آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عمان رائل آرمی کے کمانڈر کی ملاقات ، مختلف امور پر تبادلہ خیال



آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطہر بن سالم بن راشد نے ملاقات کی ، جس میں  باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کے رائل آرمی کے کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا،جی ایچ کیو آمد پر میجر جنرل مطہر بن سالم نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمان کے کمانڈر رائل آرمی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

 

۔

 نواز شریف کو جیل جانےسے بچانے کیلئے (ن) لیگ کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی



 وطن واپسی پر مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف کو جیل جانے سے بچانے کے لئے پارٹی کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کیلئے  درخواستوں کا ابتدائی مسودہ  تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ  قائد ( ن ) لیگ کی جانب سے 48 گھنٹے میں درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے ، مختلف قانونی نکات پر غور کے بعد منگل تک درخواستوں کا مسودہ فائنل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نوازشریف کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی ، عدالت نے انہیں 10 سال کے لئے عوامی عہدے کیلئے بھی نااہل قرار دیا تھا۔

ڈالر کی قیمت جلد 250 روپے تک آ جائیگی ، شبر زیدی



ایف بی آر کے سابق  چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت جلد 250 روپے تک آ جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں شبرزیدی نے کہا کہ معیشت آہستہ آہستہ مثب سمت کی جانب گامزن ہے، جو ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے واضح ہے۔

شبرزیدی نے مزید کہا کہ معیشت میں بہتری سے متعلق عوامی سطح پر کوئی بات نہیں ہو رہی کیونکہ پاکستان میں سیاست ہمیشہ معیشت پر غالب رہی ہے مگر میں رواں سال کی آخر تک امریکی ڈالر کی قدر 250 دیکھ رہا ہوں۔

یاد رہے کہ پانچ ہفتوں کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں  52 روپے اور انٹربینک میں 43.24 روپے کمی ہو چکی ہے۔  ایک ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 9 فیصد سے زائد اور اوپن مارکیٹ میں 17.5 فیصد نیچے آ چکا ہے۔

ذہنی بیماری کی بنیاد پر اسقاط حمل کی اجازت نہیں



بھارتی سپریم کورٹ نے ذہنی بیماری کی بنیاد پر اسقاط حمل کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔
سپریم کورٹ آف انڈیا نے یہ فیصلہ پیر کے روزسنایا،ایک بھارتی خاتون نے 26 ہفتے سے زیادہ کا حمل پوسٹ پارٹم سائیکوسس نامی ذہنی بیماری کی بنیاد پر ختم کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
سپریم کورٹ نےاپنے فیصلے میں کہا کہ ریاست پیدائش کے بعد بچے کی دیکھ بھال کر سکتی ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے مزید کہا کہ حمل سے عورت کو فوری خطرہ نہیں ہوتا، ساتھ ہی اس کیس کا تعلق جنین کی خرابی سے نہیں ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگننسی (ایم ٹی پی) ایکٹ کے تحت، شادی شدہ خواتین کے لیے حمل کے خاتمے کی بالائی حد 24 ہفتے ہے

متنازع ٹویٹس کیس ، اعظم سواتی اشتہاری قرار ، گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم



 تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو اشتہاری ملزم قرار دیکر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اعظم سواتی کی متنازع ٹویٹس کے کیس میں مسلسل عدم حاضری پر انہیں اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ اعظم سواتی جہاں نظر آئیں، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے دونوں مقدمات میں اشتہاری قرار دیا۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی کی مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔

سونا فی تولہ 1900 روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ 100 روپے پر آ گئی



 ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

مقامی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف شہروں میں فی تولہ سونا 1900 روپے سستا ہو گیا ، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 100 روپے  ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونا 1629 روپے سستاہونے کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 553 روپے کا ہو گیا۔

،چاندی کی قیمتوں میں کوئی رد وبدل نہیں ہوا، فی  تولہ چاندی کی قیمت 2500 روپے پر ہی برقرارہے، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر سستا ہو کر 1923 ڈالر فی اونس تک گر گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے  کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ  2 ہزار روپے ہو گئی تھی ۔

شعیب ملک نے کرکٹر اعظم خان کی خوش خوراکی کا دلچسپ واقعہ سنا دیا



پاکستان کے سابق کرکٹر معین خان کے فرزند کرکٹر اعظم خان کی خوش خوراکی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اب سابق کپتان شعیب ملک نے ان کے حوالے سے ایک دلچسپ کہانی سنا دی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کے دوران شعیب ملک ایک ٹی وی شو میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور معین خان کے ہمراہ شریک ہوئے، اس دوران شعیب ملک نے معین خان کے سامنے ان کے بیٹے کی کھانے سے رغبت کی دلچسپ کہانی سنا دی۔

