محمد رضوان نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاک سری لنکا میچ میں ملنے والا اپنا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر انکے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ‘میرا پلیئر آف دی میچ ایوارڈ غزہ میں موجود بھائیوں اور بہنوں کے نام۔’

کلٹس کا 2023ء کا نیا ماڈل متعارف



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں  کلٹس کا 2023ء کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلٹس کے نئے ماڈل میں ڈبل ایس آر ایس ایئر بیگز موجود ہیں، یہ ائیر بیگز ڈرائیور اور مسافروں دونوں کی حفاظت کو یقینی بناتے گا۔

نئے ماڈل کا بہتر مائلیج سفر کو موثر اور کم لاگت رکھتا ہے، سوزوکی کلٹس 2023ء تین الگ الگ ویرینٹس میں کلٹس کے شوقین افراد کے لئے دستیاب ہے۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 37 لاکھ 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ وی ایکس ایل کی خوبصورت رنگ، آرام دہ اور جدید فیچرز کے ساتھ 40 لاکھ 84 ہزار روپے قیمت رکھی گئی ہے۔

سوزوکی کلٹس آٹو گیئر شفٹ 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب ہے یہ ماڈل آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے مجموعے کے ساتھ کلٹس کا نیا شاہکار ہے۔

سٹیڈیم میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کے نعرے لگ گئے


Featured Video Play Icon

ڈسکہ ، مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق ، ایک زخمی



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسکہ کے علاقے منڈیکی میں نمازیوں پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈسکہ پولیس کے مطابق منڈیکی میں مسجدمیں مسلح افراد نے گھس کرنمازیوں پرفائرنگ کردی،فائرنگ سے 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے کہا کہ نمازفجر کی ادائیگی کے دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار3افرادنے فائرنگ کی، جاں بحق کی شناخت شاہداورہاشم کے نام سے ہوئی۔

 ڈی پی اوسمیت ڈسکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی،ملزمان کی گرفتار کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے ، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

مزاحمت کا جذبہ، ​​ عرب دنیا میں فلسطینیوں کی حمایت بڑھ گئی



بیروت (اے ایف پی) اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد عرب دنیا کی مساجد، فٹ بال اسٹیڈیمز اور قصبوں میں فلسطینیوں کے حامی جذبات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے فلسطینیوں کے لیے یکجہتی کی بنیاد پیدا ہو گئی ہے۔

رملہ سے لے کر بیروت، دمشق، بغداد اور قاہرہ تک لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، رقص کیا اور فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے دیرینہ قبضے کے خلاف حماس کیلئے دعائیں مانگیں۔

اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رملہ سے ایک 52 سالہ کافی فروش فرح السعدی نے کہا کہ میں نے اب تک اپنی پوری زندگی، میں نے اسرائیل کو ہمیں مارتے، ہماری زمینوں پر قبضہ کرتے اور ہمارے بچوں کو گرفتار کرتے دیکھا ہے۔اس شخص نےجس کابیٹا اسرائیلی حراست میں ہے،نے بتایا میں حماس سے خوش ہوا، ، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ انہیں انتقامی کارروائی میں بڑے پیمانے پر غزہ میں اسرائیلی جرائم کا خدشہ ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی جانب سے ہفتے کے روز شروع کیے گئے اسرائیل پر کثیر الجہتی اچانک حملے کے بعد سے فلسطینیوں اور ان کے عرب حامیوں نے بھی خطے میں عوامی اتحاد کے ایک غیر معمولی ریلیاں نکالی ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک فلسطینی اہلکار عصام ابوبکر نے کہا کہ میرے خیال میں ایک بھی فلسطینی ایسا نہیں ہے جو جو اس کی حمایت نہ کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا حملہ اسرائیل کی طرف سے کیے گئے جرائم کا فطری ردعمل تھا، جس نے سیاسی مذاکراتی عمل سے منہ موڑ لیاتھا۔

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ حماس کے حملے میں کم از کم 900 اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، جب کہ حماس نے تقریباً 150 اسرائیلیوں کو گرفتار کرکے اپنی قید میں رکھا ہوا ہے۔

لبنان کے جنوبی بندرگاہی شہر سیڈون کے رہائشیوں نے پٹاخے چلائے اور عوامی چوکوں میں جمع ہوئے، جب مساجد کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی جنگجو جو سب سے حیرت انگیز، بہادری کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، کی تعریف کرتے ہوئے نعرے بلند کیے۔بیروت کی امریکن یونیورسٹی میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ہنڈا موٹرسائیکل سی ڈی 70 کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا



لاہور( این این آئی)معروف کمپنی ہونڈا اٹلس نے سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی نئی ڈئزائن کے ساتھ قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

ہونڈا کمپنی کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اب سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے نیا ماڈل 2024نیلے رنگ میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اداکاری کرنے پر والد تاحال ناراض ہیں’حرا سومرو



لاہور( این این آئی)خوبرو اداکارہ حرا سومرو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اداکاری کرنے پر والد تاحال ناراض ہیں۔

