دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ورلڈ کپ،بھارت میں پاکستانـ نیوزی وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کا وارم اپ کھیل 29 ستمبر کو بغیر تماشائیوں کے بھارتی ریاست حیدرآباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 29 ستمبر کو بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے وارم اپ میچ کھیل کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) سے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وارم اپ میچ ملتوی کرنے کے لیے کہا تھا کیونکہ پولیس 28 ستمبر کو ختم ہونے والے مذہبی تہوار پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ شیڈول کے سخت ہونے کی وجہ سے عہدیداروں نے تماشائیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میچ کے ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو رقم واپس کردی جائے گی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا اور جنہوں نے اپنے ٹکٹ بک کرائے ہیں، ان کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر کو ہونے والے وارم اپ میچ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے گزشتہ چند دنوں سے بات چیت چل رہی ہے کیونکہ اس درمیان دو مذہبی تہواروں کی آمد ہے۔

پولیس نے کہا کہ مذہبی تہوار کی وجہ سے ان پر اس میچ کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سخت دباؤ ہوگا۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved