اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے نئی اسامیوں پر پابندی اور سیکورٹی گاڑیوں کی خریداری، ترقی کے لئے مختص رقوم میں کمی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقی میں کمی اور بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں وفاقی شیئر کی کمی کے ذریعے 1.9 ٹریلین (19کھرب) روپے کےاخراجات بچانےکا منصوبہ بنایا ہے۔ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ خزانے کا واحد اکاؤنٹ بنائے گی اور وفاقی وزارتوں اور ان سے منسلک محکموں سے کہا گیا ہےکہ وہ اپنی رقوم وفاقی حکومت کے قومی خزانے میں جمع کرائیں اور تخمینہ لگایاجارہا ہے کہ اس سے 424 ارب روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ورلڈ بینک کے تخمینے کے مطابق 2022 کے مالی سال میں وفاقی حکومت کے جاری اخراجات میں 10 فیصد کٹوتی کے کفایتی اقدامات سے 54 ارب روپے بچائے جاسکتے ہیں۔
All posts by admin
پاکستان اور جی سی سی ممالک میں آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط
پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر اور جی سی سی ممالک کی تنظیم خلیج تعاون کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد کے درمیان سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں آزاد تجارت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر اعجاز گوہر جبکہ جی سی سی ممالک کی جانب سے تنظیم کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں اس عزم کا اظہار کیا کہ اب پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور معاشی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ اور اب تک 17 لاکھ سے زیادہ افراد کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھنے کا امکان ہے۔
ایف بی آر حکام نے کہاہے کہ اگر کوئی ٹیکس پیئر اضافی وقت چاہتا ہے تو اسے متعلقہ کمشنر کو درخواست دینا ہو گی اور ایسی صورت میں اسے 15 روز اضافی مل سکتے ہیں۔
امریکی کانگریس: پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام
پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش امریکی کانگریس میں ناکام ہو گئی ہے۔ شیلا جیکشن لی اور باربرالی کی جانب سے امداد جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے حق میں دلائل دیے گئے ہیں۔
ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز کی جانب سے پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی گئی۔
اس موقع پر 132 اراکین نے تجویز کی حمایت میں جبکہ 298 اراکین نے خلاف ووٹ دیا۔
کانگریس ممبران شیلا جیکسن اور باربرا لی کی جانب سے پاکستان کے حق میں دلائل دیے گئے۔
باربرا لی نے اپنے خطاب میں کہاکہ انتہا پنسدی نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی امداد جاری رکھی جائے۔
اس موقع پر شیلا جیکسن نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ افغان جنگ کے دوران بہت سے پاکستانی فوجی جوانوں کی زندگیاں چلی گئیں۔
عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
مہنگائی کے مارے عوام کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے اور یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 سے 19 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔
اگر ایسا ہوا تو گزشتہ 2 ماہ کے دوران پہلی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو ڈالر سے جوڑا جا رہا ہے کیوں کہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کے بعد روزانہ کی بنیاد پر امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی واقع ہو رہی ہے اور اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا ریلیف عام آدمی کو بھی دیا جائے گا۔
دنیا پاکستان کو 9 بلین ڈالرز دینے کے وعدے پورے کرے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان بہت متاثر ہوا، دنیا نے تعمیر نو کے لیے 9 ارب روپے کی امداد کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان اس کا مستحق ہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے 15 گنا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔
انہون نے کہاکہ پاکستان موسمیاتی افراتفری کے اعتبار سے غیر منصفانہ عالمی سسٹم کا دوہرا شکار ہے جو متوسط آمدنی والے افراد کومسائل کے حل کیلئے ضروری وسائل تک رسائی سے روکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے باعث 1700 انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ آب و ہوا کے باعث جو اموات اور جو تباہی ہوئی میں اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہاکہ تباہ کن سیلاب کے بعد ہی پاکستان میں معاشی بحران پیدا ہوا۔
نگران وزیراعظم نے عمرہ ادا کیا، خانہ کعبہ کے اندر نماز کی سعادت
نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
انوارالحق کاکڑ کو خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے بعد ازاں مسجد الحرام میں وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی سمیت امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
