ایواسٹین انجیکشن سکینڈل کی تحقیقات نے ایک اہم موڑلے لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آنکھوں کے علاج کے لیے رجسٹرڈ انجیکشن کی دستیابی کے باوجود بعض ڈاکٹر اپنے مریضوں کو ایواسٹین استعمال کر رہے تھے اور بعض سرکاری ہسپتالوں میں بھی یہی انجکشن سپلائی کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ’ریٹینل وین اوکلوژن‘ (Retinal vein occlusion) نامی مرض کے علاج کے لیے لوسنٹیس (lucentis) اور آئیلیا (Eylea) نامی انجیکشن رجسترڈ ہیں۔
ڈریپ ذرائع کے مطابق لوسنٹیس انجیکشن کی قیمت 1 لاکھ جبکہ آئیلیا انجیکشن 33 ہزار روپے کا ہے۔ یہ انجکشن آنکھ کی شریانوں میں خون جمنے کی بیماری ’ریٹینل وین اوکلوژن‘ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم چونکہ ایواسٹین انجیکشن کے استعمال پر ہسپتال انتظامیہ کو زیادہ بچت ہوتی تھی اس لئے اس ایواسٹین نامی اجکشن کا غیر قانونی استعمال کیا جاتا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ ایواسٹین انجیکشن کے 400mg کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہےجبکہ اس انجکشن کی 100mg خوراک کی قیمت 28 ہزار 800 روپے ہے۔
انجیکشن کے سپلائرزفروخت سے قبل انجکشن کے 16 ایم ایل کی تقریباً 80 ڈوزز بناتے تھے جبکہ ڈاکٹر کو ایواسٹین کی ایک ڈوز 1500 سے 5000 میں سپلائی کی جاتی تھی۔اے آر وائی نیوز کا اس ضمن میں دعوی ہے کہ ڈاکٹرز ایواسٹین انجیکشن 100 ملی گرام کے استعمال کو ترجیح دیتے تھے۔
ڈریپ کا کہنا ہے کہ ایواسٹین انجیکشن کی وائل کھلنے کے بعد مخصوص مدت کے اندر اس کا استعمال ضروری ہے۔
Monthly Archives: September 2023
بھارت کا سرحدی افواج کو مزید156 ہیلی کاپٹر فراہمی کامنصوبہ
دہلی(این این آئی)بھارت نے پاکستان اورچین کے ساتھ سرحد پر156 ہیلی کاپٹرتعینات کرنے کی تیاری شروع کردی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے توسیع پسندانہ اور خطے میں بالادستی کے عزائم میں دن بہ دن شدت آتی جا رہی ہے ۔ بھارتی ائر فورس (آئی اے ایف )مزید 156 پراچنڈ لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر خریدنے جا رہی ہے، جو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور لائن آف ایکچوئل کنٹرول پرتعینات کیے جائیں گے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق دونوں محاذو ں پر پہلے ہی اس طرح کے 15ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔ نئے 156 ہیلی کاپٹرز میں سے 66 بھارتی فضائیہ جبکہ باقی 90 بھارتی فوج کوفراہم کئے جائیں گے۔
پراچند ہیلی کاپٹر 5,000 میٹر (16,400 فٹ) کی بلندی پر لینڈ اور ٹیک آف کر سکتا ہے، جو اسے سیاچن گلیشیر اورمشرقی لداخ کے اونچائی والے علاقوں میں کام کرنے کے لیے مثالی بناتا ہے۔
یہ فضا سے زمین اورفضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی ایک رینج کو فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتاہے۔ وزن میں ہلکے اس جنگی ہیلی کاپٹر کو انڈیا میں ہی ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
سیاسی وعدالتی شخصیات کے گھروں پر ڈاکے مارنے والا افغانی ڈکیت گروہ گرفتار
اسلام آبادپولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ڈاکوئوں کے افغان نژاد گروہ کے 3 خطر ناک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیئے ہیں۔ یہ ڈکیت گروہ اعلی سیاسی شخصیات کے گھروں پر ڈاکہ ذنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ یہی گروہ راولپنڈی میں ایک سیشن جج کے قتل میں بھی ملوث ہے
پولیس حکام کے مطابق گروہ سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،کارروائی کے دوران ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار زخمی افغان ڈکیت کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ان ڈاکوؤں نے سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی کی، انھوں نے مرحوم نعیم الحق کے گھر میں بھی واردات کی، اور غیر ملکی سفارت خانے میں تعینات خاتون کے گھر میں بھی ڈکیتی کی۔
پولیس حکام کا کے مطابق یہ کارروائی اسلام آباد میں غیرقانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران بعض مشکوک نام سامنے آ نے پر عمل میں لائی گئی ، ملزمان کے مکمل گینگ کے حوالے سے مزید تحیقیقات جاری ہیں۔ ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
اترپردیش میں ہندو انتہا پسندوں کا کشمیری طلبا پر تشدد
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر جھانسی میں زیر تعلیم کشمیری طلبا پرہندو انتہاپسندوں نے حملہ کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جھانسی کے نوودیا ودیالیہ میں مقامی ہندو طلباء نے کشمیری طلباء کو بری طرح سے ماراپیٹااوران کے خلاف نفرت انگیزنعرے لگائے۔
صورتحال کشیدہ ہونے پرسکول انتظامیہ نے پولیس کواطلاع کی ۔ کچھ انتہا پسندوں نے پولیس پر بھی پتھرائو کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت میں کشمیری طلبا کونفرت انگیزحملوں کاسامنا کرناپڑاہو، پاکستان اوربھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین میچز کے موقع پرپہلے بھی کشمیری طلبا کوتشددکانشانہ بنایاجاتارہاہے۔
بنگلہ دیشی شوبزستارے کرکٹ میچ کے دوران لڑ پڑے ،6زخمی
بنگلادیش میں سلیبرٹی کرکٹ لیگ میچ کے دوران کھلاڑی آپس میں لڑپڑے اورایک دوسرے پرلاتوں مکوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال لے جاناپڑا۔
بنگلہ دیشی شوبزستاروں کے درمیان لڑائی کاواقعہ میرپور کے شاہد سہروردی انڈور اسٹیڈیم میں پیش آیا جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
Hilarious scenes in Celebrity Cricket League. 😂
A celebrity crying because an umpire didn’t give a boundary which was clearly a four.