پیدائش شمالی سندھ کے ضلع جیکب آباد میں ہوئی لیکن پرورش اور تعلیم سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہوئی ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا لیکن وہ جب بھی والد سے اس کی اجازت لیتیں تو والد انہیں بولتے پہلے شادی کرلیںپھر کرلینا۔

اداکاری کے شوق کی وجہ سے بھی انہوں نے جلد شادی کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو امیتابھ بچن بہت پسند ہیں اور انہوں نے تقریباً ان کی تمام فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔

حرا سومرو نے بتایا کہ انہوں نے والد سے چھپ کر ابتدائی طور پر ماڈلنگ شروع کی تھی اور جب فواد خان کے ہمراہ ان کے اشتہار کے بل بورڈز ہر جگہ آویزاں ہوئے تو ان کے والد نے بل بورڈز دیکھنے کے باوجود انہیں نہیں پہچانا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ اس وقت وہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اپنے بل بورڈز کے نیچے کھڑی ہوئیں تاکہ لوگ انہیں پہچان کر ان سے بات کریں لیکن افسوس انہیں کسی نے نہیں پہچانا۔

میرے نزدیک کو ایجوکیشن ہی غلط ہے،معاشرہ اسکے نتائج بھگت رہا ہے،خلیل الرحمان قمر



کراچی (این این آئی)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کو ایجوکیشن نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ معاشرہ اسی کے نتائج بھگت رہا ہے۔

خلیل الرحمان قمر حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے لڑکوں کی کم عمر ی میں شادی اور ان کی زندگی سیٹ ہوجانے جیسی ترجیحات پر سوال کیا۔

اس کے جواب میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکا شادی نہیں کرنا چاہتا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے کئی گرل فرینڈز دستیاب ہیں لیکن اس دستیابی میں نقصان صرف لڑکی کا ہی ہے کیوں کہ جو لڑکیاں لڑکوں کو دوست بناتی ہیں انہیں شادی کیلئے منتخب نہیں کیا جاتا جب کہ لڑکوں کا کوئی نقصان نہیں ہوتا جتنی گرل فرینڈز دستیاب ہوں گی مرد کو اتنا ہی فائدہ ہوگا۔

اگر عورت اپنی حیا اور عزت کا خیال نہیں رکھے گی تو اس کافائدہ مردوں کو ہی ہوگا۔خلیل الرحمان قمر نے دوران گفتگو عورتوں کے لفظ ‘یار ‘ کے استعمال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان الفاظ سے سارا نقصان عورت کا ہی ہے۔

میری 19 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی، اس سے پہلے بھی میری کوئی دوست نہیں تھی، عورت کا کردار ہی مرد کے کردار کی بنیاد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک کو ایجوکیشن ہی غلط ہے کیوں کہ آپ اس کے نتائج بھگت رہے ہیں، لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے اسکول ، کالجز اور یونیورسٹیز علیحدہ علیحد ہ ہونی چاہیے۔

حکومت کا سول سرونٹس کو نیب کی ہراسمنٹ سے بچانے کی تجاویز پر غور



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت سول سرونٹس اور عوامی آفس ہولڈر کونیب جیسے اداروں کی غیر ضروری ہراسمنٹ سے بچانے کےلیے اور ان کی فیصلہ سازی کی حوصلہ افزائی کےلیے تحفظ فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

موقر قومی اخبارکی خبر کے مطابق اعلی باخبر حکومتی ذریعے نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے موجودہ قوانین میں چند شقیں متعارف کرانےپر غور ہورہا ہے جن سے سرکاری نوکروں کو ان کے فیصلوں پر تحفظ مل سکے۔

تجویز یہ ہے کہ ریاست کوسرکاری نوکروں کو ان کے فیصلوں پر اس وقت تحفظ دیاجائے جب تکہ عدالتوں میں وہ مجرم ثابت نہ ہوجائیں،یہ کہاجارہا ہے کہ چند بینک اور ادارے پہلے ہی اس قسم کی پالیسی متعارف کراچکے ہیں۔

سرکاری نوکروں کو ان کے فیصلوں کی وجہ سے انسدادبد عنوانی کے اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا ایسی وجہ ہے جو عہدیداروں کو فائلوں پر دستخط کرنے سے باز رکھتی ہے۔

بڑی وجہ نیب کا ماضی میں انتہائی متنازع رول رہا ہےجس کی وجہ سے سویلین بیوروکریسی اور عوامی عہدیداراکسی معاملے کے حق میں مخالفت میں فیصلہ لینے سے کتراتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےسویلین سائڈ سے اپنے حالیہ رابطے میں بیورکریسی کی بغیر ہراساں ہوئے فیصلہ لینے کےلیے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ نیب جیسی کوئی چیز انہیں غیرضروری طور پر پریشان نہیں کرے گی۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بری فوج کے چیف نے دیگر سرکاری نوکروں سے کہا کہ وہ فیصلے لیتے ہوئے شرمائیں نہیں۔

وضاحت کی گئی کہ بعض اوقات فیصلے اچھی نیت سے لیتے جاتے ہیں لیکن ان کے نتائج وہ نہیں ہوتے لیکن کہ کسی اقدام کی وجہ نہیں بننا چاہیے۔

