پاکستان اور ایران کا قیدیوں کی معلومات کے تبادلے پر اتفاق



تہران/ اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان اور ایران نے سرحد پر مکمل باڑھ لگانے اور ایرانی تیل کی ا سمگلنگ کو روکنے ، بارڈر کراسنگ، بجلی کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

دونوں ملکوں نے قیدیوں کی معلومات کا تبادلے کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔پی پی آئی کے مطابقیہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایران راجے/تفتان کے چار دیہات کو بجلی فراہم اور زائرین کے ویزوں کے اجرا میں سہولت فراہم کرے گا۔

افغان مہاجرین میں موجود تخریب کار اور جرائم مافیا



افغان مہاجرین کے ساتھ دہائیوں کی رفاقت کے دوران دیکھا یہ گیا ہے کہ افغان مہاجریں کو معاشی حیثیت طور پر تین طبقات میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔پہلا طبقہ ناجائز ذرائع سےدولت حاصل جمع کرکے اس قدر بلند مقام پر پہنچ چکا ہے جس کا مقابلہ پاکستان کا صف اول کا وہ کاروباری طبقہ بھی نہیں کر سکتا جن کا جدی پشتی کاروبار قیام پاکستان سے پہلے سے چلا آرہا ہے اور وہ کاروبار کی دنیا میں منفرد مقام کا حامل ہے۔افغان مہاجرین کا یہ طبقہ جس کا ماننا ہے کہ پاکستان کے وسائل استعمال کرتے ہوئے ہر جائز اور ناجائز ذریعہ سے دولت حاصل کی جائے۔یہی وہ طبقہ ہے جس نے مارکیٹ پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے پراپرٹی کے کاروبار کو بھاری رشوت کے ذریعے کیپچر کیااور اپنے کاروبار کو ملک بھر میں پھیلانے کی غرض سے پاکستان کی شہریت حاصل کرنے کے لئے کوئی قانونی راستہ اختیار کرنے کی بجائے لاکھوں کی رشوت کے عوض نادرہ میں رجسٹرڈ دیہی اور شہری علاقوں میں مقیم ل خاندانوں کو استعمال کرتے ہوئے ان کی “Family Trees” میں گھس کر ان کے فیملی نمبرز کے تحت قومی شناختی کارڈز نبوا لئے اور پاکستانی شہریت کے ساتھ پوری دنیا میں پھیل گئے، ملک میں کرپشن کو قانونی تصور کیا جانے لگا،مہنگائی کی جڑیں پھیلنے لگیں جو رفتہ رفتہ قابو سے سے باہر ہو گئیں اور آج پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، اگرچہ اس معاشی بحران کی تمام تر ذمہ داری افغان مہاجرین کے اس طبقہ پرعائد نہیں کی جاسکتی بلکہ پاکستانی حکومتوں کی غلط معاشی پالیسیاں بھی اس بحران میں اضافہ کی ذمہ دار ہیں لیکن اس طبقہ کی جانب سے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور اس کی افغانستان منتقلی کے کاروبار نے پاکستان کی معیشت کی تباہی میں کلیدی کردار ادا کیا۔دوسرا طبقہ جس نے غربت کی لکیر سے اوپر آنے کی کوشش میں جرائم کا راستہ اختیار کیا اور بے خوف ہر وہ جرم کیا جس کا ارادہ کرنا بھی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔یہی وہ طبقہ ہے جس کے جرائم کا خوف امن پسند عوام کے اعصاب پر حاوی ہو گیا جس نے معاشرے میں افغان مہاجرین کے لئے بیزاری اور عوام کےدلوں میں نفرت پیدا کی اورانجام کار حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر آباد افغانوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ کیا۔تیسرا طبقہ جو غربت کی انتہائی نچلی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہا ہے اور اس طبقہ کو اپنے زیر کفالت کنبہ کے لئے ایک وقت کی خوراک میسر نہیں جس کے لئے وہ انتہائی مشقت کرتا ہے، کوڑا کرکٹ جمع کرکے فروخت کرنا ان کا معمول کا ذریعۂ رزق ہے جس کے لئے گھر کا ہر فرد اپنا حصہ ڈالتا ہے یہاں تک کہ ان کے کنبہ کا بچہ جو چلنے کےابتدائی مرحلے میں ہوتا ہے، کندھے پر چھوٹی سی بوری ڈال کر علی الصبح روٹی کمانے کے مشن میں شامل ہوتا ہے۔انتہائی کم معاوضہ پر سڑکوں، پائپ بچھانے کے لئے زمین کی کھدائی کرنے کے علاوہ مشکل مزدوری کرکے رزق کمانا ہی کا ذریعۂ رزق ہے۔وہ طبقہ ہے جو رزق حلال پر پختہ یقین رکھتا ہے اور مشقت کے اسی راستے پر چلنے کو ترجیح دیتا ہے۔ ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عوام کو جرائم پیشہ افغانیوں سے بچانے کے لئے کئی منصوبے بنائے اور ان پر عمل درآمد بھی کیا لیکن کوئی حکمت عملی کارگر ثابت نہیں ہوئی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نصف سے زیادہ قوت صرف عوام کو جرائم پیشہ افغانیوں سے تحفظ فراہم کرنے میں صرف ہوجاتی ہے اس کے باوجود افغان کرمینلز عوام کو لوٹنے کے لئے اپنا مقررہ ہدف کسی رکاوٹ کے بغیر حاصل کرلیتے ہیں اس کی وجہ پولیس کا غیر پیشہ ورانہ رویہ اور کمزورحکمت عملی ہے۔اگرچہ حکومت غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں سنجیدہ دکھائی دیتی ہے لیکن پولیس کی صفوں میں تاثر عام ہے کہ چھاپہ مار ٹیموں میں بعض اہلکار افغانیوں کی بجائے ان کے ڈالروں کی تلاش میں رہتے ہیں جبکہ گشتی پولیس کی اپنی ترجیحات ہیں۔وہ کسی مشکوک شخص کوبھانپنے کی بجائے اس کی حیثیت کا تخمینہ کرنے پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھتی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

