اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک کروڑ 30 لاکھ ووٹرز کے حق رائے دہی سے محروم ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 27 کے مطابق کسی بھی ووٹر کا اندراج اس کے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتے پر کیا جاتا ہے جس کا آبادی کے اعداد و شمار سے کوئی تعلق نہیں۔
مردم شماری کسی بھی شخص کی ذاتی موجودگی پر کی جاتی ہے جبکہ ووٹر کا اندراج شناختی کارڈ کے پتے کے مطابق ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایک اخبار میں شائع ہونے والے اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں کہ ایک کروڑ 30 لاکھ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گے ۔ تمام اہل افراد کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی فہرستوں کو28 ستمبر2023 سے غیر منجمد کیا ہوا ہے اور عوام کو میڈیا کے ذریعے ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستگی کے بارے میں مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ یہ عمل 25 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔
بیان کے مطابق نادرا کی جانب سے جن 8 لاکھ افراد کو شناختی کارڈ جاری کیے گئے تھے ان کا ڈیٹا یکم اکتوبر کوحاصل کرلیا گیا تھا اور اب ڈیٹا کے اندراج کا کام جاری ہے۔ یہ افراد آئندہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری اور ووٹرز کے حقوق سے بخوبی آگاہ ہے اور حلقہ بندی کے عمل سے ووٹر کے حق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
Monthly Archives: October 2023
کیلاش قبیلے کی سائرہ جبیں آسٹریلوی کرکٹ کلب کی کپتان بن گئیں
خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں کیلاش قبیلے کی سائرہ جبین آسٹریلوی کرکٹ کلب کی کپتان بن گئیں۔
سائرہ جبیں کو چترال کی پہلی کرکٹر خاتون ہونے کااعزازحاصل ہے۔
یونیورسٹی آف پنجاب کی ٹیم کی کھلاڑی سائرہ کوکارکردگی اور کرکٹ جنون دیکھ کر آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن نے مدعو کیا تھا۔ سائرہ جبین پراماٹا کرکٹ کلب کے ساتھ منسلک ہیں ۔
سائرہ کے ساتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے 6 ماہ کے لیے معاہدہ کیا ہے جس کو مزید توسیع دی جائے گی۔
سائرہ کے والد انجینئر خان کے مطابق ’ بیٹی کوبچپن سے کرکٹ کا جنون تھا وہ لڑکوں کی طرح کپڑے پہن کر گاؤں کے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتی تھیں۔ میں نے جب بیٹی کا شوق دیکھا تو اسے منع نہیں کیا بلکہ اس کے لیے بیٹ اور گیند خریدے۔
پاک بھارت دنگل، نریندر مودی سٹیڈیم سے بڑی خبر آگئی
اسرائیلی بربریت کی لائیو رپورٹنگ کرنے والا صحافی شہید
غزہ میں اسرائیلی بمباری کی ویڈیو بناتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد شہاب کے گھر پر بھی بم گر گیا اور وہ شہید ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر فلسطینی صحافی محمد شہاب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جو انہوں نے اپنی شہادت سے قبل بنائی۔
ویڈیو کے دوران وہ غزہ کی صورتحال کا بتا رہے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیلی بمباری کی آوازیں بھی آ رہی ہیں۔
اسی دوران ایک اسرائیلی میزائل ان کے گھر پر گرتا ہے اور وہ شہید ہوجاتے ہیں۔
اپنی آخری ویڈیو میں شہید صحافی نے بتایاکہ یہ میری آخری ویڈیو ہو سکتی ہے اور میرا دنیا بھر کیلئے پیغام ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہمارا کھانا، پانی اور بجلی سب بند کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گھروں کو بھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ یہ ہمیں (اسرائیل) گھر کے اندر اور باہر مار رہے ہیں۔
ویڈیو کے دوران بھی اسرائیلی بمباری کی آوازیں آتی رہیں اور آخر میں ایک بم صحافی کے گھر پر گرا جس کے بعد موبائل کی ویڈیو بننا بھی بند ہوگئی اور بعد ازاں وہ اسی بمباری کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
صرف نواز شریف ہی عوامی خدمت کے اہل ، باقی سارے نکمے نکلے : مریم نواز کا دعویٰ
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کےصرف نواز شریف ہی اہل قرار پائے باقی سب نااہل ثابت ہوئے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں نے ملاقات کی، ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت اور قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لا رہا ہے، مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا وہ ہے نوازشریف، ن لیگ کی حکومت تھی تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، قائد مسلم لیگ ن کو ہٹایا گیا تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے نکل گیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں نوازشریف وزیراعظم ہو گا تو ملک اور ان کا گھر چلے گا، پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانا نواز شریف کا ایجنڈا ہے، سیاسی استحکام کے لئے عوام قائد مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔
