فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا



قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دبئی کو میں دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

گولڈن ویزہ ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے نسیم شاہ نے لکھا کہ جس ملک کو میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں اس کا گولڈن ویزہ ملنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اس سے قبل نسیم شاہ کے علاوہ افتخار احمد، شاداب خان کے علاوہ متعدد پاکستانی کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل چکا ہے۔

یاد رہے کہ نسیم ایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہونے کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کے کندھے کی سرجری ہوئی ہے۔

ایشوریا رائے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا



ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے گذشتہ روز لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی فیملی فوٹو کو کراپ کرکے (کاٹ کر) شیئر کردیا، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشوریا نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں ان کے سسر اور بیٹی ساتھ کھڑے مسکرا رہے ہیں۔

ایشوریا کے تصویر شیئر کرتے ہوئی صارفین نے فوراً بھانپ لیا کہ یہ ایک فیملی فوٹو کو کاٹ کر نئی تصویر بنائی گئی ہے۔

اس فیملی فوٹو میں امیتابھ بچن، جیا بچن، ناویا، اگستیا اور ارادھیا سب شامل تھے لیکن ایشوریا نے جو تصویر شیئر کی اس میں صرف امیتابھ بچن اور ارادھیا نظر آرہی ہیں۔ایشوریا نے کیپشن دیا کہ خدا آپ پر ہمیشہ مہربان رہے۔

اذان سمیع خان نے میوزک البم کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا



کراچی (این این آئی)عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اپنے میوزک البم ‘اذان’ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا، گانوں کی ویڈیوز میں پاکستان کی معروف اداکارائیں بھی نظر آئیں گی۔

اذان سمیع خان کی میوزک البم ”اذان” کا آفیشل ٹریلر 47 سیکنڈز کا ہے، البم کے سرورق اور گانوں کی فہرست کے بعد اب مکمل البم کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔

میوزیک البم اذان کے آفیشل ٹریلر میں معروف اداکارہ صنم سعید، سائرہ یوسف اور عینہ خان بھی نظر آرہی ہیں جبکہ اذان سمیع خان خود بھی ٹریلر کا حصہ ہیں۔

میوزک البم کی ہدایتکاری اور پروڈکشن فلم والا پکچرز کے نبیل قریشی اور فضاء علی مرزا کی ہے جبکہ یہ البم 30 اکتوبر 2023 کو تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا۔

بیٹی کی رخصتی پر میں بہت روؤں گا، عامر خان



ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ارا خان کی رخصتی پر وہ بہت رونے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ادا کار عامر خان نے بتایا کہ وہ بہت جذباتی شخص ہیں جس پر میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ بیٹی کی رخصتی پر آپ کا ردعمل کیسے ہوگا؟

سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ’ اس دن میں بہت رونے والا ہوں۔

عامر خان کے مطابق میری فیملی نے ابھی سے یہ باتیں کرنا شروع کردی ہیں کہ بھائی اس دن عامر کو سنبھالنا۔

دوران انٹرویو اداکار نے کہا کہ جذباتی ہونے کی وجہ سے نہ میں اپنے آنسو چھپا سکتا ہوں اور نہ ہی اپنی ہنسی، جیسے جیسے رخصتی کے دن قریب آرہے ہیں میں مزید جذباتی ہوتا رہوں گا کیونکہ یہ میرے لیے خاص لمحہ ہوگا جس کا میں منتظر ہوں۔

اپنے دامان نوپور شیکھر کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ نوپور ان کیلئے بیٹے جیسا ہے، جو میری بیٹی کے ساتھ ہر اچھے برے وقت میں ساتھ رہا اور دونوں ایک دوسرے کا خیال بھی رکھتے ہیں۔

واضح رہے عامر خان کی بیٹی ارا خان نیگزشتہ سال 18 نومبر کو فٹنس ٹرینر اور اپنے قریبی دوست نوپور شیکھر سے منگنی کرلی اور اب اگلے سال کی 3 جنوری کو شادی کی تاریخ طے پائی ہے۔

ماضی میں ایک گھر تھا، خاندان کے 24 لوگ ایک ہی کمرے میں سوتے تھے، اکشے کمار



ممبئی (این این آئی)اکشے کمار کا شمار اس وقت بھارت کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو ناصرف ہٹ فلمیں دیتے ہیں بلکہ ایک امیر شخصیت بھی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بالی وڈ کے کھلاڑی نے فلموں میں آنے سے قبل اپنی زندگی اور بچپن سے متعلق بات کی، انہوں نے بتایا کہ وہ شروع سے ہی امیر خاندان سے تعلق نہیں رکھتے تھے بلکہ انہوں نے زندگی میں مشکل حالات بھی دیکھے۔

