Tag Archives: آسٹریلوی ٹیم

فواداحمد سے اظہار ہمدردی پر آسٹریلوی ٹیم کی تعریفیں



آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کوسابق سپنر فواد احمد سے اظہار ہمدردی پردنیا بھر سے داد مل رہی ہے۔
بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلوی ٹیم نے نیدر لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں ۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سیاہ پٹی باندھنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں سابق آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کے بیٹے کا انتقال ہو گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آسٹریلوی کرکٹ کمیونٹی کی ہمدردیاں اس مشکل وقت میں فواد احمد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے سابق سپنر کے ساتھ اظہار ہمدردی کو دنیا بھرسے شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد نے23 اکتوبر کواپنے بیٹے کی موت کی اطلاع دی تھی ۔

ڈراپ کیچ کے بعد ڈیوڈ وارنر کی سنچری، اسامہ میرکی غلطی پاکستان کو مہنگی پڑ گئی



ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں ڈیوڈ وارنر کا کیچ ڈراپ کرنا پاکستان کو مہنگا پڑگیا۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی گیند پر جب اسامہ میر نے ڈیوڈ وارنر کا آسان کیچ ڈراپ کیا توآسٹریلیا کا اسکور35 سے بھی کم تھا۔ چانس ملنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے حارث رئوف، افتخار احمد ، اسامہ میر اور محمد نواز کے خلاف ایسا جارحانہ کھیل پیش کیا کہ پاکستانی بولرز لائن ولینتھ ہی بھول گئے۔ڈیوڈ وارنر نے 7 چوکوں اور6 شاندار چھکوں کی مدد سے سنچری سکور کی  اور مچل مارش کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ بھی قائم کی۔ ڈیوڈ وارنر نے سنچری کے لئے 85 گیندوں کاسامنا کیا۔ ڈیوڈ وارنر کو سنچری مکمل کرنے کے بعد دوسرا چانس ملا جب اسامہ میر کی گیند پر عبداللہ شفیق نے کیچ ڈراپ کردیا۔

ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مچل مارش نے بھی پاکستانی بولرز کے خلاف کھل کر وکٹ کے چاروں اطراف شارٹس لگائیں، مچل مارش نے بھی سنچری سکور کی جب ان کی سنچری مکمل ہوئی تو وہ  10 چوکے اور 6 شاندار چھکے لگاچکے تھے ۔