اربوں کے خسارے میں چلنے والی پی آئی اے ملازمین کیلئے بونس اور انکریمنٹ کا اعلان



کراچی(این این آئی)ماہانہ بارہ ارب اور سالانہ 156 ارب روپے سے زائد کا خسارہ اورآپریشنل ضروریات پوری کرنے کیلئے رقم نہیں لیکن پھر بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ملازمین کیلئے بونس انکریمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان ایئرلائن پی آئی اے کی جانب سے جاری لیٹر کے مطابق پی آئی اے کا ملازمین کیلئے بونس انکریمنٹ کااعلان کیا گیا ہے ، جس کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔

جاری لیٹر کے مطابق اضافہ31مارچ2023کی تنخواہ کے5سے10فیصدپرمشتمل ہوگا، بونس کا اطلاق 2022 میں ادا کئے گئے بونس کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ جبکہ بونس کااعلان مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیاگیاہے۔

بونس کا اعلان اپریل تا ستمبر 2023 کے دوران مثبت مالی نتائج کیلئے ملازمین کی کاوشوں کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے مطابق اکتوبر2023سے قبل کمپنی چھوڑنے کانوٹس دینے والے ملازمین بونس کے اہل نہیں ہوں گے1اپریل2022سے30 ستمبر2023کے دوران میں نئے بھرتی،ترقی یاتنخواہ میں اضافہ پانے والے ملازمین بھی اس انکریمنٹ کے اہل نہیں،جن ملازمین کے تادیبی کیس زیرالتوا ہیں وہ بھی بونس کے اہل نہیں ہوں گے۔

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 5 روپے کی کمی ریکارڈ



کراچی(این این آئی)کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بحالی کا سلسلہ تقریباً ایک ماہ سے جاری ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 277 روپے 62 پیسے پر بند ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 روپے 6 پیسے کم ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے کمی سے 277 روپے پر آگئی۔

خیال رہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی سامنے آرہی ہے، ڈالر کی قدر مسلسل گرنے سے پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

روپیہ بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی۔ دو ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے مالی سال 2024 کے لیے شرح نمو 3 اعشاریہ 5 فیصد تک بہتر ہوگئی۔

جعلی سیلز ٹیکس انوائس کے ذریعے314 ارب روپےکا تاریخی ٹیکس فراڈ پکڑا گیا



کراچی(این آئی)جعلی سیلز ٹیکس انوائس کے ذریعے تین سو چودہ ارب روپے کاتاریخی ٹیکس فراڈ پکڑا گیا ،ٹیکس فراڈ میں ملک بھرکی دو سوکمپنیاں جعلی سیلزٹیکس انوائسز استعمال کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جعلی سیلز ٹیکس انوائس کے ذریعے314 ارب روپے کاتاریخی ٹیکس فراڈ پکڑا گیا،ملکی تاریخ کے بڑے ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کا دائرہ ملک بھرکے ٹیکس دفاترتک وسیع کردیاگیا۔

میگا ٹیکس فراڈ میں ملک بھرکی 200 کمپنیاں جعلی سیلزٹیکس انوائسز استعمال کرنے میں ملوث پائی گئی۔ایف بی آرکے مطابق میگا ٹیکس فراڈاسکینڈل میں کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے314 ارب روپیکا ٹیکس فراڈ کیا۔

جعلی سیلز ٹیکس انوائس فراڈ میں سب سے زیادہ لاہور کی کمپنیاں ملوث ہیں جعلی انوائس میں ملوث کمپنوں میں کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی 6،لاہورکی 69 کمپنیاں شامل ہیں۔

ٹیکس فراڈ میں لارج ٹیکس یونٹ اسلام آباد کی 7,کراچی کی 10 اور لاہور کی 43 کمپیناں شامل ہیں۔ایف بی آر نے تمام جعلی سیلز ٹیکس انوایسز فراڈ میں ملوث کمپنیوں کو نوٹسسز جاری کردیئیکیایچ سنز اور محسن ٹریڈرز کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے دبائو پرایم ایل ون منصوبے کی لاگت میں 3ارب ڈالر سے زیادہ کمی کردی گئی



