امریکی ڈالر کوروپے کے مقابلے میں ایک بار پھر ریورس گیئرلگ گیا، جس سے کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
رواں کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر مسلسل28 دن کی تنزلی کے بعد دو دن سے روپے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہورہاتھا تاہم جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں کم ہوئی ہے۔
جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 86 پیسے کی کمی سے 278 روپے 42 پیسے کی سطح پر آ گئی،بعدازاں دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر 2.38 روپے کم ہوکر 277.90 پیسے پرآگئی ۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی جمعرات کوڈالر 2 روپے کی کمی سے 279 روپے کا ہوگیا۔