Tag Archives: shah mehmood qureshi

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔

آج ہونے والی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جس کے بعد عدالت نے فرد جرم کی کارروائی اگلی سماعت تک مقرر کردی۔

گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پرفرد جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی تھی تاہم عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی اور کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکائونٹ کھلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکائونٹ کھلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔

شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکانٹ کے لیے بائیو میٹرک کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری سیکرٹ ایکٹ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا ایک ہی بینک اکانٹ ہے، وہ جیل میں ہیں، روز مرہ کے معاملات چلانے کے لیے جوائنٹ اکانٹ کھلوانا ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی بائیو میٹرک کے لیے بینک اسٹاف کو جیل جانا ہے، ان کا ایک ہی بیٹا ہے جو واحد کفیل ہے، سابق وفاقی وزیر کے ملازمین اور وکلا کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔

وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی بیٹی اور بیوی کے ساتھ جوائنٹ بینک اکانٹ کھلوانا چاہتے ہیں۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع



اٹک(این این آئی)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیر نیازی جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم بھی سماعت میں حاضر رہی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی۔

اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی کی حاضری لگوا کر انہیں جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ کیا گیا ۔

عدالتی عملے کی جانب سے کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سماعت کی تاریخ ہی شاہ محمود قریشی کی سماعت کی بھی اگلی تاریخ ہے، دونوں افراد کے لیے 10 اکتوبر کی تاریخ اگلی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