کراچی(این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے دبائو پر پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ایم ایل ون منصوبے کی لاگت میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کمی کر دی گئی ہے۔

باخبرذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کیایم ایل ون ریل منصوبے کیلئے چینی قرضے پر تحفظات کے اظہار کے بعد منصوبے کی لاگت میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کمی کر دی گئی ہے اور پشاور تا کراچی ایم ایل ون منصوبہ نو ارب اسی کروڑ ڈالر کے بجائے اب چھ ارب ستر کروڑ ڈالر میں مکمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پشاورتاکراچی1750کلومیٹر طویل ریل منصوبہ تین مرحلوں میں مکمل ہوگا۔

فیزون میں2.7 ارب ڈالر،فیزٹو2.6 ارب،فیز تھری میں1.4ارب ڈالر خرچ ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرین کی آپریشنل اسپیڈ ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے ایک سو چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ تک کر دی گئی۔

تمام پل نئے بنانے کے بجائے صرف مخصوص مقامات پر اپ گریڈیشن ہو گی،منصوبہ مکمل ہونے پرملک میں نئی ٹرینوں کی تعداد بڑھ کر134ہوجائیگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبیکے نظرثانی شدہ پی سی ون اورڈیزائن کی جلد منظوری کا امکان ہے۔وزیراعظم کیدورہ چین کیدوران منصوبے کی فنانسنگ میں پیش رفت متوقع ہے۔

ایم کیو ایم لندن کا اشتہاری ٹارگٹ کلر گرفتار، ملزم کا دوران تفتیش اہم انکشاف



کراچی(این این آئی) سی ٹی ڈی کے شعبہ تفتیش نے ایم کیو ایم لندن کے اشتہاری ٹارگٹ کلر دانش کالا عرف منصوری کو گرفتار کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے شعبہ تفتیش کی خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کا اشتہاری ٹارگٹ کلر دانش کالا عرف منصوری کو گرفتار کرلیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق کارروائی سرجانی ٹائون بلال کالونی فور کے چورنگی پر کی گئی جہاں سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ 2014میں لسانی فسادات اور قتل و غارت گری عروج پر تھی، سیکٹرآفس کی جانب سے بلوچوں کو قتل کرنے کی ہدایات ملی۔

ہم نے لیاری گینگ وار کے عبد الوحید اور دانش اچہم کو گولی مار کر قتل کیا۔

انچارج سی ٹی ڈی نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہوا تھا، ملزم دانش کالا مقدمے میں اشتہاری ہو کر حیدرآباد میں روپوش رہا، ملزم جیسے ہی کراچی واپس آیا خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا۔

پنجاب کے 5 اضلاع میں بینکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ



لاہور ( این این آئی) لاہور کی سات بنکنگ عدالتوں سے دوسرے اضلاع کا بوجھ کم کرنے کے لیے پانچ اضلاع میں بنکنگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزارت قانون نے چیف جسٹس لاہور ہائی کوٹ کے حکم پر بنکنگ عدالتوں کی جگہ تلاش کرنا شروع کردی۔

اگلے ہفتے سیالکوٹ، حافظ آباد، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں عدالتیں کام شروع کر دیں گی۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف کے نوٹس میں لایا گیا کہ لاہور میں جی پی او کے سامنے 7 بنکنگ عدالتیں ہیں جن میں دیگر 5 اضلاع کے بنکوں کی طرف سے کیس دائر کرنے کے لیے شہریوں کو لاہور آنا پڑتا ہے جس پر انہوں نے لاہور کی عدالتوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے 5 اضلاع میں عدالتیں قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالتیں قائم ہونے سے دیگر پانچ اضلاع کے کیس اپنے اضلاع ہی میں دائر ہونگے تاکہ دونوں پارٹیاں پریشانی سے بچ سکیں۔

