Tag Archives: world cup

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023،ابتدائی 10میچز میں ہی کئی ریکارڈ بن گئے



لاہور ( این این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 صرف شائقین کرکٹ کے لیے ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کے لیے بھی زبردست ثابت ہورہا ہے۔

ایونٹ کے ابتدائی 10میچز میں ہی کئی ریکارڈ بن گئے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 10واں میچ لکھنو میں کھیلا گیا، اس ورلڈ کپ میں کئی حیرت انگیز اور دلچسپ ریکارڈ بن چکے ہیں۔

ورلڈ کپ 2023میں پاکستان نے شائقین کے ساتھ ماہرین کرکٹ کو بھی حیرت زدہ کردیا، جس نے میگا ایونٹ کی تاریخ کے بڑے ہدف کو کامیابی سے عبور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا نے پاکستان کو 345رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 10گیندوں قبل عبور کرلیا، میچ کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ دونوں ٹیموں کے 2، 2کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کیں، یوں ایک میچ میں 4سنچریاں بنیں، یہ بھی ورلڈ کپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

جنوبی افریقہ ٹیم جس نے آسٹریلیا کو 10ویں میچ میں شکست سے دوچار کیا، اس نے سری لنکا کے خلاف ایونٹ کے چوتھے میچ میں 428 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کیا اور ریکارڈ بنادیا۔ورلڈ کپ کے اسی مقابلے میں جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے صرف 49 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور میگا ایونٹ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل یہ اعزاز آئرلینڈ کے کیون اوبرائن کے پاس تھا، جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 2011 میں بنگلورو میں 50 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔بھارتی کپتان اور اوپنر روہت شرما جو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

انہوں نے افغانستان کے خلاف سنچری اسکور کی، جو ورلڈ کپ میں ان کی ساتویں سنچری تھی، اس سے قبل ورلڈ کپ میں 6 سنچریوں کا ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔

پاکستان اور بھارت کے میچ پررمضانی کا کڑاکے دار تجزیہ


Featured Video Play Icon

پاک بھارت ورلڈ کپ دنگل ،1978سے 2019تک کا مکمل احوال ، احمر نجیب ستی کی زبانی


Featured Video Play Icon

پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈکپ جیتے گا، 73 فیصد پاکستانیوں کی رائے



اسلام آباد (این این آئی)پاکستانیوں نے ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے سروے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈکپ جیتے گا۔

اپسوس نے پاکستانیوں کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا جس کے مطابق 73 فیصد پاکستانیوں کی رائے ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا. پاکستان ورلڈ کپ جیتے گا۔

دس فیصد پاکستانیوں کے مطابق بھارت، 6 فیصد کے نزدیک آسٹریلیا جبکہ 5 فیصد کی رائے میں نیوزی لینڈ عالمی چیمپئن ہوگا۔

پاکستانیوں کی اکثریت نے سیمی فائنلز کے لیے پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا۔

سروے کے مطابق 30 فیصد پاکستانی ورلڈ کپ کو گہری دلچسپی سے فالو کررہے ہیں، 63 فیصد دلچسپی کے ساتھ جبکہ سات فیصد لوگ ورلڈ کپ پر گہری نظر نہیں رکھتے۔

بھارتی میچ فکسر بھی رمضانی کو خریدنے میں ناکام


Featured Video Play Icon

ورلڈ کپ، ادراک ڈاٹ پی کے کی پیشگوئی درست نکلی


Featured Video Play Icon

پاکستانی کھلاڑی گرائونڈ اسٹاف کے ساتھ گھل مل گئے



حیدر آباد(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ 2023 میں حیدرآباد دکن میں اپنے آخری میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑی گرائونڈ اسٹاف کے ساتھ گھل مل گئے۔

راجیو گاندھی اسٹیڈیم کے گراونڈ اسٹاف نے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گراونڈ اسٹاف کو پاکستان کی جرسی تحفے میں دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے دوران حیدر آباد کے اس اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا۔

پاکستان کا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ نیدر لینڈ کو شکست دیکر فتح سے ایونٹ کا آغاز کیا جس کے بعد گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیکر مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کی ۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا، سپرسٹار شریک ہونگے



احمد آباد (این این آئی)کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں ہونے والے پروگرام میں بھارتی سپر اسٹارز شریک ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس خصوصی پروگرام میں بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت کئی فلمی ستارے شریک ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور گلوکار ارجیت سنگھ بھی پروگرام میں شرکت کریں گے، تقریب میں لائٹ شو، ڈانس پرفارمنسز اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انیل پٹیل کے مطابق یہ خصوصی تقریب دوپہر 12 بجے کے قریب شروع ہوگی جس میں 20 سے 25 پاکستانی صحافی بھی شرکت کریں گے۔

انیل پٹیل نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستانی صحافیوں کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی کے کچھ آفیشلز بھی پاک بھارت میچ دیکھنے بھارت آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب نہ ہونے کی وجہ سے پاک بھارت میچ کے موقع پر شائقین کے لیے خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب نہ ہونے پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

سٹیڈیم میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کے نعرے لگ گئے


Featured Video Play Icon

پاکستان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی


Featured Video Play Icon

پاکستان نے تاریخ رقم کردی،ورلڈکپ کاسب سے بڑاہدف حاصل کرلیا،سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست



پاکستان نے ورلڈکپ کی تاریخ کاسب سے بڑا ہدف حاصل کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔
سری لنکا کے خلاف میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 345 رنز کا بڑا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں جلدی گرگئیں لیکن محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر345 رنز کاتاریخی ہدف حاصل کرلیا۔
عبداللہ شفیق 113 رنزبناکرآئوٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 131 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ سعود شکیل 31 رنز بناکرآئوٹ ہوئے، افتخار احمد نے 22 رنز بنائے جن میں 4 چوکے شامل تھے ،افتخار بھی ناٹ آئوٹ رہے ۔ امام الحق 12 اور بابراعظم صرف 10 رنز بناسکے تھے ۔
اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے،یہ ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کاپاکستان کے خلاف سب سے بڑا سکور تھا۔ اس سے قبل پاکستان کے خلاف ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019 میں بنایا تھا۔ سری لنکا کی طرف سے کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن نے علی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رئوف نے دو، شاہین آفریدی، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یہ میچ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں کھیلا گیا۔ میچ کے اختتام پر بابراعظم نے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے والے تماشائیوں کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عبداللہ شفیق اور رضوان کی اننگزکی خوب تعریف کی۔
345 رنز کا ہدف ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کامیابی سے حاصل کیا ہوا سب سے بڑا ہدف ہے۔
اس سے قبل 2011 کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کے خلاف 329 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔
2015 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 322 رنز کاہدف حاصل کیاتھا جبکہ 2019 کے ورلڈ کپ میں بھی بنگلہ دیش نے ہی ویسٹ انڈیز کے خلاف 322 رنز کاہدف حاصل کیاتھا۔
1992 میں سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف 313 رنز کاہدف حاصل کیاتھا۔
پاکستان نے ورلڈکپ میں پہلی بار 263 رنز سے بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔
سری لنکا کے خلاف 345 رنز کا ہدف حاصل کرنے سے قبل 1992 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 263 کا ہدف عبور کیا تھا۔

کرکٹ دنگل میں رمضانی کے ریلو کٹے کوخطرناک بائونسر


Featured Video Play Icon