اداکار نے بتایا کہ بچپن یا نوجوانی میں پیسے کم ہوا کرتے تھے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایک خوشحال دور گزارا، فلموں میں آنے سے قبل اداکار نے لمبا عرصہ دہلی میں گزارا، بعدازاں وہ ممبئی شفٹ ہوئے۔

اکشے نے بتایا ‘چاندنی چوک میں ایک چھوٹے گھر میں ہم 24 لوگ رہتے تھے، سب ایک ہی کمرے میں سوتے تھے، صبح جب ورزش کے لیے اٹھتے تو سب باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے کے اوپر سے کود کر گزرتے تھے۔

اداکار کے مطابق ممبئی منتقل ہونے کے بعد بھی انہوں نے ایک چھوٹا سا گھر کرائے پر لیا جس کا وہ 100 روپے کرایہ دیتے تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا ‘خدا کی قسم اس وقت کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب ہم ہنستے یا مسکراتے نہ تھے۔

اب ہمارے پاس پیسہ ہے لیکن پھر بھی کبھی کبھی اداس ہوجاتے ہیں، لیکن اْس وقت دکھ کی کوئی بات نہیں تھی، ہم دال چاول، زیرہ آلو، بھنڈی سب کھا کر خوش ہوجایا کرتے تھے۔اکشے نے یہ بھی شیئر کیا کہ ان کے خاندان میں ہر ہفتہ کو فلم دیکھنے جانے کی رسم تھی اور وہ اس دن صبح کا کھانا چھوڑ دیتے تھے تاکہ وہ فلم کے ٹکٹ کے پیسے بچا سکیں۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ساتویں جماعت میں وہ فیل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں پورا سال دوبارہ پڑھنا پڑا، اداکار نے کہا فیل ہونے کے بعد والد مجھے مارنے آئے اور انہوں نے پوچھا آخر تو بننا کیا چاہتا ہے؟ جس پر میں نے جواب میں کہااداکار۔

ماہرہ خان نے مجھے اپنی شادی پر نہیں بْلایا، خلیل الرحمٰن کا شکوہ



کراچی(این این آئی) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے شکوہ کیا ہے کہ سْپر اسٹار ماہرہ خان نے اْنہیں اپنی شادی پر دعوت نہیں دی۔

حال ہی میں خلیل الرحمٰن نے ‘ایف ایچ ایم’ میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں اْنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمٰن نے ماہرہ خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ماہرہ نے مجھے اپنی شادی دعوت نہیں دی لیکن اگر وہ مجھے اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی دیتی تو میں کبھی نہیں جاتا۔

خلیل الرحمٰن نے کہا کہ ماہرہ خان نے میرے خلاف ٹوئٹ کرکے غلطی کی تھی، اگر وہ ٹوئٹ کرنے کے بجائے مجھ سے رابطہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتیں تو میں دلائل دے سکتا تھا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمٰن نے ماضی کا دردناک قصہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘کئی سال پہلے، میری ڈھائی برس کی بیٹی نے غلطی سے پیٹرول پی لیا تھا جس کے وجہ سے بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا۔

اْنہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی بیٹی کی اچانک موت پر دھاڑیں مار کر رویا تھا۔

خیال رہے کہ ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔

ماہرہ خان کی تنقید کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے، ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا۔

جھال چکیاں کی مشہورلاجواب دال کیسے بنتی ہے؟


Featured Video Play Icon

لاہور پولیس کا سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد


Featured Video Play Icon

غزہ پر حملے بند ورنہ نیا محاذ کھل سکتا ہے: ایران نے اسرائیل کو خبردار کر دیا



ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر حملے نہ روکے گئے تو جنگ کی صورت میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کا لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچنے پر لبنانی حکام اور حماس سمیت اسلامی جہاد کے نمائندوں نے استقبال کیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے لبنان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے باعث جنگ کی صورت میں نیا محاذ کھل سکتا ہے۔

ورلڈ کپ، ادراک ڈاٹ پی کے کی پیشگوئی درست نکلی


Featured Video Play Icon

جنید صفدر اور عائشہ سیف کے درمیان علیحدگی


Featured Video Play Icon

کرکٹ ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بارش کا کتنا امکان؟



کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ کے دوران بارش کا امکان ہے تاہم اس سے میچ میں خلل نہیں پڑے گا چونکہ بارش کا امکان صرف 35 فیصد ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والے میچ کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ورلڈ کپ کے اہم میچ پاک بھارت ٹاکرے کے دوران احمدآباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ تماشائیوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ہوٹلوں پر کمروں کی ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے اور ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شائقین کرکٹ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