Tag Archives: بھارتی کرکٹر

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کی بابر اعظم پر تنقید



سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے بابر کو خود میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوتم گھمبیر نے کہا کہ ضروری ہے بابر اعظم اپنی شخصیت، گیم اور مائنڈسیٹ میں تبدیلی لائیں۔

گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی، عمران نذیر، سعید انور اور عامر سہیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اٹیکنگ کرکٹرز کی ایک تاریخ رہی ہے۔ لیکن موجودہ تینوں پاکستانی ٹاپ آرڈرز کا بیٹنگ اسٹائل ایک جیسا ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں مگر انہیں ذمہ داری لینا ہو گی۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ٹیم ویسا کھیلتی ہے جیسا کپتان کھیلتا ہے، وسیم اکرم کو اس لیے یاد کیا جاتا ہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے 3وکٹیں حاصل کی تھیں اور پاکستان ٹائٹل جیتا۔

کرکٹ کا عالمی مقابلہ: گرین شرٹس ٹاپ فور ٹیموں کیلئے فیورٹ قرار



بھارت کے سابق کرکٹر رابن اتھپا نے کرکٹ کے عالمی مقابلے کے دوران پاکستانی ٹیم کو اپنی 4 ٹاپ ٹیموں میں شامل کر لیا ہے۔

اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے انگلش ٹیم کو نظر انداز کر دیا۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہو رہا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 اکتوبر کو احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گے۔