اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9مقدمات میں ضمانت خارج کئے جانے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
سیشن عدالت کے فیصلوں کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے حکم دیا کہ ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ میں زیرالتوا تصور کی جائیں۔