عوام نواز شریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں،مسلم لیگ (ن)



لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عوام نواز شریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں، قائد (ن) لیگ ملک کو آزمائش سے نکالیں گے۔

نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دوست ممالک کا اعتماد صرف نوازشریف پر ہے، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو واپس آئیں گے اور اپنا ویژن دیں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے دسمبر 2021 میں کہا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں گے۔

عوام نوازشریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دوست ممالک کا اعتماد صرف نوازشریف پر ہے، قائد ن لیگ نے ملک کو دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالا۔

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وقت میں ہم پر مقدمات بنائے گئے، جو لوگ آج جیل میں ہیں وہ اللہ پاک کی پکڑ میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، لاڈلا تو وہ ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 16ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو محمد نوازشریف واپس آئیں گے اور اپنا ویژن دیں گے، 15سے 16سال کے بچوں کو بھی پتا ہے کہ اس ملک میں لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتوں اور جیلوں سے بھاگ کر نہیں گئے تھے، قائد مسلم لیگ (ن) واپس آ کر پھر سے سب کچھ ٹھیک کریں گے، پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دیں گے، اقتدار پر اس کا حق ہے۔

اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ، ٹینکوں سے چڑھائی کردی،حزب اللہ کاحماس کی مددکااعلان



اسرائیلی فوج نے 11 لاکھ فلسطینیوں کو انخلا کے لئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دینے کے چند گھنٹوں بعد شمالی غزہ  میں ٹینکوں سے چڑھائی کردی ۔

اسرائیلی میڈیاکے مطابق اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں جہاں وہ مختلف علاقوں میں یرغمالیوں کا پتہ لگانے کیلئے چھاپے ماریں  گے اورعلاقے کو خالی کروائیں گے۔

قبل ازیں اسرائیل نے اقوام متحدہ کے حکام  سے رابطوں میں الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی غزہ کے 11 لاکھ رہائشی 24 گھنٹوں میں علاقہ خالی کردیں ۔اسرائیل کے وزیردفاع نے امریکی وزیردفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ جسے جان عزیز ہے وہ غزہ سے نکل جائے ہم حماس کاصفایا کرنے آرہے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں اعتراف کیاگیا تھا غزہ میں 6 روز کے دوران حماس کے ٹھکانوں پر 4 ہزار ٹن وزنی 6ہزار بم گرائے گئے ہیں۔ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی بمباری میں 1800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 587 بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کی آبادی 23 لاکھ کے لگ بھگ ہے جہاں اسرائیل کی بمباری سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

دوسری طرف حماس نے غزہ سے انخلا کاالٹی میٹم مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ  زمینی حملہ کیا گیا تو اسرائیل کی فوج کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔حماس ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا تھا۔ القدس کے تحفظ کے لیے ایسی مزید کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن الاقصیٰ فلڈ میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی ہے۔حماس کے اسرائیل پر گزشتہ ہفتے کیے گئے حملے میں ایک ہزار تین سو افراد مارے گئے  ہیں  جواسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ سمجھا جاتا ہے۔حماس اور اسرائیل کے درمیان 7 روز سے جاری لڑائی اب شدت اختیار کرگئی ہے۔

حماس کااسرائیل پرنیا حملہ

حماس کی جانب سے جمعہ کے روز غزہ سے جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملہ کیاگیا۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے جمعہ کی صبح 150 راکٹ فائر کیے ہیں۔

اسرائیل کے خلاف لاکھوں افراد کا مارچ

حماس کی اپیل پرعرب دنیا سمیت مختلف ممالک میں لاکھوں افراد اسرائیل کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔ عراق، اردن اور انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے بعد لوگ سڑکوں پر نکلے، مقبوضہ بیت المقدس میں بھی مسجد اقصیٰ کے اطراف مظاہرے کئے گئے۔امام کعبہ نے نمازجمعہ کے دوران فلسطینی بھائیوں کے لئے خصوصی دعا کروائی اس دوران امام کعبہ کے آبدیدہ ہونے کی ویڈیوبھی وائرل ہوئی ہے۔پاکستان میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور سمیت اور شہروں میں بھی فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ان ریلیوں میں شامل افراد نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ ۔