 

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہو گیا



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کارباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ کمی ہوئی ہے،انٹربینک میں ڈالر 280روپے 65پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے ۔

یاد رہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث ابتک انٹربینک میں ڈالر کی قدر 26روپے 45پیسے گر چکی ہے۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے



لاہور ( این این آئی) لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانی نتائج جاری کر دیئے۔

لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1لاکھ 68ہزار سے زائد طلبا نے شرکت کی جن میں سے 97ہزار 100طلبا نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

بورڈ حکام نے بتایا کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 57فیصد سے زائد رہا جبکہ 71ہزار بچے فیل ہوگئے۔راولپنڈی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانات میں 27896امیدواران کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 35848امیدوار فیل ہوگئے۔

بورڈ حکام کے مطابق طلبا کی شرح کامیابی 33.9، طالبات کی شرح کامیابی 50.74فیصد رہی، سالانہ امتحانات میں مجموعی کامیابی کا تناسب 43.66 فیصد رہا۔

علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ بورڈز نے بھی 11 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

غزہ جنگ کی وجہ سے پاکستانی نژاد برطانوی فرسٹ منسٹر کا سسرال غزہ میں پھنس گیا



ایڈنبرگ(این این آئی)سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ ان کی بیگم کے والدین غزہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے وہیں پر ہیں۔

حمزہ یوسف نے رپورٹرز کو بتایا کہ اب تک وہ لوگ غزہ میں ہی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ وہ غزہ میں حالیہ حملے کے نتیجے میں وہاں پھنس گئے ہیں۔

حمزہ یوسف کے سسرال ان کو اسرائیل حکام کی طرف سے غزہ سے نکل جانے کا حکم ملا ہے۔

نکل جا مگر آپکی محفوظ واپسی کی ضمانت نہیں دیتے۔ہر دن اور ہر رات وہاں ایسا گزر رہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ کل کیا ہو گا حالانکہ ان کا حماس سے کوئی لینا دینا نہیں جیسا کہ غزہ کے اکثر لوگوں کا حماس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