Two teams fought badly, 6 people injured in hospital and the tournament is now cancelled!!! pic.twitter.com/brEYCKzIw3
— Saif Ahmed 🇧🇩 (@saifahmed75) September 30, 2023
بنگلہ دیشی میڈیاکے مطابق پروڈیوسر مصطفی کمال راج اور دیپانکر دیپن کی ٹیموں کے میچ میں تلخ جملوں کے تبادلے نے کشیدگی کی شکل اختیارکرلی تھی ، میچ ختم ہونے کے بعددونوں ٹیموں کے کھلاڑی آمنے سامنے آگئے اورایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی۔
اداکارہ راج رپا نے میچ میں ہونے والے تشدد کی تحقیقات اور ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے ۔
دیپانکر دیپن کی ٹیم کے کھلاڑی نائک جوئے چودھری نے منتظمین پر میچ فکسنگ کا الزام بھی لگایا اور واقعہ کی تحقیقات کامطالبہ کیا۔
کیویز کے خلاف میچ کیوں ہارے؟ محمد رضوان نے وجہ بتا دی
کرکٹ کے عالمی مقابلے سے قبل وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کیویز کے خلاف میچ میں کئی تبدیلیاں کی گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ نتائج نہیں مل سکے۔
انہوں نے کہاکہ اصل میں وارم اپ میچ میں لڑکوں کو موقع دیا گیا تھا تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
محمد رضوان نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہماری فیلڈنگ خراب تھی، ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، افتخار احمد کے اوورز نہ ہونے کا بھی بہت فرق پڑا۔
اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈالر 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا
کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی۔
ہفتہ وار کرنسی رپورٹ کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 1.38 فیصد اضافہ ہوا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں فرق بھی صرف 0.09 فیصد رہ گیا۔
کریک ڈاؤن سے خوفزدہ اسمگلرز نے ڈالر کی فروخت کے لیے مارکیٹ کا رجوع کیا جس سے ڈالر کا ریٹ انٹربینک میں 7 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 11 ہفتے کی کم ترین سطح پر ہے۔
اس وقت ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 288 روپے سے نیچے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 288 روپے میں دستیاب ہے۔
کرنسی ایکسچینج کے کاروبار سے منسلک افراد کا خیال ہے کہ اگر کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رہا تو ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہو گی۔
افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا
نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں افغان سفارت خانے میں تعینات سفیر اور دیگر سینئیر سفارت کاروں نے یورپ اور امریکہ میں سیاسی پناہ لے لی اور بھارت چھوڑ دیا ہے جس کے بعد نئی دہلی میں افغان سفارت خانے نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کر کے اپنی سرگرمیاں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیں۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کام کرنے والے افغان سفارت خانے نے ہندوستانی وزارت خارجہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے سفارت خانے کی طرف سے اس ہفتے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک غیر دستخط شدہ خط (Note Verbale) بھیجا گیا تھا جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ سفارت خانے کو ستمبر کے اواخر تک بند کر دیا جائے گا۔
اس خط میں بالخصوص اس بات کا ذکر کیا گیا تھا کہ متعدد درخواستوں کے باوجود نئی دہلی نے نہ تو کسی طرح کا تعاون کیا اور نہ ہی ان تقریبا 3000 افغان طلبا کو ویزے جاری کرنے میں مدد کی جنہیں سن 2021 میں بھارت کا سفر کرنا تھا لیکن ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ جون 2022 میں بھارت کے کابل میں اپنا مشن کھولنے کے بعد، سابقہ اسلامیہ جمہوریہ افغانستان سے وفاداری کا عہد کرنے والے افغان سفارت خانے کوسفارتی احترام اور دوستانہ اہمیت نہیں دی گئی۔
اس نوٹ ورویل میں بھارت سے سفارتی تعلقات کے متعلق ویانا کنونشن کے پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے بھارت میں افغانستان کے اثاثوں اور انڈیا افغانستان فنڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے کہا گیا ہے اور بقیہ سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو ایگزٹ پرمٹ کے ذریعہ بھارت سے جانے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