 حماس کا ساتھ دینے کے لیے ’مکمل تیار ہیں‘: حزب اللہ

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمسایہ ملک لبنان کا دورہ کیا ہے اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کی ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم بلاشبہ اجتماعی ردعمل کا باعث بنیں گے۔حزب اللہ کے نائب رہنما نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کے لیے ’مکمل طور پر تیار‘ ہیں۔ بیروت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ’وقت آنے پر‘ مداخلت کریں گے۔

اسرائیلی حملے میں13 یرغمالی ہلاک
حماس حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا جن میں غیرملکیوں سمیت 13 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
حماس کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھاکہ اس نے شمالی غزہ میں رات بھر 750 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں حماس کی سرنگیں، فوجی کمپاؤنڈز، سینئر کارکنوں کی رہائش گاہیں اور ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے والے گودام شامل ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اردن اورقطر آمد
امریکہ کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اردن اورقطر کی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ اعلیٰ امریکی سفارت کاروں نے عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی ۔اردن کے بعدوہ قطرپہنچے ہیں  جس کے حماس کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ بلنکن اس سے قبل اسرائیل کے دورے پر تھے جہاں انھوں نے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کبھی بھی اکیلا نہیں رہے گا۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ بھی دوحہ میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےامریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کے تحفظ کے لیے ’ہر ممکن کوشش کریں‘ اور اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ غزہ میں متعدد بے قصور خاندان متاثر ہوئے ہیں ۔ انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ میں ’محفوظ علاقے‘ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
امریکی وزیردفاع بھی اسرائیل پہنچ گئے

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی اسرائیل کے وزیر دفاع سے بات چیت کے لیے اسرائیل پہنچے ہیں۔اسرائیلی وزیر دفاع نے تل ابیب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ جس کو زندگی عزیز ہے وہ غزہ چھوڑ دے ہم غزہ سے حماس کا مکمل خاتمہ کرنے جارہے ہیں حماس نے جو بھی کیا یہ آئیڈیاایران کا تھا حزب اللہ اور حماس ایک سکے کے دو رخ ہیں، پیسہ اور آئیڈیا ایران نے فراہم کیا حماس نے اس پر عمل کیا ۔مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکا جنگی بنیادوں پر اسرائیل کی مدد کرے گاکوشش کریں گے،ہم اسرائیل کے ساتھ ایسے کھڑے ہیں جیسے یوکرائن کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔ گولہ بارود اور دفاعی ساز و سامان اسرائیل پہنچ رہا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی مدد کیلئے نگرانی کا طیارہ ، پی 8 طیارے اور میرین کی ایک کمپنی مشرقی بحیرہ روم بھیجے گا
طبی عملے کاغزہ چھوڑنے سے انکار
غزہ سٹی میں فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان نیبل فرسخ کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ سے 24 گھنٹوں کے اندر دس لاکھ افراد کو بحفاظت منتقل کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔انھوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ’ہمارے مریضوں کا کیا ہوگا؟ ہمارے لوگ زخمی ہیں، ہمارے پاس بوڑھے ہیں، ہمارے بچے ہیں جو ہسپتالوں میں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ طبی عملے کے ارکان ہسپتالوں کو خالی کرنے اور مریضوں کو چھوڑنے سے انکار کر رہے ہیں۔لوگوں کے پاس جانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ۔
غزہ خالی کرنے کاالٹی میٹم قبضے کی اسرائیلی سازش
حماس نے غزہ کے شمال میں رہنے والے لوگوں کو جنوب میں منتقل کرنے کے اسرائیل کے حکم کو ’جعلی پروپیگنڈا‘ قرار دیا ہے اور وہاں کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسے نظر انداز کریں۔
ادھرایک مصری سیاستدان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی غزہ خالی کرنے کااسرائیلی الٹی میٹم فلسطینیوں کو غزہ سے مصر منتقل ہونے پر مجبور کرنے کی کوشش ہے۔رکن پارلیمنٹ مصطفیٰ باقری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا، ’اس طرح فلسطینی کاز مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ مصر کبھی بھی اس منصوبے میں شمولیت پر راضی نہیں ہوگا اور فلسطینی اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے اور ثابت قدم رہیں گے، چاہے اس کے لیے کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔
چار لاکھ23 ہزارافراد بے گھر ہوچکے

