بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان اپنے اہم کھلاڑیوں سے محروم رہے گا۔
بھارتی شہر بنگلورو میں ہونے والے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کیمپ میں وائرل انفیکشن کی وجہ سے چھ کھلاڑی متاثر ہوئے تھے
جن میں اوپنر عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد حارث، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا شامل ہیں۔
عبداللہ شفیق کو تیز بخار اور فلو کی وجہ سے ہوٹل کے کمرے میں کورنٹائن کردیا گیا تھا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل تمام کھلاڑی صحت یاب ہوجائیں گے تاہم اب یہ اطلاعات آئی ہیں کہ
پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ بتایا جارہاہے کہ فخر زمان آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں گے۔ سلمان علی آغا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم عبداللہ شفیق اور شاہین آفریدی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ دوسری طرف سپن بولرشاداب خان کی اگلے میچ میں شمولیت مشکوک ہے ان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتاہے ۔ شاداب خان ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے دوران ابھی تک خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