ڈالر277 روپے تک آگیا، نومبر میں قیمت 250 تک آنے کی پیش گوئی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی تنزلی اورروپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی جاری رہا۔
جمعہ کے روز مزیدتنزلی کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 278روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 277روپے پر آگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1 روپے 08پیسے کی کمی سے 277 روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے طلب بڑھنے کیوجہ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 96پیسے کی کمی سے 277روپے 62پیسے پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1روپے کی کمی سے 277روپے پر بند ہوئی ہے۔ معاشی ماہرین نے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ نومبر کے اختتام تک آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط ملنے کی صورت میں ڈالر کی قدر 260 تا 250روپے تک گھٹنے کی توقع ہے۔
بیجنگ میں اسرائیلی سفارتکارپرحملہ، گردن کاٹ دی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اہلکار پر حملہ کیا گیا ہے۔
اس واقعے سے متعلق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے اس میں ایک شخص کو چاقو سے حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو یہ حملہ سفارت خانے کے احاطے میں نہیں ہوا اور اس کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف غم وغصہ پایاجاتاہے اورغزہ میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کی جارہی ہے
غزہ میں انسانی حقوق کی اسرائیلی خلاف ورزیاں ناقابل برداشت ہیں: ترک صدر کا دوٹوک پیغام
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل اور فلسطین میں جنگ پر مغربی ممالک کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترکیہ صدر نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مغرب کو کشیدگی کم کرنے کیلیے اقدامات کرنے چاہئیں، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔
انہوں نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ ترکیہ فلسطینیوں کو مدد فراہم کرنے کیلیے سرگرم ہے۔
دوروز قبل پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کے ارکان سے خطاب میں ترکیہ صدر نے غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو ’قتلِ عام‘ کے مترادف قرار دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی بھی اخلاقیات ہوتی ہیں اور اسرائیلی حملے ان کی خلاف ورزی ہے، لوگوں کو ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے روکنا اور گھروں پر بمباری کرنا جنگ نہیں ہے بلکہ قتلِ عام ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ حماس کا حملہ فلسطینیوں کے خلاف برسوں کی ناانصافیوں کی وجہ ہے، امن کا واحد راستہ دو ریاستی حل اور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
خیال رہے کہ ترکیہ ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت میں سامنے آتا رہا ہے اور یورپی یونین اور امریکا کی طرح حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیتا۔
غیر قانونی تارکین وطن اور سمگلنگ مزید برداشت نہیں کر سکتے : جان اچکزئی
نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہناہے کہ آرمی چیف کے ایکشن کے بعد ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، سرحدوں پر سمگلنگ کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ایکشن کے بعد ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، ریاست کے اصولی فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
نگراں وزیر نے کہا کہ وفاق نے غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے وطن واپس بھیجنےکا فیصلہ کیا، غیر قانونی طو رپر مقیم تارکین وطن کو واپس جانا ہی ہوگا، ریاست کے سامنے کھڑے ہونے والے کو کچل دیا جائے گا، تمام اقدامات عالمی قوانین کے مطابق اٹھائے جا رہے ہیں۔ جان اچکزئی نے ایک بار پھر کہا کہ سمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو سمندرمیں غرق کر دیا جائے گا، اور سرحدوں پر اسمگلنگ کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا، بلوچستان میں بھی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، کوئی بھی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ سےعوام کو فائدہ ہوتا تو بہت سےعلاقے خوشحال ہوتے، اسمگلنگ سے عام آدمی کے روزگار کا کوئی تعلق نہیں۔