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 423,000 تک پہنچ گئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ادارے (او سی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کی شام تک گنجان آباد سیکٹر میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں تقریباً 100,000 کا اضافہ ہوا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے مرکزی آپریشنز سنٹر اور بین الاقوامی ملازمین کو جنوب میں منتقل کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدری کی ایجنسی (او سی ایچ اے) نے جمعہ کی صبح رپورٹ کیا کہ حماس اسرائیل تنازع شروع ہونے سے لے کر اب تک 23 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں ۔ایجنسی نے 29 کروڑ 40 لاکھ ڈٓلر امداد کی اپیل ہے تاکہ غزہ اور مغربی کنارے میں تقریباً 13 لاکھ افراد کی مدد کی جاسکے، جس میں سے تقریباً نصف خوراک کی امداد کے لیے ہے کیونکہ غذائی اشیا ختم ہو رہی ہیں۔ او سی ایچ اے نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر لوگ بے گھر ہو رہے ہیں، غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹوں کے دوران بے گھر افراد کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ ہوا ۔
اسرائیل کا غزہ، لبنان پر سفید فاسفورس ہتھیاروں کا استعمال
ہیومین رائٹس واچ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان اور غزہ میں فوجی کارروائیوں میں سفید فاسفورس ہتھیاروں کا استعمال کیا، عالمی تنظیم نے مزید کہا کہ ایسے ہتھیاروں کے استعمال سے شہریوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اور وہ طویل عرصے کے لیے زخمی ہوسکتے ہیں۔
ہیومین رائٹس واچ نے بتایا کہ اس نے 10 اکتوبر کو لبنان میں اور 11 اکتوبر کو غزہ میں لی گئی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جس میں غزہ اور اسرائیل، لبنان کی سرحد کے ساتھ دو دیہی مقامات پر فائر کیے گئے گولوں میں سفید فاسفورس کے متعدد دھماکے دکھائے گئے ہیں۔
فاسفورس بم کیاہے؟
سفید فاسفورس ایک کیمیائی مادہ ہوتا ہے جسے بموں، راکٹوں اور آرٹلری شیل پر پھیلایا جاتا ہے اور یہ مادہ اس وقت جلتا ہے جب اس کا سامنا آکسیجن سے ہوتا ہے۔اس کے کیمیائی ردعمل سے 815 ڈگری سینٹی گریڈ حرارت پیدا ہوتی ہے جس سے گاڑھا سفید دھواں اور روشنی بنتی ہے جسے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔جب انسانی جسم پر یہ مادہ پہنچتا ہے تو انتہائی خوفناک زخم بنتے ہیں۔ اسے مکمل طور پر کیمیائی ہتھیار تصور نہیں کیا جاتا کیونکہ اسے زہر پھیلانے کی بجائے حرارت اور روشنی کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے ۔ سفید فاسفورس سے لہسن جیسی تیز بو خارج ہوتی ہے۔ سفید فاسفورس جسم کو بہت زیادہ جلا دیتا ہے، درحقیقت یہ انسانی جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں تک کو جلا دیتا ہے۔

