Tag Archives: نیدر لینڈ

نیدر لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا



آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں نیدر لینڈ  نے بنگلہ  دیش کو87 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

230 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم43 ویں اوور میں 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی

بنگلہ دیش کے اوپنر لٹن داس3 رنز، تنزید حسن15،مہدی حسن میراز35،نجم الحسین شانتو9،شکیب الحسن5 اور سینئربلے بازمشفیق الرحیم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ محمود اللہ 20، مستفیض الرحمان20، مہدی حسن17 اور تسکین احمد11 رنز بناسکے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدر لینڈ کی ٹیم مقررہ50 اوورز میں 229 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی ، نیدر لینڈ کی طرف سے سکاٹ ایڈورڈ نے 68 رنز بنائے،ویزلی بیریسی نے41 اور سائبرینڈ نے35 رنز بنائے ۔

بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد،شریف الاسلام ، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے دو وکٹیں  جبکہ شکیب الحسن  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیموں نے چھ ،چھ میچ کھیلے ہیں جن میں سے بنگلہ دیش کو پانچ میچز میں شکست ہوئی جبکہ نیدر لینڈ نے دو میچ جیتے اور چار میں اسے شکست ہوئی ۔

پانچ شکستوں کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہونےوالی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آسٹریلیاکی 309 رنز سے تاریخی جیت،نیدر لینڈ کو ون ڈے کرکٹ کی بدترین شکست



آسٹریلیا نے نیدر لینڈ کو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بدترین شکست سے دوچار کردیا۔

بھارت میں  جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدر لینڈ کو 400 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 90 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔

 آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل نے شاندار سنچریاں سکورکیں، میکسویل نے 44 گیندوں پر9 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے106 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر93 گیندوں پر11 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے104 رنز بنائے۔  سٹیون سمتھ نے 71 اورمارنس لیبوشگن نے بھی 62 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔

اس میچ میں کئی ریکارڈ بھی جن میں کسی بھی ایک روزہ کرکٹ میچ میں سب سے بڑے مارجن 309 رنزسے شکست کا ریکارڈ شامل ہے۔

اس میچ میں نیدر لینڈ کی طرف سے باس ڈی لیڈے ایک روزہ کرکٹ کے  سب سے مہنگے بولرثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوور ز میں 115 رنز دیئے، اس سے قبل کسی ایک بولر کو سب سے زیادہ 108 رنز پڑے تھے ۔

ورلڈکپ میں سری لنکا کی پہلی فتح، نیدر لینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی



 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں سری لنکا نے  نیدر لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی تاہم پہلی کامیابی کے باوجود سری لنکا کی پوائنٹس ٹیبل پر نویں پوزیشن ہے۔

سری لنکا اور نیدر لینڈ کا میچ بھارتی شہر لکھنئو کے اکانا سپورٹس سٹی میں کھیلا گیا۔ نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو جیت کے لیے 263 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے سری لنکا نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

نیدر لینڈ کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 262 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ہدف ک تعاقب میں سری لنکا کی پہلی تین وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم قدرے دبائو میں آگئی تاہم اس کے بعدسدیرا سمارا وکرما کی91 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکن ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔اسالانکا نے بھی44 رنز بنائے جبکہ اوپنرنیسانکا54 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔ اختتامی اوورز میں ڈی سلوا نے بھی 30 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ ایونٹ میں سری لنکا کی پہلی فتح ہے اس سے قبل سری لنکن ٹیم اپنے تینوں میچز میں شکست سے دوچار ہوئی تھی۔ سری لنکن ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف ایک میچ جیت سکی جبکہ نیدر لینڈ کی ٹیم بھی چار میچز میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے جب انہوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

پاکستان نے نیدر لینڈ کو 81رنز سےہرا کر ورلڈ کپ کی پہلی فتح اپنے نام کر لی



حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 81 رنز سے شکست دے دی۔
بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، حسن علی نے 2 ، جبکہ شاداب خان، افتخار احمد، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیدر لینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گرگئی جب میکس ڈاؤڈ5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ مجموعی 50 سکور پر گری جب کولن ایکرمین 17 رنز بناکر افتخار احمد کا شکار بنے۔
نیدرلینڈز کے وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے،تیجا ندامانورو 5، نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز بغیر کوئی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ باس ڈی لیڈے نے پاکستان کیخلاف نمایاں اننگز کھیلی تاہم 67 رنز پر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوگئے،ثاقب ذوالفقار 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جبکہ فخر زمان ایک بار پھر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان بابر اعظم ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے اور 5 رنز پر آؤٹ ہوگئے، امام الحق بھی زیادہ دیر پچ پر ٹھہر نہ سکے اور 15 سکور پر پویلین کی راہ لی۔ قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا، سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی مکمل کی جبکہ محمد رضوان نے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے۔ سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بنا کر پویلین لوٹے، افتخار احمد 9، شاداب خان 32، محمد نواز 39 جبکہ حسن علی بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 4 ، کولن ایکرمین نے 2 جبکہ وین بیک، پال وین میکرین اور آرین دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اضح رہے کہ گزشتہ روز احمدآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