ہم سو نہیں سکتے ہم مسلسل اپنے فون پر نظریں جمائے کسی خبر کے منتظر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں طرف کے معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے، طویل جنگ کے لیے بھی تیار ہیں، حماس



مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف تازہ آپریشن میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں تاہم حماس نے کہاہے کہ اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا کہ حماس اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حماس ممکنہ جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہے تو حماس کے سیاسی بیورو کے رکن موسی ابو مرزوق نے ایک ٹیلی فون انٹرویو میں کہاکہ ہم یقینی طور پر اس قسم کے کسی بھی معاملے کے لیے تیار ہیں۔ ہم تمام سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

امریکا نے ایران کو اسرائیل کے بحران میں ملوث ہونے سے خبردار کر دیا



برسلز(این این آئی)فوجی طیارے میں سوار امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس بران نے ایران کو اسرائیل کے بحران میں ملوث ہونے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ تنازعہ پھیلے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے لیے ان کے پیغام کے بارے میں پوچھے جانے پر بران نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اس معاملے میں عدم مداخلت کی پالیسی پر چلے۔

انھوں نے اپنے ساتھ برسلز جانے والے صحافیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ٹھوس پیغام دینا چاہتے ہیں۔

ہم نہیں چاہتے کہ یہ معاملہ پھیلے۔ اہم بات یہ ہے کہ ایران اس پیغام کو سمجھے۔

یہ انتباہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کی جانب سے طوفان الاقصی حملے میں تہران کے ملوث ہونے کی تردید کے بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے فلسطینی دھڑوں کے اس دعوے کی تردید کی تھی جس میں کہا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر حملے میں فلسطینیوں کی مدد کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے طوفان الاقصی حملے میں تہران کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اس کارروائی میں کوئی کردار نہیں۔

کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 900 ملین ڈالر برآمد



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر قانونی کرنسی کی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں 900 ملین ڈالر سرپلس ہوئے اور بینکوں میں جمع کرائے گئے۔

ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ ستمبر 2023 میں کریک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 800-900 ملین ڈالر بینکوں میں جمع ہو چکے ہیں۔

کریک ڈاؤن کے نتیجے میں، ایکسچینج کمپنیوں کا یومیہ اوسط تجارتی حجم $5-$7 ملین سے بڑھ کر $50 ملین ہو گیا ہے۔ پراچہ نے کہا کہ ڈیلرز بینکوں کو یومیہ 40 ملین ڈالر تک فروخت کر رہے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے آمد بھی نمایاں ہے۔

نمایاں نقطہ نظر یہ ہے کہ انتہائی ضروری اقدامات سے فائدہ مند معاشی فوائد حاصل ہوئے جبکہ افغان ٹرانزٹ اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں اصلاحات نے محنت سے کمائی گئی رقم کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد کی۔

پراچہ نے مزید کہا کہ بیرون ملک چینلز کی حمایت کے لحاظ سے، ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ترسیلات زر میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، اور بینکوں کے ذریعے آمدن میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ستمبر میں ترسیلات زر 25 فیصد اضافے سے 2.5 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

بینکرز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) بھی قرضوں کی ادائیگی کے لیے انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر خرید رہا تھا، لیکن درست اعداد و شمار کے بارے میں رپورٹس غیر حتمی تھیں۔

بینکرز کے رجحانات اور حوصلہ افزا ٹیبل ٹاک سے پتہ چلتا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں آمدن میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے کیونکہ ڈالر کی روزانہ کی گراوٹ نے برآمد کنندگان کو صحت مند منافع کے بدلے اپنی تمام ہولڈنگز کو ختم کرنے پر مجبور کیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جمع کروا دیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلی فون پر بات کروانے کی اجازت نہیں۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کر لیے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 18 اکتوبر تک سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