اس سے قبل وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 22 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی تھی۔
کرکٹ کا عالمی مقابلہ: گرین شرٹس ٹاپ فور ٹیموں کیلئے فیورٹ قرار
بھارت کے سابق کرکٹر رابن اتھپا نے کرکٹ کے عالمی مقابلے کے دوران پاکستانی ٹیم کو اپنی 4 ٹاپ ٹیموں میں شامل کر لیا ہے۔
اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے انگلش ٹیم کو نظر انداز کر دیا۔
واضح رہے کہ کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کو احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گے۔
سوہنڑا آیا تے سج گئے گلیاں بازار: جشن عیدمیلادالنبی ﷺ آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
آقا دوجہاں ﷺ کی ولادت کے دن کے موقع پر عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے، اس کے علاوہ فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔
دن کا آغاز مساجد میں درود پاک کی محفلوں سے ہوا، اب جگہ جگہ مختلف محفلوں کا اہتمام ہو گا جہاں علمائے کرام سیرت النبی ﷺ پر گفتگو فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ نعت خوانی اور درود پاک کی محفلیں بھی ہوں گی
جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مختلف جگہوں پر میلاد کی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ صدر مملکت عارف علوی، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور دیگر نے اپنے اپنے پیغامات بھی دیئے ہیں۔
مختلف شخصیات کی جانب سے دیئے گئے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا، اسی میں ہماری کامیابی ہے۔
ایشین گیمز،پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم چین پہنچ گئی
اسلام آباد /ہنگژو(این این آئی) ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان ایتھلیٹکس ٹیم چین پہنچ گئی۔
ایشین گیمز میں 13مرد اور 4 خواتین ایتھلیٹکس مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دے گی جبکہ ٹیم آفیشلز میں اولمپئین صدف صدیقی، فیاض حسین، سجاد محمود اور محمد ساجد شامل ہیں۔
اولمپئین صدف صدیقی نے بتایا کہ ایشین گیمز میں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس کی شرکت پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی مشکور ہیں جبکہ امید ہے ایتھلیٹکس مقابلوں میں قومی ایتھلیٹس ملک کا نام روشن کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز کیلئے میزبان ملک چین نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔29ستمبر 5اکتوبر تک ہونیوالے ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں ارشد ندیم اور محمد یاسر (جیولن تھرو) ، گوہر شہباز ، شجر عباس ( سو ،دو سو میٹر ریس) ، محمد اسد الرحمن (چار سو میٹر)، وقاص اکبر (800میٹر) ، محمد اختر (5ہزار میٹر) ، فرحان الیاس ،عابد رزاق (110میٹر اور 400میٹر ہرڈلز) ،سہیل عامر (دس ہزار میٹرریس) جعفر اشرف ( پول والٹ)،محمد افضل (لانگ جمپ)، شہروز خان (ہائی جمپ) ، خواتین ایتھلیٹس میں تامین خان (سو میٹر)، غزالہ رمضان (سو میٹر ہرڈلز)، رابیلہ فارق (1500میٹر) ،فرحت بانو (دس ہزار میٹرریس)میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔
دوسری جانب پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے حیران کن طور پر روانگی سے چند گھنٹے قبل دو خواتین ایتھلیٹس صاحب اسرا اور عروج خان کو چین جانے سے روک دیا جس پر اتھلیٹس نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت صحت کا ڈریپ کو جعلی آن رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے ڈریپ کو جعلی آن رجسٹرڈ اور سمگلڈ ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ہدایت کی ہیں کہ ایسی تمام ادویات کی سیل سٹوریج اور ڈسٹری بیوشن فوری طور پر بند کی جا ئیں،ان رجسٹرڈ جعلی ادویات میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
مارکیٹ میں نگرانی کا دائرہ کار بڑھایا جائے جس میں ڈسٹری بیوٹر فارسی میڈیکل سٹور اور ہول سیل بازار شامل ہیں ۔عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے موثر اقدامات کیے جارھے ہیں۔
ایوی ایشن پالیسی نے فلائنگ سکولوں کی لائسنسگ فیس میں اضافہ کر دیا
اسلام آباد(آن لائن) فلائنگ سکولوں کے لیے بری خبر، ایوی ایشن پالیسی نے فلائنگ سکولوں کی لائسنسگ فیس میں اضافہ کر دیا۔۔ فلائنگ سکول کیٹگری 2 کے لائسنس کی فیس 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کرور کر دی گئی۔
فلائنگ سکول کیٹیگری 1 کی فیس 25 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کر دی گئی۔ تمام فلائنگ سکول قومی ہوا بازی پالیسی 2019 کے تحت کام کر رہے تھے۔
تمام نیے لائسنس لینے والے فلائنگ سکول فیس جمع کروا کے لائسنس حاصل کرے گے۔
موجودہ ائیر سروس آپریٹر کو پالیسی کے لاگو ہونے کے دو سال کے اندر لائسنس کی تجدید کروانا کو گی۔ فلائنگ سکول آپریٹر پاکستان سول ایوی ایشن کے اکاوئنٹ میں رقم جمع کروائے گے۔ کیٹگری ون فلائنگ سکول پرائیوٹ پائلٹ لائسنس فراہم کرنے کی اتھارٹی رکھتا ہے۔