق آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع اور تحریک انصاف کی منتخب حکومت کے خلاف سازش کے حوالے سے بیان کو رجیم چینج سازش کے مکروہ مقاصد اور اس میں ملوث کرداروں کے گھنائونے پن کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کے موقف کی تائید و توثیق قرار دیدیا ۔

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں منتخب جمہوری حکومت کے خلاف بند کمروں میں کی گئی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کی حقیقت ہر زاویے سے قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔

جمہوریت اور عوام کے مینڈیٹ پر ڈالے جانے والے ڈاکے کی پوری تفصیلات خود سازش میں ملوث کردار کھول کھول کر قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت کا وزیر دفاع برملا اعتراف کرچکا ہے کہ غیر جمہوری و غیرسیاسی عناصر ابتدا ء ہی سے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دی انٹرسیپٹ نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے کا متن چھاپ کر رجیم چینج سازش میں کارفرما عوامل دنیا پر آشکار کئے۔

سابق وزیراعظم کے پرزور اصرار کے باوجود اس خفیہ مراسلے کی روشنی میں سازش کی اعلی سطحی عدالتی تحقیقات سے اجتناب کرکے سازشیوں اور سہولت کاروں کو بچانے کی کوشش کی گئی۔

ریاست اپنے ذمے قوم کا قرض ادا کرے اور دستور، جمہوریت، عوام کے مینڈیٹ اور معیشت و سیاست کو ذبح کرکے ملک کو بدترین بحرانوں کے سپرد کرنے والوں کے محاسبے کا اہتمام کرے۔