دنیا کی کسی بھی زبان میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ،1992 کے بعد صرف ایک میچ ہارا



ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم آج ایک اور فتح کے لئے پرعزم ہے جبکہ بھارت 20 سال میں پہلی فتح کی تلاش میں ہے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 21ویں میچ میں میگاایونٹ کی اب تک ناقابل شکست رہنے والی دونوں ٹیمیں بھارت اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت کے خلاف شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور گزشتہ سال میں بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل نہیں کرسکا۔ 2019 کے ورلڈ کپ میں بھی نیوزی لینڈ نے ہی بھارت کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے آئوٹ کیا تھا۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں گزشتہ چار بار جب بھی آمنے سامنے آئیں تو جیت نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ ہندوستان نے 2003 کے ورلڈکپ میں آخری بار کیویز کو شکست دی تھی۔1992 سے ورلڈ کپ مقابلوں میں بھارت نیوزی لینڈ سے صرف ایک بار جیت سکا۔

ویرات کوہلی نے میچ سے قبل اسٹار سپورٹس کوایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نیوزی لینڈایک بہت ہی پروفیشنل سائیڈ ہے  ان کا کرکٹ کھیلنے کا بہت ہی منظم انداز ہے یہی ان کی مسلسل کامیابی کی وجہ ہے۔ وہ بہت مستقل مزاج ہیں۔

نیوزی لینڈ نے دفاعی عالمی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر بھارت میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ اس کے بعد کیویز نے نیدرلینڈز (99 رنز سے) اور بنگلہ دیش (آٹھ وکٹوں سے) کو شکست دی اور افغانستان کو 149 رنز سے شکست دی۔ دوسری جانب بھارت نے پانچ مرتبہ کے چیمپئن آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے، روایتی حریف پاکستان کو 7 وکٹوں سے،افغانستان کو 69 رنز اور بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔

Spread the love

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں




تازہ ترین

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Idraak.pk News. All Rights Reserved