دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نواز شریف پاکستان بچاؤ، کسی کی مدد سے نہ آؤ، خورشید شاہ کی اپیل



سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اپیل کروں گا کہ نواز شریف پاکستان بچاؤ کسی کی مدد سے نہ آؤ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح مؤقف تھا کہ الیکشن نواز شریف کے لیے روکا گیا ہے، نواز شریف کو اعلان کرنا چاہیے کہ میں آ گیا ہوں، اب الیکشن ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف غلط راستے سے آئے تو یہ بھی تاریخ کی ایک مثال بن جائیں گے، پی پی جب بھی آئی ہے اپنا منشور لے کر آئی ہے۔

خورشید شاہ نے سوال کیا کہ آئین، قانون اور کلاز ہمارے پاس موجود ہیں، کچھ لوگوں نے اپنی سیاست کی وجہ سے ریاستی اداروں کو جلایا یا جلوایا، کیا ہماری سویلین عدالتیں ان لوگوں کو سزا دینے کے قابل ہوں گی یا نظر انداز کر جائیں گی؟

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved