افغانستان نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سےشکست دے دی اورجیت کا ایسا جشن منایا کہ چند منٹوں میں جشن کی تصاویر اور ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں، آج ہونے والے میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 285 رنز کا ہدف دیا تھاجس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی، انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغان بائولرز نے انگلینڈ کو شروع سے ہی دبائو میں رکھا،3 کے سکور پر ہی جونی بیرسٹو فضل حق فاروقی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے،33 کے سکور پر مجیب الرحمان نے جوئے روٹ کو بولڈ کردیا۔68 کے سکور پر ڈیوڈ ملان بھی 32 رنز بناکرآئوٹ ہوگئے،91 کے سکور پر جوز بٹلر کو نوین الحق نے بولڈ کردیا،بٹلر صرف9 رنز بناسکے،117 کے سکور پر راشد خان نے لیونگسٹن کو راشد خان نے آئوٹ کیا تو انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین جا چکی تھی۔
138 کے سکور پرمحمد نبی نے اپنی ٹیم کو چھٹی وکٹ بھی دلوادی،160 رنز پر کرس ووکرز کو مجیب نے بولڈ کردیا،سکور 169 پر پہنچا تو ہیری بروک بھی 60 رنز بنانے کے بعد ٹیم کاساتھ چھوڑ گئے، عادل رشید بھی 20 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کو وکٹ دے بیٹھے، مارک ووڈ کو راشد خان نے بولڈ کیا تو انگلینڈ کی اننگز215 رنز پر تمام ہوچکی تھی۔
یہ افغانستان کی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل افغانستان نے ورلڈ کپ میں 17 میچز کھیلے تھے جن میں سے 16 میں شکست ہوئی اور صرف ایک میں کامیابی ملی تھی۔
آج کے میچ میں افغانستان کی طرف سے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ابراہیم زدران نے 28 رنز بنائے، اکرام الخیل نے 58 رنز، مجیب الرحمان 28 رنز اور راشد خان 23 رنز بناکرٹیم کو ایک اچھا سکور بنانے میں مدد فراہم کی۔
انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