ساتھ ہی سابق کرکٹرز نے معین خان کو پابند کیا کہ وہ اس کے بعد اعظم خان کو کچھ نہیں کہیں گے۔

شعیب ملک نے کہا کہ ایک مرتبہ رمضان کے دنوں دبئی والے گھر موجود تھا تو اعظم خان کی کال آ گئی کہ میں بھی دبئی آیا ہوں تو میں نے انہیں اپنے گھر بلا لیا۔

شعیب ملک کہتے ہیں کہ انہوں نے اعظم سے پوچھا کہ سحری میں کیا پسند کریں گے تو انہوں نے بتایا کہ جو آپ اپنے لیے بنوائیں وہی ٹھیک ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں نے اعظم خان کے لیے 4 سے 5 پراٹھے اور 6 انڈوں کا آملیٹ بنوایا، جب سحری کرنے بیٹھے تو اعظم خان نے آملیٹ 3 منٹ کے اندر ختم کر دیا۔

شعیب ملک کے مطابق ایک بار پھر 6 انڈوں کا آملیٹ بنوایا مگر وہ بھی اعظم خان نے ختم کر دیا جس کے بعد چائے کے ساتھ 2 پراٹھے کھائے۔

اس گفتگو پر مصباح الحق نے ہنستے ہوئے بات کو آگے بڑھایا کہ پاور ہٹنگ تو پھر ایسے ہی آتی ہے۔

موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی لنڈے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ



بہاولنگر(این این آئی) موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی لنڈے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ مہنگائی کے پسے عوام کیلئے اب اپنا تن ڈھانپنا بھی مشکل نظر آرہا ہے ۔

مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں رہی سہی کسر لنڈے کی قیمتوں نے پوری کردی ہے دوسری طرف کھانے پینے کی اشیائ کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کیلئے وبال جان بنتی جارہی ہے اور یہ کسی طرح بھی لوگوں کیلئے ٹھیک نہیں ہورہا۔

سپریم کورٹ: بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ کالعدم



سپریم کورٹ آف پاکستان نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیرقانونی قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے معاملہ نیپرا ایپلٹ ٹریبونل کو بھیج دیا۔

عدالت عظمیٰ کے بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت العالیہ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیرقانونی قرار دینے کا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں صارف کمپنیاں 15 دن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف اپیلیں دائر کریں، نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل 10 دن میں اپیلیں مقرر کرے۔

عدالت عظمیٰ کے بینچ نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل جلد از جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے۔

خود بھی کھانا مفت کھائیں اور گھر بھی لے جائیں


Featured Video Play Icon

بیٹنگ ہو یا بولنگ گرین شرٹس کا راج ہوگا، پاکستانی اب بھی پرامید ہے، سروے جاری



نئی دہلی (این این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف بدترین کارکردگی کے باوجود پاکستانی عوام نے قومی ٹیم سے امیدیں نہ چھوڑیں۔ پاکستانی عوام کے مطابق بیٹنگ ہو یا بولنگ ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا راج ہوگا۔

اپسوس پاکستان نے عوام کی رائے پر مبنی نیاسروے جاری کردیا جس کے مطابق بیٹنگ ہو یا بولنگ ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا راج ہوگا۔سروے میں ورلڈ کپ میں 42فیصد پاکستانیوں نے بابراعظم اور 37فیصد نے بیٹنگ میں محمد رضوان سے بہترین پرفارمنس کی امیدظاہر کی۔47فیصد پاکستانیوں کو یقین تھا کہ سب سے زیادہ وکٹیں شاہین آفریدی کی ہوں گی۔

فیلڈ نگ میں 21 فیصد نے شاداب خان، 18 فیصد نے بابر اعظم جبکہ وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان سے 65 فیصد پاکستانی اچھی کارکردگی کی امید باند ھے نظر آئے۔

ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی ہے لیکن آخری نہیں، حشمت اللہ شاہدی



 نئی دہلی(این این آئی)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف جیت ورلڈ کپ 2023 کی پہلی کامیابی ہے لیکن آخری نہیں۔

گزشتہ روز نئی دہلی میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ایونٹ کے 13ویں میچ میں 69 سے شکست دی اور ورلڈکپ 2023 میں پہلی فتح اپنے نام کرلی۔

اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں صلاحیت ہے، ہم گزشتہ میچز میں بھی قریب جاکر ہارے ہیں۔حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ اگلے میچز میں بھی کامیابی کیلئے کوشش کریں گے۔افغانستان کا اگلا میچ 18 اکتوبر کو چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہے۔