کراچی(این این آئی)ماہانہ بارہ ارب اور سالانہ 156 ارب روپے سے زائد کا خسارہ اورآپریشنل ضروریات پوری کرنے کیلئے رقم نہیں لیکن پھر بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ملازمین کیلئے بونس انکریمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق پی آئی اے کا ملازمین کیلئے بونس انکریمنٹ کااعلان کیا گیا ہے ، جس کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔
جاری لیٹر کے مطابق اضافہ31مارچ2023کی تنخواہ کے5سے10فیصدپرمشتمل ہوگا، بونس کا اطلاق 2022 میں ادا کئے گئے بونس کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ جبکہ بونس کااعلان مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیاگیاہے۔
بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 کے دوران مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق اکتوبر2023سے قبل کمپنی چھوڑنے کانوٹس دینے والے ملازمین بونس کے اہل نہیں ہوں گے1اپریل2022سے30 ستمبر2023کے دوران میں نئے بھرتی،ترقی یاتنخواہ میں اضافہ پانے والے ملازمین بھی اس انکریمنٹ کے اہل نہیں،جن ملازمین کے تادیبی کیس زیرالتوا ہیں وہ بھی بونس کے اہل نہیں ہوں گے۔