دریں اثنا نیب اپنی موجود ہ مینجمنٹ کے تحت ’غیر ضروری ‘ انکوائریاں شروع کرنے اور سرکاری نوکروں کے خلاف تفتیش شروع کرنے میں تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے۔

نیب کے ایک عہدیدار کے مطابق موجودہ مینجمنٹ اس بیورو کے علاقائی چیپٹرز سے کہہ رہی ہے کہ وہ سب کچھ نہ کیاجائے جو کچھ کرنے کے حوالے سے یہ بیورو ماضی میں جانا جاتا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیب کا عہدیدار اپنے تجربے کی بنیاد پر کہتا ہے کہ وہ واقعی اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ بیورو کو ختم ہی کر دینا چاہیے اس نقصان کے پیش نظر جو اس نے سول نوکرشاہی اور تاجر کمیونٹی کو خوفزدہ کرکے پاکستا ن کو پہنچایا ہے۔

یکے بعد دیگر ے آنے والی حکومتیں یہ تسلیم کرتی رہی ہیں کہ سویلین نوکرشاہی نے نیب کی وجہ سے فیصلے لینا بند کر دیئے ہیں کیونکہ یہ ان سرکاری نوکروں کو گرفتار کر تے رہے ہیں جن میں وفاقی سیکریٹری بھی شامل ہیں جن کے خلاف بڑے ہلکے شواہد کی بنیاد پر کارروائاں کی گئیں، نگران حکومت کے دو ارکان جن مین فواد حسن فواد اور احد چیمہ شامل ہیں وہ بھی نیب کی کارروائیوں کےبدترین شکار رہے ۔

فواد اور چیمہ اہل ترین سرکاری نوکروں میں تھے اورانہوں نے بہت اچھی عزت کمائی لیکن نیب نے اس کے باوجود اپنے سابق چیئر مین جسٹس جاوید اقبال کے تحت انہیں گرفتار کیاتاکہ سیاسی انجنیئرنگ کی جاسکے۔

نوکرشاہی میں مزید بہت سے لوگوں کو پکڑا گیا اور مہینوں بلکہ برسوں تک بغیر کرپشن کے کسی ٹھوس شواہد کے جیلوں میں رکھا گیا ۔

سابق وزیراعظم عمران خان بھی اپنے دور اقتدار میں اس طرح کی باتیں کر تے رہے ہیں کہ کیسے نیب ہراساں کرتی رہی ہے اور نوکرشاہی و تاجربرادری کوڈراتا رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے سیاسی مخالفین کو فکس کرنے کےلیے بیورو کو استعمال کرتے رہے۔

ایک حکومتی نوکر کے مطابق، بری فوج کے چیف نے سرکاری نوکروں کو یقین دہانی کرائی ہے اور ان کی حوصلہ ازارئی کی ہے لیکن جب تک مطلوبہ تبدیلیاں نہیں کی جاتیں نوکرشاہی اپنا کھویا ہوا اعتماد دوبارہ حاصل نہیں کر سکے گی۔

ڈالر 280 روپے سے بھی نیچے آگیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی  ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 1پیسے کم ہوا،انٹربینک میں ڈالر 279روپے 50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 27روپے 6پیسے کم ہو چکا ہے۔

اسرائیل میں پھنسی اداکارہ نصرت بھروچا بھارت پہنچ گئیں



ممبئی (این این آئی)اسرائیل میں پھنسی بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا باحفاظت اپنے وطن بھارت واپس پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نصرت بھروچا اسرائیل سے بحفاظت ممبئی ایئر پورٹ پہنچ گئیں، ان کی ممبئی ایئرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے ویڈیو مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا اسرائیل اور حماس کے درمیان ہفتے کی علی الصبح شروع ہونے والے تنازع کے درمیان اسرائیل میں پھنس گئی تھیں۔تاہم گزشتہ روز سے وائرل ایک ویڈیو میں اداکارہ کو ممبئی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ سے بحفاظت باہر نکلتے ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایئر پورٹ سے نکلتے ہی اداکارہ کو پاپارازی رپورٹرز اور فوٹوگرافرز نے گھیر لیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وطن واپسی کے بعد بھی خوف و ہراس کے باعث اداکارہ پریشان ہیں اور ان کی آنکھیں نم ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنیکٹنگ فلائٹ سے بھارت واپس پہنچی ہیں۔

شہناز گل بیماری کے باعث ہسپتال داخل



ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل شہناز گل فوڈ پوائزننگ کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سے شہرت حاصل کرنیوالی خوبرو اداکارہ جو ان دنوں اپنی فلم تھینک یو فار کمنگ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

مصروفیت کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔انسٹا گرام پر شہناز گل نے اپنے مداحوں کو اپنی طبیعت بارے لائیو آکر آگاہ کیا کہ مجھے فوڈ پوائزنگ ہے، تاہم اب طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی آنے والی فلم تھینک یو فار کمنگ کی شریک پروڈیوسر ریا کپور نے ان کی عیادت کے لیے ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