پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں مسلسل تین شکستوں کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور ٹیم کا حوصلہ بھی بڑھاتے نظرآرہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کی پریکٹس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں کپتان بابر اعظم کی پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں سے گفتگو او ر ان کی حوصلہ افزائی کو سنا جا سکتا ہے۔
Preparations 🔛 for the next encounter 🏏
📹 WATCH 👉 https://t.co/5WUn37T10x#CWC23 | #DattKePakistani | #PAKvSA pic.twitter.com/x4CJ77wd2Y
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 26, 2023
بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ ہم لوگ کئی بار کم بیک کرچکے ہیں اور جب ہم کم بیک کرتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں،آپ لوگوں نے ہمت نہیں ہارنی ،تمام کھلاڑی وہ وقت یاد رکھیں کہ جب ہم نیچے سے اوپر اٹھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو آسانی ہوگی، ہمیں ایک دوسرے سےکندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے ۔
خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو پہلی بار ون ڈے میں شکست دی تھی، پاکستان اپنا اگلا میچ کل 27 اکتوبر کو چنئی میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