’’ڈیل‘‘ ہوئی ہے تو نوازشریف واپس آرہے ہیں ناں۔۔۔پرویزاشرف
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سمجھوتے کے تحت وطن واپس آ رہے ہیں۔
راجا پرویز اشرف کا یہ بیان نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے اس تاثر کو مسترد کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کا فیصلہ نگراں حکومت کے ساتھ کسی بھی مفاہمت کا حصہ ہے۔
ایک انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ نگران حکومت کا مسلم لیگ (ن) یا کسی اور سیاسی جماعت کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہے، ایک نگران حکومت اس طرح کی کسی ڈیل کا حصہ کیسے ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالت کے فیصلے کے تحت عمران خان کی حکومت میں ملک سے باہر گئے تھے، اس وقت نگران سیٹ اپ نہیں تھا۔
ڈان ٹی وی کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ نواز شریف سمجھوتے کے تحت واپس آ رہے ہیں، ظاہر ہے کوئی انڈر اسٹینڈنگ ہوئی ہوگی تبھی تو وہ واپس آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ویسے واپس آنا ہوتا تو نواز شریف پہلے کیوں نہیں آئے؟ اب نواز شریف کی صحت بھی ٹھیک رہنی چاہیے۔
اس سوال پر کہ الیکشن کب ہو رہے ہیں، راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آپ بتائیں کیا الیکشن ہو رہے ہیں؟ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے، اس میں کچھ میرٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا اور بہتر رہا ہے، وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے لوگ شامل ہیں، مسلم لیگ (ن) کے آج بھی تمام کام ہو رہے ہیں، ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، میرے خلاف نیب کے کیسز میں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، ہم مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حوا کی ہر بیٹی طوائف نہیں ہوتی، مریم نفیس کا چھچھورے پرستاروں کو پیغام
اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں خود کو انسٹاگرام پر تنہائی میں ملاقات کرنے کی پیش کش اور بھاری معاوضے کے عوض بولڈ کام کرنے کی آفر کرنے والے افراد کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسٹوریز شیئر کیں کہ لوگوں کو سمجھنا چاہئیے کہ اداکارائیں طوائف نہیں ہوتیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر متعدد میسیجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، جن میں بعض افراد نے ان سے تنہائی میں ملاقات کرنے تو بعض افراد نے بھاری معاوضے کے تحت بولڈ کام کرنے کی پیش کش کر رکھی تھی۔
اداکارہ نے ایک شخص کے میسیج کا اسکرین شاٹس شیئر کیا، جس میں انہوں نے مذکورہ شخص کی شناخت کو خفیہ رکھا ہے ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کی ذہنیت بہت گندہ ہے وہ اپنی ماں بیٹی بہن کے سوا سب کو بازاری سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ان کی اپنی فیملی پر بات آتی ہے تو ان کی غیرت جاگ اٹھتی ہے کاش ایسے لوگ دوسروں کی بہن بیٹی اور بیوی کو بھی وہی تعظیم دین جو وہ اپنی بہو بیٹیوں کو دیتے ہیں
غیر قانونی تارکین وطن کو سوچ سمجھ کر مہلت دی: یکم نومبر کے بعد نو کمپرو مائز
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن میں سے جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔
افغان شہریوں کے حوالے سے جاری بیان میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی اس گفتگو میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود تھے اور فیصلہ ہوا تھا کہ افغان باشندوں کو ایک گریس پیریڈ دیا جائے جب کہ بہت سارے لوگوں اوران کی طرف سے ڈیمانڈ آرہی تھی کہ لوگ رضاکارانہ طور پرجانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو یکم نومبر تک جانا چاہتا ہے چلا جائے اس کے بعد کسی کو شکوہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہم نے پہلے دن سے یہ کہا ہے کہ یہ صرف افغان بیسڈ پالیسی نہیں ہے، یہ پالیسی غیرقانونی ایلین کے بارے میں ہے، چاہے وہ جس بھی ملک سےتعلق رکھتے ہوں۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جب بات غیر قانونی مقیم لوگوں کے حوالے سےہو رہی ہے تو وہ افغانی ہوں یا کوئی بھی غیرملکی، جن کے پاس ویزا ہے، ان کو ہم نے کچھ نہیں کہنا، ہم صرف غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو بھیج رہے ہیں۔