قومی کرکٹرکے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولرزکی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
شاہین نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جب کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کیا۔
ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