جوش خطابت میں شہبازشریف کی زبان پھسل گئی



شیخوپورہ:سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی نعرے لگواتے ہوئے جوش خطابت میں زبان پھسل گئی ۔
شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف 21اکتوبر کو واپس اپنے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان ہوں گے ،وہ واپس آ کر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف آئیں گے تو آٹا اور بجلی سستی ہوگی۔
ان کامزید کہناتھا کہ پاکستان اگر دیوالیہ ہو جاتا تو ریاست تباہ ہو جاتی،ہم نے ریاست بچائی اور اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا،سیاست بھی واپس آئے گی لیکن ریاست کو بچانا ضروری تھا۔ جلسے کے دوران شہبازشریف نے نعرے بھی لگوائے جس کے دوران ان کی زبان پھسل گئی اور جوش خطابت میں 21 اکتوبر زندہ باد کہہ دیا

نیا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری



اسلام آباد:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا نیا ڈرائیونگ لائسنس عالمی سطح پر بھی استعمال ہوسکے گا۔
اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ نیا ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی طور استعمال کیا جاسکے گا ۔ اسلام آباد پولیس نے لائسنس بنوانے کے خواہش مند افراد کے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ ہفتے کو چھٹی والے دن بھی ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل کروا سکیں گے۔ پولیس کے مطابق خواتین کیلئے بھی خصوصی ڈرائیونگ سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

سیگریٹ سے قومی خزانے کو3 کھرب روپے کا نقصان



اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں غیر قانونی وسمگل شدہ سیگریٹ کی فروخت میں اضافہ کے باعث رواں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 300ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔
پاکستان تمباکو کمپنی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں غیر قانونی و اسمگل شدہ سیگریٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث قانونی تمباکو سیکٹر کے کاروبار سے 11 ارب سے زائد کے سیگریٹ کم ہوجائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس غیرقانونی واسمگل شدہ سیگریٹ کی فروخت سے 242 ارب کا نقصان تھا، تاہم اب رواں مالی سال ٹیکس ریونیو میں 300 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔
پی ٹی سی کے دستاویز کے مطابق ملک میں غیرقانونی سیگریٹ کا مارکیٹ شیئر 63 فیصد ہوگیا ہے، جب کہ ملک میں 13 فیصد اسمگل شدہ سیگریٹ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔پاکستان تمباکو کمپنی کے مطابق سیگریٹس پر ایف ای ڈی میں اضافے سے غیر قانونی سیگریٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا، اسمگل و غیر قانونی سیگریٹس کی فروخت پر حکومتی ایکشن نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث قانونی تمباکو سیکٹر کے کاروبار سے 11ارب سے زائد کے سیگریٹ کم ہو جائیں گے، جبکہ 2023کے دوران قانونی سیکٹر کے حجم میں 55فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ٹائیگر فورس کی بدتمیزی!! شاہ فرمان احتجاجی مظاہرے سے بھاگنے پر مجبور



پشاور(این این آئی) سابق گورنر شاہ فرمان کو فلسطینیوں کے حق میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں جانا بھاری پڑ گیا۔
پشاور پریس کلب کے باہر فلسطینیوں کے حق میں پی ٹی آئی نے مظاہرہ کیا، احتجاج میں شرکت کیلئے آنے والے سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کو کارکنوں نے گھیر لیا، اس دوران شاہ فرمان اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
پی ٹی آئی ورکرز نے کہا کہ شاہ فرمان جب گورنر تھے توکارکنوں کا حال تک نہیں پوچھا اور مشکل وقت میں بھی انھوں نے ورکرز کی خبر نہیں لی۔ شاہ فرمان کارکنوں کو منانے کی کوشش کرتے رہے اور ناکامی پر احتجاج چھوڑ کر چلے گئے۔ کارکنوں نے اس موقع پر شاہ فرمان کے خلاف لوٹا لوٹا کے نعرے بھی لگائے۔
اس حوالے سے نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ کارکنوں اور لیڈرز میں ایسی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ فرمان اور کارکنوں کے مابین پیش آنے والا واقعہ کوئی انہونی بات نہیں۔