ادھر سابق افغان حکومت کے سفارت کاروں نے سفارت خانہ چھوڑ دیا ہے اور سابق سفیر اور دیگر سفارت کاروں کو امریکا اور یورپ منتقل کر دیا گیا ہے۔نئی دہلی میں تعینات افغان سفیر فرید مامون زادہ اس وقت برطانوی دارالحکومت لندن میں ہیں، سفارت خانے کے عملے کے درمیان اندرونی تنازعات ہیں جبکہ سفارت کاروں کے سیاسی پناہ حاصل کر کے تیسرے ملک چلے جاتے ہیں۔
برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیرِ داخلہ کا پاکستان مخالف رویہ بے نقاب
لندن(این این آئی)برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کا پاکستان مخالف رویہ کھل کر سامنے آگیا۔
برطانیہ کے میڈیا ریگولیٹر نے وزیرِ داخلہ کا گرومنگ گینگ سے متعلق دعوی بے بنیاد قرار دے دیا۔
سویلا بریورمین نے غلط اور بے بنیاد دعوی کیا تھا کہ برطانیہ میں تقریبا تمام گرومنگ گینگز برٹش پاکستانی چلاتے ہیں۔
میڈیا ریگولیٹر نے کہا کہ بریورمین کا یہ بیان غلط ہے کیونکہ برطانوی وزارتِ داخلہ کی اپنی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث گرومنگ گینگز کے بیشتر ملزمان سفید فام ہیں۔
بھارتی صحافی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے
بھارت کے ممتاز صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور بولنگ پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وکرانت گپتا نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم اس وقت جس طرح کی فیلڈنگ اور بولنگ کر رہی ہے اس سے اس سے بڑی ٹیموں سے جیتنا مشکل ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم پر جب بھی کوئی حریف دبائو ڈالتا ہے تو یہ دفاعی انداز میں چلی جاتی ہے۔
وکرانت گپتا کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے میچز میں اسپنرز کا بہت اہم کردار ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسپن اٹیک میں کمزوریاں ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان نے اوورز کیوں نہیں کروائے یہ سمجھ نہیں آ سکا۔
میری پسند کی لڑکی سے شادی کیسے کر لی، بونیر کے رہائشی کے ہاتھوں کراچی میں شہری قتل
کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں ایک شہری کو خیبر پختون خوا کے شہر بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس لیے قتل کر دیا کیوں کہ اس نے جس لڑکی سے شادی کی تھی وہ بونیر کے رہائشی کو پسند تھی۔
تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے 26 ستمبر کو لانڈھی فردوس چالی کے قریب کار پر فائرنگ کر کے شہری حنیف کو قتل کرنے والے قاتل کو بونیر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم خیال سید خصوصی طور پر خیبرپختون خواہ کے ضلع بونیر سے قتل کے لیے کراچی آیا تھا، جس کی وجہ یہ تھی کہ ملزم جس لڑکی کو پسند کرتا تھا، مقتول نے اس سے 4 ماہ قبل شادی کر لی تھی۔
ملزم خیال سید نے کراچی آنے کے بعد ایک ماہ تک مسلسل حنیف کی ریکی کی اور 26 تاریخ کو موقع دیکھ کر اس وقت جب حنیف اپنے کام سے چھٹی کر کے واپس گھر جا رہا تھا، اس پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔
حنیف پہلے سگنل پر رکا، جیسے ہی سڑک سے دائیں جانب مڑا ملزم گاڑی کے پیچھے گیا اور پیدل بھاگ کر گولیاں چلائیں، اور پھر موقع سے فرار ہو گیا۔
پی آئی اے کا مدینہ سے آنیوالا طیارہ تبدیل، 60 مسافر آف لوڈ
کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کی مدینہ سے آنے والی پرواز کا طیارہ تبدیل ہونے سے 60 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔
قومی ایئر لائن ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو اب 6 اکتوبر کی پرواز پر بک کیا گیا ہے۔
قومی ایئر لائن کے ذرائع نے بتایاکہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی جانب سے مدینہ ایئرپورٹ پر احتجاج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 744 کے لیے پہلے بوئنگ 777 طیارہ تھا جس کے بعد اب ایئر بس 320 طیارہ بھیجا جا رہا ہے۔قومی ایئرلائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ تبدیل کیا گیا ہے۔