ورلڈکپ2023 کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو149 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 35 ویں اوور میں 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔رحمت شاہ 36 اور عظمت اللہ عمرزائی 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
After the high of the England win, Afghanistan are brought crashing back down to earth with a disappointing day in the field 😔#NZvAFG | #CWC23 pic.twitter.com/HtKKN6T2Gj
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 18, 2023
اوپنر ڈیوون کانوے کو مجیب الرحمٰن نے 20 رنز پر پویلین بھیجا، وِل ینگ 54 اور رچن رویندرا 32 رنز بناکر عظمت اللہ عمر زئی کا شکار ہوئے جبکہ ڈیرل مچل کو راشد خان نے ایک رن پر آؤٹ کیا۔
4 وکٹیں گرنے کے بعد کپتان ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 144 رنز کی شاندار شراکت داری قائم ہوئی، دونوں بیٹرز نے نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
He came in with New Zealand wobbling at 110/4 and hit 71 to guide the Blackcaps out of Afghanistan's reach 💪
Glenn Phillips is the Player of the Match in Chennai 🏅#NZvAFG #CWC23 pic.twitter.com/Fo2KLvV7DJ
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 18, 2023
تاہم پھر ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں چیپمین نے ناقابل شکست 25 اور سینٹنر نے 7 رنز اسکور کیے، یوں کیویز کا اسکور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز تک پہنچا۔
افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور عظمت اللہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور مجیب الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