ایران سے پاکستان تک گیس پائپ لائن مکمل کرنے پر غور



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر وجیکٹ پر متعلقہ حکام نے ازسر نو تعمیر کے حوالے سے دوبارہ شروع کردیا ہے ۔ اس پر وجیکٹ میں جہاں پہلے ہی تا خیر ہو چکی ہے ۔

موقر قومی اخبار کی خبر کے مطابق لاء ڈویژن کے اعلیٰ حکام اس تا خیر پر ایران کی جانب سے 18ارب ڈالرز کے ممکنہ جرمانے سے بچنے کےلیے لائحہ عمل وضع کررہے ہیں ۔

حکام نے بتایا کہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں بچنے کے لیے با لواسط طاقت وتیسرے فریق خطے کے لیے طاقتور ملک کے ذریعہ خریدی جائے گی ۔ اس ایرانی متعلقہ حکام کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے ۔

وزیراعلی نے میٹروبس ،سپیڈوبس سروس کے کرائے میں 15روپے اضافے کی سمری مسترد کردی



لاہور( این این آئی) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے میٹروبس اورسپیڈوبس سروس کے کرائے میں 15روپے اضافے کی سمری مسترد کردی جبکہ ریلوے اسٹیشن تاگرین ٹائون الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دیدی گئی ۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 24واں اجلاس ہوا ۔ اجلاس میںصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی ۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں کرائے میں اضافے کی سمری پیش کی گئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ریونیو میں اضافے کیلئے نئے اورمنفرد انداز سے کام کیا جائے۔ اجلاس میں ریلوے اسٹیشن تاگرین ٹائون الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دی گئی ۔

ورلڈ بینک کے تعاون سے لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔اسلام آباد و راولپنڈی پاکستان میٹروبس سروس کیلئے بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس میں وزیراعلی محسن نقوی نے راولپنڈی اورلاہور میں میٹروبس ٹریک کی تعمیر و مرمت کاحکم دیا جبکہ قذافی ا سٹیڈیم اورشاہدرہ ریلوے اسٹیشن کی تعمیرومرمت اورتزئین و آرائش کی منظوری بھی دی گئی ۔

اجلاس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اجلاس میں ڈیزل ہائبرڈ ری جنریٹو بسیں چلانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعلی نے الیکٹر ک بس سروس کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ۔وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں انسانی وسائل کی کمی کو پورا کرنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اورمحفوظ سفر کی سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی تقریباً سواارب مسافروں کا ہدف عبور کرچکی ہے۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی6بس سروس سسٹم آپریٹ کررہی ہے،اورنج لائن میٹروٹرین پر روزانہ25ہزار طلبہ مفت سفر کررہے ہیں، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو حکومت پاکستان کی طرف ڈویلپمنٹ لیڈر شپ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

میا خلیفہ کا مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت کااعلان ، ملالہ کوبھی مشورہ دے دیا



میا خلیفہ نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
میا خلیفہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پرلکھا کہ اگر فلسطینیوں کی حالت کو دیکھ کر لوگ ان کی حمایت نہ کریں تو تاریخ بتائے گی کہ وہ لوگ غلط سمت میں کھڑے تھے۔


ایک پاکستانی صارف نے جب ان کی پوسٹ پر یہ کمنٹ کیا کہ وہ پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے زیادہ واضح انداز میں فلسطینی عوام کی حمایت کررہی ہیں تو میا خلیفہ کو یہ موازنہ پسند نہیں آیا۔
انہوں نے جواب میں لکھا کہ وہ صارف کی بات سے متفق نہیں ہیں اور لوگوں کو دوسروں کے جذبات اور صدمات کے متعلق لفاظی نہیں کرنی چاہئے۔
میا خلیفہ نے لکھا کو ملالہ یوسفزئی کو اپنے جذبات کے اظہار کیلئے وقت دینا چاہئے، وہ بہت سے لوگوں کیلئے رہنما اور انسپریشن ہیں۔